Hyderabad Updates Info

Hyderabad Updates Info We are providing information & news regarding Hyderabad

18/09/2025

کراچی کے بعد لاہور میں مونکی پاکس کا پہلا مریض رپورٹ

18/09/2025

قدم گاہ مولی علی روڈ پر ویلڈنگ کی دکان میں گئس دھماکہ 14 سالہ بچہ یاسر عباسی شدید زخمی تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل

Iqra University now open in Hyderabad Test on 20th September Apply online: hyderabad.admissions.iqra.edu.pk
18/09/2025

Iqra University now open in Hyderabad
Test on 20th September
Apply online: hyderabad.admissions.iqra.edu.pk

حیدرآباد: 18 ستمبر 2025میئر سیکریٹریٹ سوک سینٹر میں فائر بریگیڈ کے لئے آگ بجھانے کے جدید سامان کی تقسیم کی تقریب منعقد ہ...
18/09/2025

حیدرآباد: 18 ستمبر 2025

میئر سیکریٹریٹ سوک سینٹر میں فائر بریگیڈ کے لئے آگ بجھانے کے جدید سامان کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن، چیف فائر آفیسر شہاب اکرام، بلدیہ اعلیٰ کے افسران اور تمام فائر اسٹیشنز کے فائر فائٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

میئر حیدرآباد کاشف علی شورو اور میونسپل کمشنر نے فائر فائٹرز کو سامان ہینڈ اوور کیا۔ سامان میں ڈھائی انچ ڈایا کی 2000 فٹ لائنیں، ڈیڑھ انچ ڈایا کی 6000 فٹ لائنیں اور 1000 لیٹر AFFF لیکوڈ فوم شامل ہے۔

میئر کاشف علی شورو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فائر فائٹرز وہ بہادر ہیں جو اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دوسروں کی زندگیاں بچانے کے لئے آگ میں کود پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ فائر کو درپیش مسائل سے ہم بخوبی آگاہ ہیں اور ادارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فائر فائٹنگ وہیکل کی مرمت کے بعد آج آگ بجھانے کا جدید سامان فراہم کیا گیا ہے، جو ہمارے عزم کی کڑی ہے۔ ان شاء اللہ آئندہ بھی فائر بریگیڈ کو مزید فعال اور بہتر بنانے کے لئے ہماری کاوشیں جاری رہیں گی۔

18/09/2025

نئے ورلڈ آرڈر میں پاکستان اگلی صفحوں میں!

پاکستان اور سعودیہ کے درمیان تاریخ کی اہم ترین اور بڑی گلوبل ڈیل (سٹریٹجک نیوکلیئر پیکٹ) سائن ہونے پر یہ سرکاری سعودی حکومت نے ترانہ جاری کردیا.

اب آئندہ ہمیں یہ شعر دونوں ممالک کے لیے ملکر پڑھنا ہوگا۔

خود کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو

پاکستان نے انتہائی کمال اور کامیاب سفارتکاری اور ڈنڈے کی بدولت عالمی سطح پر اپنی دھاک بٹھالی ہے۔

بھارت اور اسرائیل سر پیٹ رہے ہیں.
امریکی صدر ٹرمپ تعریفیں کرتا پھر رہا ہے.
اب سعودی عرب نے غیر معمولی ڈیل کرکے دفاعی پارٹنر بنا لیا.

18/09/2025

حیدرآباد راہوکی میں 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، پولیس نے میڈیکل کے لیے سول اسپتال بھیج دیا، تحقیقات جاری

18/09/2025

حیدرآباد کینٹ بورڈ انتظامیہ بھی کیا میونسپل حکام کی طرح ستو پی کر سورہی ہے۔
اپنی حدود میں انسداد ڈینگی اسپرے کیوں نہیں کروا رہے ؟؟؟

18/09/2025

حیدرآباد میں ڈینگی کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہونے لگا شہر کے نجی وسرکاری ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ڈینگی کے نتیجے میں اموات بھی ہورہی ہیں

شہر میں یو سی سطح پر انسداد مچھر اسپرے کا سلسلہ شروع ناں ہوسکا شہریوں کو قاتل مچھروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا

18/09/2025

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے افسران وعملے کی ملی بھگت سے بڑے پیمانے پر بجلی چوری کا انکشاف
ایف آئی اے کرائم سرکل نے حیسکو ریجنل میئںجر میٹرنگ اینڈ ٹیسٹنگ سمیت نجی فیکٹری مالک اور 4 ٹیسٹنگ انسپکٹرز کو نامزد کرکے تقریبن 15 لاکھ یونٹس چوری کا مقدمہ درج کرلیا
مزید احوال بیورو چیف ابتک ساجد آرائیں کی اس رپورٹ میں-

17/09/2025

تھانہ حسین آباد کی حدود میں گیسٹ ہاؤس کا ملازم مبینہ طور دن دہاڑے اغوا, پولیس واقعے سے لاعلم

حیدرآباد کے تھانہ حسین آباد کی حدود ریلوے کوآپریٹو سوسائٹی آٹوبھان روڈ پر واقع گیسٹ ہاؤس (میرٹ ان) میں نامعلوم افراد نے داخل ہوکر ملازم مقبول احمد(سکنہ پنجاب ضلع رحیم یار خان) کو اغوا کرکے لے گئے اور پولیس واقعے سے اظہار لاعلمی کرتی رہی اغوا کی واردات کی سی سی ٹی وی ہم نے حاصل کرلی

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے افسران وعملے کی ملی بھگت سے بڑے پیمانے پر بجلی چوری کا انکشافایف آئی اے اینٹی کرائم سرک...
17/09/2025

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے افسران وعملے کی ملی بھگت سے بڑے پیمانے پر بجلی چوری کا انکشاف
ایف آئی اے اینٹی کرائم سرکل نے تقریبن 15 لاکھ یونٹس چوری کا مقدمہ درج کرلیا
میلینیم کاٹن جیننگ وآئل مل مٹیاری نے 14 لاکھ 91 ہزار 900 یونٹس کی بجلی چوری کرکے حیسکو کو 8 کروڑ 20 لاکھ روپوں سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا، مقدمے کا متن

مقدمے میں فیکٹری مالک کیلاش لوہانہ سمیت حیسکو کے گریڈ 19 کے افسر ریجنل مئنیجر میٹرنگ اینڈ ٹیسٹنگ اور چار ٹیسٹنگ انسپکٹرز بھی نامزد

مقدمے میں نامزد کسی بھی ملزم کی رفتاری عمل میں ناں آئی.

بجلی چوری میں ملوث کسی بھی عناصر کیساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی کمپنی کے اندر بھی احتساب کا عمل جاری ہے زیرو ٹالرینس پالیسی اختیارکی ہے، سی ای او حیسکو فیض اللہ ڈاہری

17/09/2025

پندرہ ماہ سے تنخواہوں سے محروم واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن حیدرآباد کے ملازمین کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔

مزدور یونین کی اپیل پر ملازمین نے شہر کے مرکزی سیوریج پمپنگ اسٹیشن تلسی داس کے نکاسی آب کو بند کردیا۔

Address

Saddar
Hyderabad
710000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hyderabad Updates Info posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hyderabad Updates Info:

Share