Hunza News

Hunza News VOICE OF NATION

News,Interviews,Entertainment, Informative videos and much more.
(1)

The objective of HUNZANEWS(pvt) is to bring information related to the region’s unique cultural, natural and social heritage into the global knowledge mainstream. The political, economic and other social issues of the region are also highlighted and discussed on Hunza News. News received from different sources pertaining to and serving the Nation societies is presented to create and enhance links across different frontiers of identity, capitalizing on the technology led tides of globalization.

17/01/2026

ہنزہ گنش امامیہ کمپلیکس میں الحبیب ڈیجیٹل ہب کا افتتاح کردیا گیا۔ تقریب میں اہم سرکاری و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے ڈیجیٹل ہب کے قیام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے منتظمین کی کاوش کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

17/01/2026

ملاقات | دوسری قسط
ہنزہ کی تاریخ اور سیاست سابق گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کی زبانی، ایک عہد کی سچی کہانی.

17/01/2026
17/01/2026

اٹلی میں ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان چہارم کے نام سے منسوب ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں شہزادی زہرہ نے خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے پرنس کریم آغا خان چہارم کی ترجیحات اور مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ انسانی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت اور معیاری زندگی کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات ان کے وژن کا مرکزی حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ان اصولوں پر مسلسل عملی کام جاری ہے اور یہ کوششیں ہمیشہ اولین ترجیح کے طور پر جاری رہیں گی۔ اس موقع پر شہزادی زہرہ نے اٹلی کی حکومت اور قیادت کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

16/01/2026

ملاقات | ہنزہ کے حلقہ 06 سے الیکشن میں حصہ لینے کا باضابطہ فیصلہ۔۔۔

معروف کاروباری شخصیت، سابق رکن گلگت بلتستان اسمبلی اور حق پرست رہنما جاوید حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کو فوری طور پر واضح کیا جائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیئرمین ایف بی آر سوست ڈرائی پورٹ پر ٹی آئی آر اور سرکاری مشینری کے ذریعے غیر قانونی سامان کی سمگلنگ میں ملوث ہے.
اس حوالے سے مزید تفصیلات جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کریں۔

16/01/2026

گلگت بلتستان کے مسافروں کے ساتھ ظلم
شاہراہ قراقرم شتیال کے مقام پر کے۔پی۔کے پولیس کی جانب سے کانوائی کے نام پر گلگت بلتستان کے مسافروں کو بار بار روکنے اور تنگ کرنے پر شدید احتجاج سامنے آیا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ مریضوں اور عام لوگو کو آئے روز روکا جاتا ہے، تلاشی کے دوران بدتمیزی اور ناروا سلوک کیا جاتا ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ مسافروں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ اس رویے کا فوری نوٹس لے کر کانوائی کا سلسلہ ختم کیا جائے۔.

ملاقات | دوسری قسطہنزہ کی تاریخ اور سیاست سابق گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کی زبانی، ایک عہد کی سچی کہانی.     ...
16/01/2026

ملاقات | دوسری قسط
ہنزہ کی تاریخ اور سیاست سابق گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کی زبانی، ایک عہد کی سچی کہانی.


ملاقات | دوسری قسطہنزہ کی تاریخ اور سیاست سابق گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کی زبانی، ایک عہد کی سچی کہانی.... ...

ہنزہ پولیس کو مورخہ 13-12-2025 کو گنش کھاری سے بکری چوری ہونے کی درخواست موصول ہوئی۔ تھانہ علی آباد ہنزہ پولیس نے بروقت ...
15/01/2026

ہنزہ پولیس کو مورخہ 13-12-2025 کو گنش کھاری سے بکری چوری ہونے کی درخواست موصول ہوئی۔ تھانہ علی آباد ہنزہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تفتیش کے دوران مورخہ 11-01-2026 کو طالب حسین ولد علی محمد، ساکن ہوپر نگر کو گرفتار کیا۔ ملزم نے دورانِ تفتیش بکری چوری کرنے کا اعتراف کیا اور 21,000 روپے میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا، جس پر پولیس نے اس کی نشان دہی پر رقم اور بکری کی کھال برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف تھانہ علی آباد ہنزہ میں FIR نمبر 02/01/2026 زیرِ دفعات 380، 457 تعزیراتِ پاکستان درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ کے صدر  ریحان شاہ نے پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے ذمہ دران کے ہمراہ باقاعدہ آئندہ انتخابات میں...
15/01/2026

پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ کے صدر ریحان شاہ نے پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے ذمہ دران کے ہمراہ باقاعدہ آئندہ انتخابات میں ضلع ہنزہ سے امیدوار کے لیے ٹکٹ کی درخواست جمع کرادی ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ایک مختصر تقریب میں ٹکٹ کی درخواست جمع کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پارٹی انشاء اللہ آپنی کارکردگی اور گلگت بلتستان میں پائیدار امن اور مربوط ترقیاتی پیکج کے تحت ہنزہ کے نوجوانوں اور بزرگوں کی تائید سے الیکشن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔۔

اجلاس سے خطاب میں پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے صدر و امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 6 نے کہا کہ ہنزہ میں اسمبلی اپنی حق کی نشست کا حصول ہماری نشست کا حصول ہماری بنیادی ترجیح ہے ۔۔

پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کیطرف سے خواتین ونگ کے صدر نسیم بانو ،لایرز ونگ ہنزہ کے صدر ایڈووکیٹ خلیل ،عرفان کریم ، مشہور عالم اور معروف کنٹریکٹر مجید اللہ بیگ نے بھی درخواست حاصل کی ۔۔

15/01/2026

عرفان علی عرفان کے الفاظ میں عقیدۂ امام وہ چراغ ہے,جو اندھیروں میں بھی راستہ دکھاتا ہے۔








عوامی جدوجہد رنگ لے آئی، ناصرآباد تا میناپن نگر پانی کے منصوبے پر کام شروع کیا گیا۔ ناصرآباد ہنزہ کے عوام دھرنے میں وعدے...
15/01/2026

عوامی جدوجہد رنگ لے آئی، ناصرآباد تا میناپن نگر پانی کے منصوبے پر کام شروع کیا گیا۔

ناصرآباد ہنزہ کے عوام دھرنے میں وعدے کے مطابق آج کام شروع کیا گیا ۔ناصرآباد تا میناپن نگر زیرِ التواء پانی کے منصوبے پر باقاعدہ طور پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ محکمہ کوC&WDہنزہ کے انجینئرز اور دیگر متعلقہ افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

منصوبے کے آغاز کے موقع پر محکمہ کے ذمہ داران کے ساتھ دھرنا کمیٹی، صدر اور عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کی قیادت میں سائٹ پر موجود تھی۔عوام نے اس پیش رفت کو اپنی اجتماعی جدوجہد کا ثمر قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ منصوبہ اب بلا تعطل مکمل کیا جائے گا۔

14/01/2026

سنٹرل ہنزہ میں گریٹر واٹر سپلائی لائن شدید سردی کے باعث مکمل طور پر برف سے جم گئی تھی۔ محکمۂ پانی و بجلی کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 18 ہزار فٹ طویل لائن میں سے 10 ہزار فٹ حصہ برف سے صاف کر دیا ہے۔
محکمۂ پانی و بجلی کے اہلکاروں کے مطابق باقی ماندہ حصے پر کام تیزی سے جاری ہے اور توقع ہے کہ آئندہ 2 سے 3 دن کے اندر علی آباد اور گرد و نواح کے علاقوں میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کر دی جائے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ بحالی تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

Address

Hunza

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hunza News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hunza News:

Share