
16/09/2025
بروز منگل پاکستان واپڈا ایمپلائز پیغام یونین (رجسٹرڈ) کے صوبائی سیکرٹریٹ بمقام ایگریکلچرل کمپلیکس حیدرآباد میں واپڈا کمپیوٹر سینٹر کے ڈیٹا انٹری آپریٹر بصیر عظیم نے پیغام یونین میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر صوبائی قیادت کی جانب سے انکا بھرپور خیر مقدم کیا اور پھولوں کے ہار سے استقبال کیا۔ صوبائی جنرل سیکرٹری انیس احمد خان، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نیک محمد خلجی، صوبائی چیف آرگنائزر ندیم خان، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری سید سلمان کاظمی کے علاوہ چیف آفس کے جمیل غوری، ذوالفقار سہروردی، کمپیوٹر سینٹر کے شکیل احمد، صہیب اللہ شاہ، ٹھٹہ کے علی محمد حیدری اور یوتھ ونگ پھلیلی کے ریحان بیگ کے علاوہ جینکوز سے آئے ہوئےساتھی بھی موجود تھے۔