01/11/2025
پریس ریلیز
حیدرآباد
مورخہ: یکم نومبر 2025ء
*حیدرآباد پولیس کا بغیر نمبر پلیٹس اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا آغاز*
انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جناب غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کی خصوصی ہدایات پر، ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی زیرِ نگرانی ضلع بھر میں بغیر نمبر پلیٹس اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔
اس جاری کریک ڈاؤن میں بغیر نمبر پلیٹ اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف موٹر وہیکل آرڈیننس و متعلقہ قانون کے تحت ایف آئی آرز داخل کی جائیں گی اور گاڑیوں کو ضبط کیا جائے گا -
کریک ڈاؤن کے دوران تمام تھانہ جات کے مختلف پوائنٹس پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔
اب تک سینکڑوں گاڑیوں کو روک کر ان کے کاغذات اور نمبر پلیٹس کی جانچ کی جا چکی ہے۔
کارروائی کے نتیجے میں *172* مختلف گاڑیاں کوائف کی تصدیق کے لیے تحویل میں لی گئی ہیں
جبکہ 15 گاڑیاں زیر دفعہ 550ضابطہ فوجداری ضبط کی گئی ہیں۔
6 ایف آئی آرز داخل کی گئی ہیں -
قانون کی خلاف ورزی پر *4* ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے-
ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے کہا کہ بغیر نمبر پلیٹس اور غیر رجسٹرڈ گاڑیاں نہ صرف ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرتی ہیں بلکہ اکثر جرائم میں بھی استعمال ہوتی ہیں۔ اس لیے ان کے خلاف کارروائی بلا امتیاز جاری رہے گی۔
*ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد*