
27/05/2025
دردناک حادثہ سیاحت موت کا پیغام بن گئی
گجرات سے تعلق رکھنے والے چار نوجوان، جو گلگت بلتستان کی خوبصورت وادیوں کی سیر کے لیے نکلے تھے، استک نالہ کے قریب ایک افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئے۔ تصدیق ہو چکی ہے کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں یہ چاروں زندگی کی بازی ہار گئے۔
إنا لله وإنا إليه راجعون
اللّٰہ تعالیٰ ان نوجوانوں کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
یہ واقعہ ہم سب کے لیے ایک وارننگ ہے۔ گلگت بلتستان کے دلکش مناظر اپنی جگہ، لیکن وہاں کے پہاڑی راستے نہایت خطرناک اور دشوار گزار ہوتے ہیں۔ یہ سڑکیں اسلام آباد، لاہور یا کراچی کی ہموار سڑکوں جیسی ہرگز نہیں۔ ایک لمحے کی غفلت بھی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔
تمام سیاحوں سے گزارش ہے
پہاڑی علاقوں میں ڈرائیونگ ہمیشہ محتاط انداز میں کریں۔
تیز رفتاری سے گریز کریں، خاص طور پر اگر آپ کو پہاڑی ڈرائیونگ کا تجربہ نہیں۔
اگر ممکن ہو تو مقامی ڈرائیور کی خدمات حاصل کریں۔
گاڑی کی مکمل جانچ پڑتال کریں، خاص طور پر بریک اور ٹائرز۔
موسم کی صورتحال کے مطابق سفر کی منصوبہ بندی کریں۔
اور رات کے وقت سفر سے حتی الامکان پرہیز کریں۔
قدرت کی خوبصورتی ہماری منتظر ہے، لیکن ہمیں اپنی جان کی حفاظت کو ہمیشہ اولین ترجیح دینی چاہیے۔
دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں عقل، شعور اور احتیاط کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔