Hyd24/7news

Hyd24/7news Hyderabad Sindh Pakistan

*حیدرآباد کے تھانوں پر پرائیوٹ افراد کی موجیں**تھانیداروں نے درجنوں پرائیوٹ افراد کو تھانوں کی حدود میں پکڑ دھکڑ کی اجاز...
20/07/2026

*حیدرآباد کے تھانوں پر پرائیوٹ افراد کی موجیں*

*تھانیداروں نے درجنوں پرائیوٹ افراد کو تھانوں کی حدود میں پکڑ دھکڑ کی اجازت دے دی*

*مبینہ طور پر خود بھی کمائو اور تھانیدار کو بھی کماکر دو*

*شام ہوتے ہی پرائیوٹ افراد تھانے پر پہنچ کر اپنے شکار کو حراست میں لیکر تھانے آجاتے ہیں اور مبینہ طور پر لاکھوں روپے سے لیکر ہزاروں روپے بٹورنے لگے*

*کئی تھانیداروں کے پرائیوٹ افراد سے اسٹاف بھی پریشان*

https://whatsapp.com/channel/0029Vb62VnyEAKWL1XEQZR0G

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس پاکستان ریلوے لاہور ٹکرز: 20 جولائی 2026لاہور: لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمی...
20/07/2026

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس پاکستان ریلوے لاہور
ٹکرز: 20 جولائی 2026

لاہور: لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کا شیڈول.

لاہور: قراقرم 42-ڈاون, پاک بزنس ایکسپریس 34-ڈاون آج کینسل کردی گئیں ہیں۔

لاہور: کراچی ایکسپریس 16-ڈاون، ملت ایکسپریس 18-ڈاون۔ آج کینسل کردی گئیں ہیں۔

لاہور: مارگلہ سے کراچی کے درمیان چلنے والی گرین لائن 6-ڈاون کی لاہور سے سروسز اکانومی کلاس کوچ نمبر (3، 4)، اے سی سٹینڈرڈ کوچ نمبر (5، 6، 7، 8)، اے سی بزنس کلاس کوچ نمبر ( 9، 10، 11) آج لاہور سے روانہ نہیں ہوں گی۔

لاہور: معزز مسافروں سے التماس ہے کہ اپنے قریبی ریزرویشن آفس یا لاہور ریزرویشن آفس سے اپنی ٹکٹ کا فل ریفنڈ حاصل کر سکتے ہیں۔

لاہور: کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق رواں دواں ہیں۔

لاہور: ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت کے پیش نظر پسنجر فیسیلی ٹیشن عملہ ہمہ وقت اسٹیشنوں پر موجود رہے گا۔

لاہور: معزز مسافروں سے درخواست ہے کہ مزید رہنمائی اور اپڈیٹ کیلئے ریلوے انکوائری نمبر 117 پر رابطہ قائم کریں۔

https://whatsapp.com/channel/0029Vb62VnyEAKWL1XEQZR0G

Follow Hyd24/7News's WhatsApp Channel. Join 2.4K followers for the latest updates.

*نجکاری کیخلاف ہائیڈرو یونین کی جانب سے 22جولائی کو ملک گیر احتجاج**احتجاج میں مزدوروں کے حقوق اور قومی اداروں کے تحفظ ک...
20/07/2026

*نجکاری کیخلاف ہائیڈرو یونین کی جانب سے 22جولائی کو ملک گیر احتجاج*

*احتجاج میں مزدوروں کے حقوق اور قومی اداروں کے تحفظ کیلئے لیبر ہال سے ریلی نکالی جائیگی*

https://whatsapp.com/channel/0029Vb62VnyEAKWL1XEQZR0G

20/07/2026

*جھڈو میں دن دہاڑے مبینہ ڈکیتی، فضل میمن کنفیکشنری سے جدید اسلحہ سے لیس ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار*

*ڈکیتی کیخلاف جھڈو کے تاجر سڑکوں پر نکل کر میرپورخاص روڈ پر دھرنا دے دیا*

https://whatsapp.com/channel/0029Vb62VnyEAKWL1XEQZR0G

حیدرآباد*ضلعی انتظامیہ کا گندم کی ذخیرہ اندوز کرنے والی فلوز ملزز اور چکی مالکان کیخلاف کریک ڈائون کے بعد آٹا کی قیمتوں ...
12/07/2026

حیدرآباد

*ضلعی انتظامیہ کا گندم کی ذخیرہ اندوز کرنے والی فلوز ملزز اور چکی مالکان کیخلاف کریک ڈائون کے بعد آٹا کی قیمتوں کا روز کی بنیاد پر قیمتیں جاری کرنے کا فیصلہ*

*سرکاری پرائیز سے زائد رقم وصول کرنے والے چکی مالکان اور دوکانداروں کیخلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ*

*سرکاری نرخ سےآٹے کی زائد رقم وصول کرنے والوں کی شکایت کیلئے ضلعی حکومت نے واٹس اپ نمبر جاری کردیا*

*خلاف ورزی کرنے والے کی تصاویر، بل/رسید، مکمل پتہ اور دیگر تفصیلات واٹس ایپ نمبر 0333-8000205 پر ارسال کریں تاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فوری اور مؤثر کارروائی کر سکیں۔*

https://whatsapp.com/channel/0029Vb62VnyEAKWL1XEQZR0G

10/07/2026

*پریس ریلیز*
حیدرآباد: 11 جولائی 2026

*مکی شاہ پولیس مقابلے میں ہلاک ملزمان کا تعلق بین الصوبائی ڈکیت گینگ سے ظاہر ہوا*

تھانہ مکی شاہ کی حدود، کینٹ قبرستان کے قریب پیش آنے والے پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت *مزمل ولد محمد رزاق* اور *دلشاد ولد محمد رزاق* کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کا تعلق گجرانوالہ صوبہ پنجاب سے معلوم ہوا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق ایک بین الصوبائی ڈکیت گینگ سے ظاہر ہوا ہے، جو اپنی خواتین ساتھیوں کے ہمراہ گھریلو خواتین، بالخصوص خواتین ڈاکٹروں کو نشانہ بنا کر لوٹ مار، خواتین سے اسلحہ کہ زور پر طلائی زیورات لوٹنے سمیت دیگر وارداتیں کرتا تھا۔ مذکورہ گینگ حیدرآباد سمیت مختلف علاقوں میں 35 سے زائد وارداتوں میں ملوث رہا ہے، جن میں سے بیشتر وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حیدرآباد پولیس نے حاصل کر لی ہے۔

تفتیش کے دوران ملزمان کی حیدرآباد میں کی گئی چند وارداتوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں

ملزمان نے مورخہ 8 اپریل 2026 کو تھانہ بھٹائی نگر کی حدود گلستان بختاور سے فریادی شاہ فیصل کی ماں سے اسلحہ کے زور پر تقریباً 5 تولہ طلائی زیورات چھینے کی واردات کی تھی جس کا مقدمہ کرائم نمبر 111/2026 زیر دفعہ 394, 337Hii تعزیرات پاکستان تھانہ بھٹائی نگر میں درج ہے

ملزمان نے مورخہ 21 اپریل 2026 کو تھانہ کینٹ کی حدود میں شہری زین لغاری اور انکی فیلی سے ڈکیتی کے دوران طلائی زیورات چھیننے کی واردات بھی کی تھی۔

ملزمان نے مورخہ 10 جون 2026 کو تھانہ بھٹائی نگر کی حدود گلستان سجاد خاتون ڈاکٹر مسمات رزین سے طلائی زیورات چھینے تھے اس واردات کا مقدمہ کرائم نمبر 186/2026 زیر دفعہ 397,324,427 تعزیرات پاکستان کے تحت فریادی امیر بخش بروہی کی مدعیت میں تھانہ بھٹائی نگر میں درج ہے

پولیس کی جانب سے گینگ کی دیگر وارداتوں کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں، جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو ٹریس کرکے پورے گینگ کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

ہلاک ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

*ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد*

https://whatsapp.com/channel/0029Vb62VnyEAKWL1XEQZR0G

از دفتر سندھ پولیس تعلقاتِ عامہانسپکٹر جنرل آف پولیس سندھدرخواست برائے ٹکرزکراچی، 11جولائی 2026ءآئی جی سندھ جاویدعالم او...
10/07/2026

از دفتر سندھ پولیس تعلقاتِ عامہ
انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ

درخواست برائے ٹکرز

کراچی، 11جولائی 2026ء

آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو کی بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے خلاف شاندارکاروائی پر ایس ایس پی حیدرآباد اورپوری ٹیم کو شاباش۔

کینٹ قبرستان کے قریب مکی شاہ پولیس سے مقابلے میں بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے 2 مسلح ڈاکو ہلاک ہوئے۔ ایس ایس پی حیدرآباد

ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں ملزمان گھریلوں خواتین بالخصوص خواتین ڈاکٹرزکے ساتھ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران 35سے زائدوارداتوں میں ملوث بتائے جارہے ہیں۔ ایس ایس پی حیدرآباد

ہلاک ملزمان کے جرائم کی تفصیلات کے لئے دوسرے صوبوں کے قانون نافذکرنے والے اداروں سے مدد لی جائے۔ آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو

بین الصوبائی جرائم کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر بے نقاب کرکے اس میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو

سید سعد علی
ترجمان
انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ

https://whatsapp.com/channel/0029Vb62VnyEAKWL1XEQZR0G

10/07/2026

*انٹیلی جنس بیورو کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایک اور بڑی کاروائی*

*دیوایا فلور ملز ٹنڈو محمد خان روڈ پر ہزاروں گندم کی بوریاں برآمد*

https://whatsapp.com/channel/0029Vb62VnyEAKWL1XEQZR0G

*پریس ریلیز**ٹاسک فورس حیدرآباد کی مزید کارروائی،گٹکا و مین پوری کے دو سپلائرز، گرفتار تیار شدہ مین پوری اور گٹکے کے پیک...
10/07/2026

*پریس ریلیز*

*ٹاسک فورس حیدرآباد کی مزید کارروائی،گٹکا و مین پوری کے دو سپلائرز، گرفتار تیار شدہ مین پوری اور گٹکے کے پیکٹ برآمد*

*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں سربراہ ٹاسک فورس زین رضا بلوچ کی قیادت میں انسپکٹر منیر عباسی اور ان کی ٹیم نے مزید کارروائی کرتے ہوئے گٹکے و مین پوری سپلائی میں سرگرم دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹاسک فورس پولیس نے فرید پلازہ چوک کے قریب سے دو سپلائرز بنام شاہ رخ ملک اور صدام سومرو کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 80 عدد تیار شدہ مین پوری، 5 عدد پیکٹ سمیت تقریباً 1,000 ساشے گٹکے برآمد کرلیے

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سخی پیر میں کرائم نمبر 107/2026 زیرِ دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے ذریعے انکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکے

*ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد*

https://whatsapp.com/channel/0029Vb62VnyEAKWL1XEQZR0G

Address

Hyderabad
71000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923123374332

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hyd24/7news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hyd24/7news:

Shortcuts

Share