HYD News Update

HYD News Update I'm Mani Phatan , i am social media activists and influencer from Hyderabad city, sindh Pakistan.

28/08/2026

حیدراباد کے علاقے کوثار میں مین گیٹ پر کوسار کی سوسائٹی نے احتجاج کیا پولیس کے خلاف کہ ایس ایچ او چوریاں ڈکیتیاں نہیں روک پا رہے ایس ایچ او کو تبدیل کر کر ایس ایس پی حیدراباد جو ہے اس کے اوپر انکوائری کریں

Mani Pathan Suno TV HYD

28/08/2026

حیدراباد کے شہر کوثار میں دن دیہاڑے ڈکیتی چار سے پانچ وارداتیں چار پانچ دن کے دوران شیریوں کا کہنا ہے حیدراباد ایس ایس پی فوری طور پر نوٹس لیں

24/08/2026

*میئر حیدرآباد جناب کاشف شورو میونسپل کمشنر جناب ظہور لکھن کی ہدایت پر انچار آٹو بان فیاض حسین کلیار کا اسٹاف کے ہمراہ دبنگ ایکشن تجاوزات اور چیز ویلیو کی ناجائز پارکنگ کے خلاف بڑی کاراوئی*

*دوران کارراوئی سخت مزاحمت دھمکیاں*

*کسی دباوُ میں نہیں آئینگے اپنا کام کرتے رہینگے کاروباری حضرات اپنی حدود میں رہ کر کاروبار کریں فیاض حسین کلیار*

*بلا تفریق کارراوئی جاری رہے گی تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی فٹ پاتھ پر موجود جنریٹر ضبط کر لیئے جائینگے فیاض حسین کلیار*

24/08/2026

حیدرآباد میں نت نئے جوے کے اڈے ، مختلف تھانوں کی حدود میں جوا کھلے عام جاری ، ایس ایس پی سے عوام کی نوٹس کی اپیل

22/08/2026

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عاجز دھامرہ کا نئے صوبوں اور عمران خان کی منتقلی مبینہ ڈیل کے حوالے سے جواب

*کوئی ایک لاکھ سیمینار کرلے، تقریریں کرلے، روزانہ وی لاگ کرلیں سندھ میں صوبہ نہیں بنے گا، پیپلز پارٹی رہنما عاجز دھامرہ*

عاجز دھامرہ کہتے ہیں پیپلز پارٹی جیل کے قیدیوں کے حقوق کی حامی ہے، علاج ملنا چاہیے، عمران خان نئے صوبوں کی حمایت کے حوالے سے دو ٹوک مؤقف دے چکے ہیں

آئی ایس پی آر کے بیان کے حوالے سے اسمبلیاں موجود ہیں، اکثریت رائے سے اسمبلی فیصلہ کرسکتی ہے۔

مزید تفصیلات ویڈیو میں 👆🏻

Mani Pathan Suno TV HYD

21/08/2026

*حیدرآباد کوہسار کے علاقے میں مسلح افراد نے نوجوان سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا*

نوجوان محمداحسن چشتی سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل

سی سی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کا موٹرسائیکل سواروں نے پیچھا کیا اورلوٹ مار کی

حیدرآباد: اطلاع کے باوجود پولیس نے رپورٹ درج نہیں کی، متاثرہ نوجوان احسن چشتی کا مؤقف

Mani Pathan Suno TV HYD

21/08/2026

حیدرآباد: قاسم آباد شیدی گوٹھ میں گٹر میں گیس بھرنے کے باعث زوردار دھماکہ، 3 افراد زخمی

دھماکا اتنا شدید تھا کہ شہری گھروں سے باہر نکل آئے، ساتھ گزرنے والی سڑک تین سے چار مقامات سے اُکھڑ گئی
Mani Pathan Suno TV HYD

21/08/2026

*پریس ریلیز*
حیدرآباد، 21 اگست 2026

*ٹنڈو یوسف پولیس سے مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ملزم لاکھوں روپوں کی لوٹ مار سمیت 35 سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث، انتہائی مطلوب نکلا*

تھانہ ٹنڈو یوسف کی حدود نیو لنک روڈ گلشن حامد علی نزد بشیر خان کے باغ کے قریب پولیس کا خفیہ انفارمیشن پر اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ پیش آیا، جس کے دوران پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں ایک ملزم فیصل راجڑ، سکنہ جیے شاہ محلہ، جامشورو کالونی کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دورانِ تفتیش گرفتار زخمی ملزم فیصل راجڑ سنگین نوعیت کی وارداتوں میں سرگرم ایک گینگ کا اہم رکن نکلا، جس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کی جانے والی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

*ملزم کی جانب سے دورانِ تفتیش کیے گئے انکشافات کی تفصیلات:*

• سال 2024 میں گرفتار ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تھانہ مارکیٹ کی حدود میں 32 لاکھ روپے نقدی چھیننے کی واردات میں ملوث رہا، جس پر اسے گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا تھا۔

• اسی سال ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تھانہ مارکیٹ کی حدود میں چاول کے تاجر سے اسلحے کے زور پر 7 لاکھ روپے نقدی چھیننے کی واردات کی۔

• ملزم نے ڈاکٹر کالونی میں بیکری سے 8 سے 9 لاکھ روپے نقدی چھیننے کی واردات میں بھی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حصہ لیا۔

• تھانہ مارکیٹ کی حدود میں یونی لیور آفس سے لاکھوں روپے نقدی چھیننے کی واردات بھی ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ انجام دی۔

• اس کے علاوہ ملزم تھانہ پھلیلی، سخی پیر اور مارکیٹ کی حدود کے مختلف علاقوں میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسلحے کے زور پر شہریوں سے موبائل فونز اور نقدی چھیننے کی متعدد وارداتوں میں سرگرم رہا۔

• حالیہ دنوں میں گرفتار ملزم نے سِٹیزن کالونی میں واردات کرتے ہوئے ایک شہری سے موبائل فون اور نقد رقم چھینی، جبکہ اسلحے کے زور پر 15 سے زائد موبائل فونز اور نقدی چھیننے کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث رہا۔

• لطیف آباد یونٹ نمبر 6 میں واردات کے دوران آئی فون اور نقد رقم چھیننے کا انکشاف بھی کیا، جبکہ لطیف آباد کے دیگر علاقوں سمیت شیدی گوٹھ میں بھی وارداتیں کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے شہریوں سے موبائل فونز اور نقدی چھیننے کے انکشافات کیے۔

پولیس کے مطابق مزید تفتیش کے دوران گرفتار ملزم تھانہ بھٹائی نگر اور نسیم نگر کے علاقوں سمیت دیگر چھوٹی بڑی 35 سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث پایا گیا ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزم کی وارداتوں کی کچھ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہیں جوکہ خبر کے ساتھ منسلک کی جارہی ہے

*گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ*

گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا گیا، جس کے مطابق ملزم حیدرآباد کے مختلف تھانوں میں درج 10 مقدمات میں ملوث اور روپوش/مفرور رہا ہے:

1. تھانہ جی او آر کے مقدمہ کرائم نمبر 26/2013 زیر دفعہ 20Ho, 324, 427 تعزیرات پاکستان

2. تھانہ پھلیلی کے مقدمہ کرائم نمبر 18/2024 زیر دفعہ 353، 324، 34 تعزیرات پاکستان

3. تھانہ پھلیلی کے مقدمہ کرائم نمبر 48/2024 زیر دفعہ 353، 324، 34 تعزیرات پاکستان

4. تھانہ مارکیٹ حیدرآباد کے مقدمہ کرائم نمبر 264/2024 زیر دفعہ 392-34 تعزیرات پاکستان

5. تھانہ مارکیٹ حیدرآباد کے مقدمہ کرائم نمبر 265/2024 زیر دفعہ 353-324-34 تعزیرات پاکستان

6. تھانہ مارکیٹ حیدرآباد کے مقدمہ کرائم نمبر 266/2024 زیر دفعہ 25A سندھ آرمز ایکٹ

7. تھانہ مارکیٹ حیدرآباد کے مقدمہ کرائم نمبر 275/2024 زیر دفعہ 353-324-34 تعزیرات پاکستان

8. چیک پوسٹ نسیم نگر کے کرائم نمبر 189/2025 زیر دفعہ 353-324-34 تعزیرات پاکستان

9. تھانہ راہوکی کے مقدمہ کرائم نمبر 70/2026 زیر دفعہ 353-324-34 تعزیرات پاکستان (روپوش)

10. تھانہ چھلگری کے مقدمہ کرائم نمبر 26/2026 زیر دفعہ 353-324-34 تعزیرات پاکستان (روپوش)

ٹنڈو یوسف پولیس کی جانب سے گرفتار زخمی ملزم کے خلاف مزید ضابطے کی قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،

پولیس کے جانب ملزم کے فرار و دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

*ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد*

20/08/2026

یہ قافلہ عمران خان کو لیکر اڈیالہ سے شفاء اسپتال روانہ ہوچکے ہیں

Address

Hyderabad
71000

Telephone

+923003072718

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HYD News Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share