Current afair,s urdu

Current afair,s urdu Khan asad iqbal

کراچی کے پوش علاقے بھی غیر محفوظ، ایس ایس پی توحید میمن اور ترجمان سندھ حکومت اقربہ فاطمہ کے گھر میں ڈکیتیایس ایس پی توح...
23/08/2025

کراچی کے پوش علاقے بھی غیر محفوظ، ایس ایس پی توحید میمن اور ترجمان سندھ حکومت اقربہ فاطمہ کے گھر میں ڈکیتی

ایس ایس پی توحید رحمان کی ڈیفنس فیز فائیو خیابان مجاہد والی رہائش گاہ پر ڈکیتی کی واردات
پانچ مسلح ملزمان اہل خانہ کو یرغمال بناکر 90 لاکھ روپے مالیت کے امریکی ڈالر۔ دس لاکھ روپے پاکستانی کرنسی۔۔ ایک کروڑ دس لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور ایک قیمتی موبائل فون لوٹ کر لے گئے۔۔

واردات کے وقت ایس ایس پی توحید رحمان بھی گھر پر موجود تھے۔ گن مین اپنے کمرے میں سرکاری رائفل تکیے کے نیچے رکھ کر سورہا تھا۔ ملزمان وائٹ فورچیونر گاڑی میں آئے تھے۔۔۔
مقدمہ گن مین کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج
゚viralシfypシ゚viralシalシ ゚viralシfypシ゚viralシ

22/08/2025
16/08/2025
16/08/2025

سانگھڑ ۔ کراچی کے صحافی خاور حسین کی مبینہ طور پر لاش برآمد

سانگھڑ ۔ خاور حسین کی حیدرآباد روڈ پر نجی ہوٹل کے باہر گھنٹے سے اپنی گاڑی میں موجود تھے

سانگھڑ ۔ پولیس پہنچ گئی تفتیش شروع کردی

سانگھڑ ۔ خاور حسین کراچی میں صحافی تھے مختلف نجی چینلز پر کام کرچکے تھے ۔

سانگھڑ ۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردی ۔

پاکستان میں صوبہ خیبر پختونخوا کے دورافتادہ پہاڑی علاقے ’پالس‘ کے رہائشی نصیر الدین لگ بھگ 28 برس قبل جب ’خاندانی دشمنی‘...
06/08/2025

پاکستان میں صوبہ خیبر پختونخوا کے دورافتادہ پہاڑی علاقے ’پالس‘ کے رہائشی نصیر الدین لگ بھگ 28 برس قبل جب ’خاندانی دشمنی‘ اور اپنی ’جان کو لاحق خطرات‘ کی وجہ سے اپنے آبائی علاقے سے فرار ہو رہے تھے تو شاید اُن کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہو گا کہ فرار کی اِس کوشش کے دوران نا صرف وہ اپنی جان سے جائیں گے بلکہ اُن کی میت ملنے میں بھی 28 برس کا عرصہ لگے گا اور یہی برسوں پرانی ’خاندانی دشمنی‘ اُن کی میت کی اپنے ہی آبائی علاقے میں تدفین کی راہ میں حائل ہو جائے گی۔

جون 1997 میں پالس کی وادی ’لیدی‘ کے برف پوش پہاڑوں میں لاپتہ ہو جانے والے نصیرالدین کی کہانی ناقابل یقین لگتی ہے۔ نام نہاد غیرت کے نام پر ہونے والے ایک قتل اور اس کے بطن سے جنم لیتی ’خاندانی دشمنی‘ نے 28 برس قبل نصیر الدین کو اپنا آبائی علاقہ چھوڑنے پر مجبور کیا تھا۔

اپنی ’جان کے خوف‘ سے اپنے آبائی علاقے سے ’فرار‘ ہونے والے نصیر الدین کے ہمراہ اس سفر میں اُن کے چھوٹے بھائی کثیرالدین بھی تھے۔ دونوں بھائی الگ الگ گھوڑوں پر سوار تھے اور جلد از جلد علاقے سے نکل جانا چاہتے تھے۔

کثیرالدین کے مطابق ’وادی لیدی‘ کے برف پوش پہاڑوں پر سفر کرتے ان بھائیوں پر جب ’مخالفین کی جانب سے‘ فائرنگ کی گئی تو نصیرالدین وہاں موجود ایک گلیشیئر میں بنے برفانی غار میں چلے گئے اور ان سے بچھڑ گئے۔
کثیرالدین کے مطابق فائرنگ تھمنے کے بعد انھوں نے اپنے بھائی کو بہت تلاش کیا مگر وہ نہ مل سکے۔ 28 برس بعد یہ کہانی ایک دفعہ دوبارہ اُس وقت زندہ ہوئی جب اسی علاقے میں ایک گلیشیئر پگھلنے کے نتیجے میں نصیرالدین کی برف میں دبی لاش برآمد ہوئی۔
مال مویشی چرانے والے ایک شخص کو یہ لاش یکم اگست 2025 کو ملی جو ’نا صرف ٹھیک حالت میں تھی بلکہ اس کی جیب میں موجود شناختی کارڈ بھی درست حالت میں تھا۔‘

جیسے ہی لاش کو ڈھونڈنے والے شخص کی ’پالس‘ واپسی ہوئی تو یہ خبر ’جنگل کی آگ‘ کی طرح پھیل چکی تھی کہ گلیشیئر کے نیچے سے نصیر کی لاش 28 سال بعد مل چکی ہے مگر اب مسئلہ یہ تھا کہ اُنھیں دفنایا کہاں جائے کیونکہ وہ ’خاندانی دشمنی‘ جس کے ڈر سے نصیر اپنے آبائی علاقے سے نقل مکانی کر گئے تھے، وہ دونوں خاندانوں کے بیچ آج بھی جاری ہے اور ان کے اہلخانہ کے لیے اس علاقے میں جانا ممکن نہیں تھا۔
جرگہ بٹھایا گیا اور بحث کے بعد دونوں حریف خاندان 10 اگست تک حد بندی (جنگ بندی) پر متفق ہو گئے۔ یہ طے پایا کہ اس عرصے کے دوران کوئی فریق دوسرے پر حملہ آور نہیں ہو گا، نصیر کی اپنے علاقے میں تدفین کی جائے گی اور ان کے اہلخانہ تعزیت کے لیے آنے والوں سے ملیں گے۔

اس فیصلے کے بعد نصیر الدین کی لاش کو بدھ (پانچ اگست) کی صبح پالس پہنچایا گیا جہاں اُن کی قبر پہلے سے تیار تھی اور نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد وہاں اُن کی تدفین کر دی گئی۔

نصیر الدین نے سوگوران میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔ نصیر الدین کے بیٹے نعیم جب اپنے والد کی میت لے کر وادی لیدی سے پالس پہنچے تو انھوں نے بتایا کہ ان کے لیے خاندانی دشمنی کی وجہ سے اپنے آبائی علاقے میں دن کی روشنی میں آنا مُمکن نہیں تھا۔

’میں یہاں پہلے بھی آتا تھا مگر دن کی روشنی میں نہیں۔ اب والد کی لاش کے ساتھ آیا ہوں، جرگے کی کوشش اور جنگ بندی کی وجہ سے اپنے علاقے میں دن کی روشنی میں قدم رکھنا مُمکن ہوا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’اتنے برسوں کے بعد اپنے والد کے ساتھ اپنے آبائی علاقے کے اس سفر کی تکلیف الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی۔ دشمنی کی وجہ سے اپنے علاقے میں نہیں رہ سکے۔ مگر والد آبائی علاقے میں سپردِ خاک کرنا کسی حد تک سکون کا باعث بنا کہ چلو انھیں اپنی مٹی تو نصیب ہوئی۔‘

انھوں نے کہا کہ ’ہمیں والد کی تدفین بھی کرنا تھی اور جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری بھی۔ والد کو ایک مرتبہ پھر یہاں پالس میں اکیلے چھوڑ کر ہمیں 10 اگست کو اس علاقے سے چلے جانا ہے۔‘

معاہدے کے ’ضامنوں‘ کا بھی کہنا ہے کہ جنگ بندی 10 اگست تک ہی جاری رہے گی اس کے بعد کسی کی کوئی ضمانت نہیں۔
゚viralシfypシ゚viralシalシ ゚viralシfypシ゚viralシ

کراچی میں گزشتہ روز سینئر وکیل شمس الاسلام کو قتل کرنے والے مفرور ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا، اپنی ویڈیو میں مقتول پر ا...
02/08/2025

کراچی میں گزشتہ روز سینئر وکیل شمس الاسلام کو قتل کرنے والے مفرور ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا، اپنی ویڈیو میں مقتول پر اپنے والد کے ساتھ ظلم و تشدد کا الزام لگاتے ہوئے بدلہ لینے کا دعویٰ کر دیا۔

سینئر وکیل شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم عمران آفریدی نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ویڈیو جاری کی ہے، جس میں اس نے مقتول وکیل پر اپنے والد پر تشدد اور ان کے قتل کا الزام بھی عائد کیا۔

اعترافی ویڈیو پیغام میں ملزم عمران آفریدی نے کہا کہ میں نے یہ انتہائی قدم قانون سے مایوس ہو کر ، ذہنی دباؤ اور اذیت سہتے سہتےاٹھایا۔

ملزم نے کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ میری
゚viralシfypシ゚viralシalシ ゚viralシfypシ゚viralシ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھوں نے سابق روسی صدر دمتری میدوی ایدف کے ’اشتعال انگیز‘ بیانات کے جواب میں دو امری...
02/08/2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھوں نے سابق روسی صدر دمتری میدوی ایدف کے ’اشتعال انگیز‘ بیانات کے جواب میں دو امریکی جوہری آبدوزوں کو ’مناسب خطوں میں پوزیشن سنبھالنے‘ کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ اقدام اس لیے اٹھایا ہے کیونکہ ’یہ احمقانہ بیانات صرف الفاظ سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں۔ الفاظ بہت اہم ہوتے ہیں اور کبھی کبھی ان کے غیر ارادی نتائج بھی سامنے آتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ وہ موقع نہیں آئے گا۔‘

صدر ٹرمپ نے یہ وضاحت نہیں دی کہ جوہری آبدوزوں کو کن مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔
゚viralシfypシ゚viralシ ゚viralシfypシ゚viralシalシ

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواح میں پسند کی شادی پر جوڑے کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم بشیر احمد سمیت 20 افراد کو گرف...
21/07/2025

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواح میں پسند کی شادی پر جوڑے کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم بشیر احمد سمیت 20 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں ساتکزئی قبیلے کے سربراہ شیرباز ساتکزئی، ان کے 4 بھائی اور 2 محافظ بھی شامل ہیں، واقعے کا مقدمہ ہنہ اوڑک تھانے میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں عیدالاضحیٰ سے 3 روز قبل قتل کیے گئے جوڑے بانو ستک زئی اور احسان اللہ سمالانی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 20 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم بشیر احمد اور ساتکزئی قبیلے کے سربراہ سردار شیر باز ساتکزئی، ان کے 4 بھائی اور 2 محافظ بھی شامل ہیں، ملزمان کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

کوئٹہ پولیس نے کیس کو مزید تحقیقات کے لیے سیریس کرائمز انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ’تمام ملوث ملزمان کو کیفرِ کردار تک
پہنچایا جائے گا، ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے‘۔

انتہائی المناک خبر۔۔پشین کے رہائشی  ڈی ایس پی عبدالرازق سواتی کے پولیس کانوائے پر مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ ...
18/07/2025

انتہائی المناک خبر۔۔
پشین کے رہائشی ڈی ایس پی عبدالرازق سواتی کے پولیس کانوائے پر مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ھے عبدالرازق سواتی شہید ھوگئے، نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جاے گا، اللہ پاک
جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے آمین

Islamabad, Pakistan Sindh Pakistan Lahore Puchta Hai Shinkiari Official Balakot بالاکوٹ Voice of Garhi habibullah 1 News Alert Mansehra News Daily Vlogging Hazara 24 News Pakistan Today Daily Voice Of GB Mansehra Hyderabad Sindh Muzaffarabad Islamkot, Sindh, Pakistan Hyderabad, Sindh Peshawar News

:اداکارہ حمیرا اصغر کے گھر والوں نے کراچی آکر بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی کے مط...
09/07/2025

:
اداکارہ حمیرا اصغر کے گھر والوں نے کراچی آکر بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی کے مطابق مالک مکان سے حمیرا کا نمبر حاصل کیا گیا اور سی ڈی آر نکالا گیا جس کے بعد پولیس کا متوفیہ حمیرا اصغر کے والد اور بھائی سے رابطہ ہوا تاہم حمیرا کے والد نے کراچی آنے سے انکار کردیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ حمیرا کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیڑھ سے دو سال قبل حمیرا سے قطع تعلق کرلیا تھا، ایس ایس پی نے حمیرا کے والد کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ کراچی پہنچ کرلاش وصول کریں لیکن انہوں نے دوبارہ پولیس نے رابطہ نہیں کیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ کوشش کررہے ہیں کہ گھر والے جلد از جلد آجائیں تاکہ مزید کارروائی کو آگے بڑھایا جاسکے۔ پولیس کوحمیرا کے دوموبائل فونز ملے ہیں جن سے ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مہزورعلی کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم یا کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ میں کوئی مشکوک چیز سامنے آئی تو مقدمہ درج کیا جائے گا، وجہ موت کا تعین بھی پوسٹ مارٹم اورکیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ کے بعد ہی ممکن ہوسکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش کی جائے گی کہ مقدمہ اہلخانہ کی مدعیت میں درج ہو تاہم اگر اہلخانہ نے انکارکیا تو پولیس اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرے گی۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی نے مزید بتایا کہ شوبز انڈسٹری سے ابھی تک کسی نے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا جبکہ پڑوسیوں نے بھی حمیرا کو آخری مرتبہ آتے جاتے نہیں دیکھا۔ حمیرا 2024 سے مالک مکان کو کرایہ ادا نہیں کر رہی تھی جس پر مالک مکان نے ان پر کیس کر رکھا تھا۔

حمیرا کے پڑوسی نے پولیس کو بتایا کہ وہ بلڈنگ میں کسی سے زیادہ ملتی جلتی نہیں تھیں اور انہیں کئی دنوں سے کسی نے آتے جاتے نہیں دیکھا، ان کے پاس کوئی گاڑی بھی نہیں تھی۔

یاد رہے کہ حمیرا اصغر تماشا گھر کے پہلے سیزن میں بطور کنٹسٹنٹ شریک ہوئی تھیں جہاں نے انہوں نے مقبولیت حاصل کی تھی۔

امریکی بی-ٹو بمبار طیاروں نے ایران پر حملے کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال کیں۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ امریکی فض...
22/06/2025

امریکی بی-ٹو بمبار طیاروں نے ایران پر حملے کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال کیں۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ امریکی فضائیہ کے اسٹریٹجک بی-ٹو اسٹیلتھ بمبار طیاروں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی تنصیبات پر حملے کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال کیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ طیارے امریکی جزیرے گوام (15° شمال، 145° مشرق) سے روانہ ہوئے اور مغرب کی جانب بحرِ انڈمان (10° شمال، 95°-100° مشرق) سے ہوتے ہوئے وسطی بھارت (20° شمال، 75°-80° مشرق) کی فضائی حدود عبور کر کے بحرہ عرب کے راستے ایران کی سرحد کے نزدیک (25°-30° شمال، 60°-65° مشرق) پہنچے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ مشرق وسطیٰ میں ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، اور امریکی حملے سے خطے میں مزید کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

تجزیہ کار اس انکشاف کو خطے میں بھارت کے ممکنہ اسٹریٹجک کردار کی علامت قرار دے رہے ہیں
Islamabad, Pakistan Daily Vlogging Peshawar News Lahore Puchta Hai Shinkiari Official Balakot بالاکوٹ Voice of Garhi habibullah 1 News Alert Mansehra News Sindh Pakistan Hazara 24 News Pakistan Today Daily Voice Of GB Hyderabad Sindh Muzaffarabad Mansehra Islamkot, Sindh, Pakistan Hyderabad, Sindh مصطفئ المومري

Address

Hyderabad
17000

Telephone

+923001751320

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Current afair,s urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Current afair,s urdu:

Share

Category