Hyderabad Bulletin 24/7

Hyderabad Bulletin 24/7 This page is providing News and information About Hyderabad City, and around Areas too, keep interact with us for Daily updates regarding Hyderabad Thank you :

14/09/2025

ایشیا کپ 2025
معرکہ حق کے بعد پاکستان اور بھارت کا معرکہ آج دوبئی اسٹیڈیم میں ہوگا
🇵🇰🏏🇮🇳
میچ آج شام 7.30 بجے شروع ہوگا

12/09/2025

حیدرآباد کے ٹاؤن میاں سرفراز ۔۔کے وائس چیئرمین نے اپنے ہی ٹاؤن چیئرمین کی کرپشن کا کچھا چٹھا کھول کر رکھ دیا ۔ چیئرمین مصطفی بلال شیخ سے سارا حساب مانگ لیا ۔۔ تفصیل اگلی ہوسٹ میں جلد

12/09/2025

حیدرآباد میں سیلاب آیا
نہیں لیکن حیدرآباد کی اہم سیاسی جماعت ۔۔ کے ہر ایک رہنما کارکنان کے ہمراہ روزانہ دریا کے بندوں پر جاکر کھڑے ہو جاتے ہیں اور سوشل میڈٰیا پر عوامی خدمت دیکھا رہے

آج بابائے قوم کے یومِ وفات پر ہم بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جن کے اٹل عزم اور ناق...
11/09/2025

آج بابائے قوم کے یومِ وفات پر ہم بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جن کے اٹل عزم اور ناقابلِ تسخیر وژن نے تاریخ کے اوراق سے ایک آزاد وطن تراشا۔ اُن کا پیغام — ایمان، اتحاد اور قربانی ، آج بھی ہماری رہنمائی کا چراغ ہے، ہمیں پکار رہا ہے کہ ہم ایک مضبوط، خوشحال اور متحد پاکستان کی تعمیر کریں، وہ پاکستان جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا اور اس 💚🇵🇰🤲🏻خواب کو حقیقت میں قائداعظم نے بدلہ تھا

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پر Hyderabad Bulletin 24/7 کی جانب سے خراج عقیدت

11/09/2025

دریائے سندھ میں 9 سے 10 لکھ سیلابی پانی کی آمد کا خطرہ ٹل گیا ہے ۔ البتہ سندھ حکومت ۔مانیٹرنگ کررہی ہے
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا دعویٰ ۔

⛈️مونسون کا حالیہ سسٹم بنگلادیش/بھارت اور پاکستان کے بعد ایران تک پہچنے میں کامیاب ہوگیا سسٹم کراچی سے بلوچستان میں داخل...
11/09/2025

⛈️مونسون کا حالیہ سسٹم بنگلادیش/بھارت اور پاکستان کے بعد ایران تک پہچنے میں کامیاب ہوگیا سسٹم کراچی سے بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد ایران کی جانب گامزن ہیں یاد رہے ایران مونسون کا زون نہیں لیکن مونسون کا سسٹم طاقتور اور موسمی صورتحال سازگار ہونے کے باعث یہ ایران کی حدود میں داخل ہوکے کچھ مقامات پر بارش کا سبب بنے گا یہ ایک یادگار سسٹم ہیں جس نے اتنا طویل سفر کیا😯

سندھ اس سسٹم کے اختتام کے ساتھ ساتھ مون سون⛈️ 2025 کا بھی اختتام ہوچکا ہے ۔۔ اس سال مون سون سسٹم کے تحت سندھ میں غیر معمولی باریش دیکھی گئی ۔۔ یہ مون سون سیزن تاریخ میں یاد رکھا جائے گا ۔۔ اگر اس سال اب کوئی بارش سندھ میں ہوتی ہے تو وہ پوسٹ مون سون سیزن کہا جائے گا جو مون سون کے بعد ہونے والی باریش ہوتی ہیں ۔۔

۔
اس سال سندھ سمیت پاکستان بھر میں موسلا دھار بارشوں سے سیلابی صورتحال اور بڑے پیمانے پر تباہی دیکھی گئی جو آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے آیک عندیہ ہے اللّٰہ تعالیٰ ملک پاکستان کی حفاظت فرمائے آمین

مزید اپڈیٹ کیلئے حیدرآباد بولیٹن 24/7 کے ساتھ جوڑے رہیں شکریہ

09/09/2025

⛈️ مون سون سسٹم مغرب کی جانب گامزن ۔ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشِ متوقع ۔
حیدرآباد میں بھی تیز بارش کا امکان برقرار ۔۔

09/09/2025

کراچی حیدرآباد موٹر وے پر شدید موسلا دھار بارش کا⛈️ سلسلہ جاری ۔۔ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ اور ڈراوینگ کے دوران احتیاط کریں ۔

⛈️حیدرآباد:گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تعلقہ سٹی میں 85 ملی میٹر بارش ریکارڈ،محکمہ موسمیاتحیدرآباد:تعلقہ لطیف آباد میں 63 م...
09/09/2025

⛈️حیدرآباد:گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تعلقہ سٹی میں 85 ملی میٹر بارش ریکارڈ،محکمہ موسمیات

حیدرآباد:تعلقہ لطیف آباد میں 63 ملی بارش بارش ریکارڈ ہوئی ہے،محکمہ موسمیات

حیدرآباد:شہر میں آج بھی وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

#حیدرآباد

⛈️شہر حیدرآباد میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والا تیز بارش کا سلسلہ رات بھر جاری رہا ۔۔ جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔بارش...
09/09/2025

⛈️شہر حیدرآباد میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والا تیز بارش کا سلسلہ رات بھر جاری رہا ۔۔ جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔بارشوں کا یہ سلسلہ آج بھی دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے ۔اور مختصر دورانیے کی طوفانی بارشِ بھی متوقع ہے ۔۔عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں ۔۔اس کے ساتھ دریائے سندھ کے بیراجوں پر بھی آج سے پانی کی سطح میں اضافہ ہوگا ۔۔ایسے میں عوام دریا کی حفاظتی پشتوں پر جانے سے گریز کریں ۔۔۔ شدید موسمی صورتحال کے باعث کوئی بھی نہ خوش گوار واقعہ پیش آسکتا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں آج تمام اسکولز بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔۔

💫🤲🏻اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے آمین

#حیدرآباد

08/09/2025

حیدرآباد میں ایک بار پھر بادل برس پڑے ۔تیز ہوائوں کے⛈️
⛈️💗💫 ساتھ تیز بارش کا آغاز ۔

Address

Hyderabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hyderabad Bulletin 24/7 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share