16/08/2025
Mani Pathan Suno TV HYD
WhatsApp 0300 3072718
☎️☎️☎️☎️📞📞📞📞📞
*حیدرآباد: 16 اگست 2025*
*حیدرآباد پولیس کی بڑی کامیابی، چور/ڈکیت/ہاؤس رابرز/کار/موٹر سائیکل چوری/چھینے،نوسربازی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث گینگز کے 12 ارکان گرفتار، 1 کروڑ سے زائد کی رقوم، گاڑیاں/موبائل فونز/طلائی زیورات برآمد*
حیدرآباد پولیس کی بڑی کامیابی، چور/ڈکیت/ہاؤس رابرز/کار/موٹر سائیکل چوری/چھینے/نوسربازی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث مختلف گینگز کے 12 ارکان گرفتار کرلیے جبکہ ملزمان کے قبضے سے 1 کروڑ سے زائد کی کیش رقوم، 8 گاڑیاں/موبائل فونز/طلائی زیورات برآمد
*ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو* نے اس حوالے سے پولیس ہیڈکوارٹر کانفرنس ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ہونے والی چوری/ڈکیتی/ہاوس رابری/کار/موٹر سائیکل چوری/چھینے، نوسربازی سمیت دیگر کئی سنگین وارداتوں میں ملوث گینگز کی نشاندہی/ملزمان کی گرفتاری/ریکوری سے متعلق حیدرآباد کے 4 اچھی ساخت کے افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے دن رات کی محنت، ٹیکنالوجی کی معاونت اور خفیہ انفارمیشن پر کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف گینگز کو برسٹ کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے مختلف وارداتوں میں چوری/چھینی گئی 1 کروڑ 20 ہزار کیش رقم، 7 کاریں، 1 ٹریکٹر، موبائل فونز، طلائی زیورات برآمد کیے
حیدرآباد پولیس نے سرگرم ڈکیت گینگ کو برسٹ کرتے ہوئے اس گینگ کے 2 ملزمان *بلال ولد عبد المجید اور محمد علی شیخ* کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان تھانہ سائیٹ کی حدود آئسکریم فیکٹری میں ہونے والی 84 لاکھ روپے کی ڈکیتی اور تھانہ اے سیکشن کی حدود میں 9 لاکھ روپے سے زائد کی ہاؤس رابری کی واردات میں ملوث تھے جن کے قبضے سے واردات میں لوٹی گئی *42 لاکھ روپے کیش رقم* برآمد ہوئی
حیدرآباد پولیس نے کار چوری/اسنیچرز گینگ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اس گینگ کے 4 ارکان *مولا بخش عرف علی رضا زرداری,رسول بخش جمالی،اقبال پنہور اور عبد الجبار اجن* کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر اضلاع سے چوری و چھینی گئی 7 عدد کاریں اور 1 عدد ٹریکٹر برآمد ہوا جن کی مالیت تقریباً 3.5 تا 4 کروڑ تک ہے
پولیس کاروائیوں کے دوران موٹر سائیکل چوری/چھینے کی وارداتوں میں سرگرم گینگ کے 3 ارکان *مظفر ولد اللہ بخش ملانو،دیدار ولد میر حسن ملانو اور عاشق لغاری* مختلف اوقات میں پولیس سے مقابلے میں ہلاک ہوچکے ہیں، ہلاک ملزمان اور اس گینگ کے دیگر ملزمان موٹر سائیکل چوری/چھینے کی درجنوں وارداتوں میں پائے گئے ہیں
حیدرآباد پولیس نے ضلع جامشورو تھانہ بھان سعید آباد میں ہونے والی ڈکیتی جس میں 3 نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر گندم سے بھری 370 بوریاں جن کی مالیت 22 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے اس واردات کو ٹریس کرتے ہوئے اس میں *ملوث مرکزی ملزم ساجد حسین* کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے *18 لاکھ روپے کیش رقم* برآمد ہوئی
تھانہ اے سیکشن کی حدود میں ہونے والی گھر کی چوری جس میں 12 لاکھ روپے، طلائی زیورات چوری ہوئے تھے حیدرآباد پولیس نے اپنی محکمانہ صلاحیتوں کو بروئے کار ہوتے ہوئے اس واردات کو ٹریس کرتے ہوئے اس میں ملوث گھر کی ماسی ملزمہ *شبانہ زوجہ محمد نعیم* کو گرفتار کرکے ملزمہ کے قبضے سے *8 لاکھ روپے کیش* رقم برآمد کرلی
حیدرآباد پولیس نے نوسربازی کی مختلف شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے نوسرباز گروہ کے 4 ارکان *وحید عرف اسلم سجن،عاشق حسین سولنگی،دھنی بخش سولنگی اور راجا مغیری* کو گرفتار کرلیا جو شہریوں کو نوسربازی/پڑھائی کے زریعے لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے، ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں لوٹی گئی *30 لاکھ روپے کیش* رقم برآمد ہوئی
*ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد*