05/11/2025
ایس ایس پی حیدرآباد کا شوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو (دو بسوں کی غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ(ریس لگانے)پر سخت نوٹس
سوشل میڈیا پر گزشتہ دو روز سے دو مسافر بسوں کی جانب سے شہری علاقے میں ایک دوسرے سے ریس لگانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی حیدرآباد جناب عدیل حسین چانڈیو نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا۔
ایس ایس پی حیدرآباد کی ہدایت پر S.O مارکیٹ انسپکٹر اعظم شاہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ بسوں میں سے ایک بس کو تحویل میں لے لیا اور ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔
بس کے مالک منظور کھوسو نے ٹریفک سیکشن آکر اپنے ویڈیو بیان میں تمام شہریوں بشمول ایس ایس پی حیدرآباد سے معذرت کرتے ہوئے آئندہ اس نوعیت کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جو ایک مثبت اور خوش آئند قدم ہے۔
ایس ایس پی حیدرآباد جناب عدیل حسین چانڈیو نے ٹرانسپورٹر کے ذمہ دارانہ رویّے کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ دیگر تمام ٹرانسپورٹرز اور عوام بھی ٹریفک قوانین کا احترام کریں گے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔