
03/07/2024
ایس ایس پی حیدرآباد فرخ لنجار کے چہیتے ایس ایچ او ہٹری اسلم بلو کی بدماشی اور دادا گیری کی انتہا ہے کچھ دن قبل منشیات کے الزام میں ہاتھ کیے ہوئے دو ٹرالوں کی ایف آئ آر کٹنے کے باوجود بھی اڈے انتظامیہ کو تنگ کیا جارہا ہے ، ڈیلیوری کا دیگر مال جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے ایس ایچ او اپنی غیر قانونی تحویل میں بغیر کسی ایف آئ آر کے لے کر بیٹھا ہے آج صبح اسی معاملے پر ایڈوکیٹ شاکر خان چیئرمین اینٹی کرائم اینٹی نارکوٹکس آرگنائزیشن پاکستان نے ایس پی ہیڈ کوارٹر شاہ زیب چاچڑ سے ملاقات کی اور انھیں ٹرانسپورٹ کمپنی کے دیگر مال کو چھوڑنے کا بولا جو کہ نہ تو ممنوعہ ہے نہ ہی ایف آئ آر میں انھوں نے ایس ایچ او ہٹری کو ضروری ہدایات جاری کی لیکن اس کے باوجود ایس ایچ او ہٹری اسلم بلو نہ تو سامان دینے کو تیار ہے نہ ہی اسے کورٹ میں پیش کرنے کو ۔ ڈی آئ جی حیدرآباد طارق دھاریجو صاحب سے درخواست ہے کہ بائے مہربانی ایس ایچ او صاحب کو ہدایات کریں کہ کسی بھی غیر قانونی عمل سے گریزاں رہیں ۔کیونکہ ہالا ناکہ پر ایک بڑی ٹرانسپورٹ مارکیٹ ہے جہاں ایسے معاملات ہوتے رہتے ہیں لیکن اس طریقے سے کسی کو تنگ کرنا غیر قانونی عمل ہے ۔