10/07/2025
میئر حیدرآباد کاشف شورو کی کرپشن بے نقاب، ہتھیاروں کے زور پر عوامی پلاٹوں پر قبضے جاری
میئر حیدرآباد کاشف شورو کی کرپشن سامنے آگئی٬ میئر حیدرآباد کاشف شورو کی زیرِ سرپرستی مسلح افراد شہر میں عوامی پلاٹوں پر ہتھیاروں کے زور پر زبردستی قبضے کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قبضہ مافیا کو میئر کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے، جو ہتھیاروں اور دباؤ کے ذریعے شہریوں کو اُن کی زمینوں سے بے دخل کر رہے ہیں۔ متاثرین نے وزیراعلیٰ سندھ، نیب اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔