
29/06/2025
نہ وردی، نہ وسائل – پھر بھی محمد ہلال میدان میں!
جب بھی دریائے سوات میں کوئی شخص حادثے کا شکار ہوتا ہے، محمد ہلال سب سے پہلے پہنچتا ہے۔
نہ کوئی سرکاری مدد، نہ وسائل، بس ایک جذبہ، ایک عزم!
جان بچانا ہو یا لاش نکالنا، محمد ہلال وہ کام اکیلا کر رہا ہے جو سوات کے ریسکیو ادارے بھی نہیں کر سکتے۔
یہ شخص کسی ادارے کا ملازم نہیں، لیکن ہر سانحے پر سب سے پہلے یہی میدان میں ہوتا ہے۔
ہلال، تم سوات کی پہچان ہو، سچا ہیرو، خاموش مسیحا!