03/04/2026
پٹرول بم کے بعد بھی خاموشی؟
اگر آج اس تاریخی مہنگائی، پٹرول کی آسمان کو چھوتی قیمتوں اور روز بروز بڑھتے بوجھ کے باوجود کل سڑکوں پر ٹریفک میں 50٪ کمی نہیں آتی…
اگر کوئی آواز نہیں اٹھتی…
اگر کوئی احتجاج نہیں ہوتا…
تو پھر مان لینا پڑے گا کہ ہم زندہ قوم نہیں رہے…
بلکہ صرف سانس لینے والے ہجوم بن چکے ہیں 💔
یہ وہی قوم ہے جس کے لیے:
▪️ آٹا، چینی، دالیں خواب بن چکی ہیں
▪️ بجلی اور گیس کے بل موت کا پروانہ لگتے ہیں
▪️ پٹرول کی قیمت نے موٹر سائیکل چلانا بھی عیاشی بنا دیا ہے
▪️ روزگار ختم،
مہنگائی عروج پر، اور امیدیں دم توڑ رہی ہیں
اور ہم؟
ہم صرف سوشل میڈیا پر افسوس کے ایموجی لگا کر خود کو مطمئن کر لیتے ہیں…
یاد رکھیں!
جب قومیں ظلم، مہنگائی اور ناانصافی پر خاموش ہو جائیں… تو پھر ان کے ساتھ کچھ بھی ہوتا ہے،
اور انہیں فرق نہیں پڑتا۔
حکومتِ پاکستان کے لیے واضح پیغام:
عوام کو ریلیف دیجیے،
پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لیجیے،
ورنہ یہ خاموشی کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔
عوام کو دیوار سے لگانے کی پالیسی ہمیشہ خطرناک ثابت ہوتی ہے۔
اب بھی وقت ہے…
یا تو جاگ جائیں…
یا پھر ہمیشہ کے لیے خاموشی مقدر بن جائے گی!
عام عوام کی اواز بند