
06/09/2025
یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن 40D کی کاوش
آج یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن 40D کی جانب سے روڈ سولنگ کا وزٹ کیا گیا۔ صورتحال نہایت خراب پائی گئی، جس پر صدر سردار رضی ملک اور اس کی پوری ٹیم نے فوری فیصلہ کرتے ہوئے مرمت اور تعمیر کا فیصلہ کیا۔ گلی محلے کے رہائشیوں سے مشاورت کے بعد سب نے اتفاق رائے سے اس فیصلے کو سراہا۔
عوام نے یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ نیک کام آپ ہی کے سپرد ہے، کیونکہ آپ نے ہمیشہ علاقے کی بھلائی اور بہتری کے لیے عملی کردار ادا کیا ہے۔اللہ کے کرم سے آج ہی فنڈز اکٹھا کرنے کا آغاز ہوگیا ہے اور کل سے کام کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ یہ کاوش عوامی تعاون اور اجتماعی بھلائی کی بہترین مثال ہے۔ منجانب:یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن 40ڈی