19/03/2025
سندھ پولیس کی جانب سے شعبہ تفتیش اور کرائم ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم میں بہتری کی جانب غیرمعمولی اقدامات
1. پولیس اسٹیشن ریکارڈ منجمنٹ سسٹم (PSRMS)،سندھ پولیس نیو ویب سائیٹ،آئی جی پی شکایتی سیل ایپلیکیشنز کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا۔
2. اب تمام تھانہ جات اور شعبہ تفتیش کے دفاتر سے کرائم کا اندراج پی ایس آر ایم ایس پر براہ راست کیا جاسکے گا,ایپلیکیشن میں ڈیجیٹل ثبوتوں کے اندراج سمیت معزز عدلیہ بھی ایپلیکیشن کے ذریعے ڈیجیٹل فٹ پرنٹ دیکھ سکے گی۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
3. سندھ پولیس کی نئی ویب سائیٹ عوام کے لیے متعارف کردی گئی ہے،جس میں سندھ پولیس کی جانب سے فراہم کردہ تمام سہولیات،خدمات اور ایمرجنسی رسپانس نمبرز،معلومات اور یونٹس سمیت پولیس دفاتر کے ایڈریسز درج ہیں۔آئی جی سندھ
4. عوامی شکایات کے فوری اور نتیجہ خیز ازالہ کیلیئے آئی جی پی کمپلین سیل کو پیپرلیس کردیا گیا ہے۔آئی جی سندھ
5. آئندہ سے کوئی بھی شکایت متعلقہ افسر تک ذریعہ ایپلیکیشن ارسال اور موصول کی جائے گی۔آئی جی سندھ
6. دیگر صوبوں میں دہشت گردی کےواقعات کے پیش نظر 21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی رضہ علی تعالی عنہ کے موقع پر سیکیورٹی غیرمعمولی اقدامات کیئے جائیں۔آئی جی سندھ
7. آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت پی ایس آرایم ایس،سندھ پولیس نیو ویب سایئٹ،آئی جی پی کمپلین سیل ایپلیکیشنز سے متعلق اجلاس ۔
8. سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جیز،ٹی اینڈ ٹی، سی ٹی ڈی،کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز، اسٹبلشمنٹ،ہیڈکوارٹر ،انویسٹی گیشنز کراچی،فائنانس،آئی ٹی،زونل ڈی آئی جیز، سمیت دیگر پولیس افسران نے بالمشافہ جبکہ ڈویژنل ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز نے ذریعہ وڈیولنک شرکت کی۔
9. اجلاس کو ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز کی جانب سے پی ایس آرایم ایس جبکہ ڈی آئی جی آئی ٹی کی جانب سے سندھ پولیس کی نیو ویب سائیٹ اور آئی جی پی شکایتی سیل ایپلیکیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
10. ہمیں پولیسنگ کو عالمی معیار،دور جدید کے تقاضوں اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے۔آئی جی سندھ
11. روایتی اور دستاویزی Status Quo سے نکل کر کرائم کنٹرول کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔آئی جی سندھ
12. آئندہ تمام اضلاع، یونٹس،کے پی اور سی پی او میں کرائم سے متعلق اجلاسوں کو پی ایس آر ایم ایس ایپلیکیشن کے ڈیٹا کے مطابق منعقد کیا جائیگا۔آئی جی سندھ
13. تمام اضلاع اپنے ایس ڈی پی اوز کو مذید فعال کرتے ہوئے انھیں پولیس اسٹیشنز منجمنٹ اور آپریشنل سرگرمیوں کے حوالے سے ذمہ داریاں دیں۔آئی جی سندھ
14. کراچی میں ایس ڈی پی اوز نے کیمروں کی تنصیب میں کافی مدد فراہم کی اور لائق ستائش کام سرانجام دیا ہے۔آئی جی سندھ
15. تمام ضلعی افسران اور ڈی آئی جیز متعلقہ تفتیشی افسران کو پی ایس آر ایم ایس کے حوالے سے بریفنگ دیں۔آئی جی سندھ
16. پی ایس آر ایم ایس میں ڈیٹا کا اندراج نہ کرنے والے اہلکاروں اور افسران کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی۔آئی جی سندھ
17. ہم ہرجمعہ کو آئی جی پی شکایتی سیل کی بہتری کے حوالے سے اجلاس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔آئی جی سندھ
18. آئی جی پی شکایتی سیل کو پیپلرلیس کرکے تمام افسران اور یونٹ انچارجز کو آن لائن ایپلیکیشن آئی ڈیز فراہم کردی گئی ہیں۔آئی جی سندھ
19. عوامی شکایت کے موصول ہونے کے بعد وہ شکایت بذریعہ ایپلیکیشن متعقلہ افسرکو بھیجی اور اسی طرح موصول کی جائے گی۔آئی جی سندھ
20. تمام ایس ایس پیز اپنے اضلاع میں عوامی شکاتی سیل کو فعال بنائیں،عملہ کو متحرک کریں اور از خود شکایت کا ازالہ یقینی بنائیں۔آئی جی سندھ
21. دیگر صوبوں میں دہشت گردی کے عوامل کے مدنظر رکھتے ہوئے21رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی رضہ علی تعالی عنہ کے موقع مفرور، مطلوب اور عادی مجرمان کے خلاف کاروائی کریں۔آئی جی سندھ
22. انٹیلیجنس کو متحرک کریں،مشکوت افراد پر ناصرف نظر رکھیں بالکہ ان کی مکمل سرگرمیوں کا ڈیٹا بھی ترتیب دیں۔آئی جی سندھ
23. جلوسوں کی گذرگاہوں پر کیمروں کی تنصیب یقینی بنائیں اور ان کیمروں کی مدد سے کڑی نگرانی/مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔آئی جی سندھ
24. سرکاری عمارتوں اور دیگر مقامات کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے اور متعلقہ افسران کو اس بابت بریفنگ دیں۔آئی جی سندھ