JAGO JAGAO TV

JAGO JAGAO TV A DIGITAL MEDIA TV FOR PUBLIC AWARENESS.

سو سال مکمل ہو جانے پر گورنمنٹ کالج (کالی موری) حیدرآباد جس کو حکومت نے "گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی حیدرآباد" کا درجہ دیا ک...
30/07/2025

سو سال مکمل ہو جانے پر گورنمنٹ کالج (کالی موری) حیدرآباد جس کو حکومت نے "گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی حیدرآباد" کا درجہ دیا کے ایکٹ 2018 کا ایک اہم صفحہ جو ذیل میں اپ لوڈ کیا گیا ہے اور جس کے دو نکات نمبر 61 اور 62 کو گرین مارکر سے ہاٸی لاٸٹ کیا گیا ہے میں سے نکتہ نمبر 61 کو بہ غور پڑھیں یاد رہے کہ اسی گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی سے گورنمنٹ کالج (کالی موری) حیدرآباد کا الحاق ہے۔

Point # 61: Now with standing anything contained in this Act, the University shall continue to arrange for imparting education at intermediate level in accordance with its historical tradition bill the Authorities of the University alter, modify or abolish the programme".

نکتہ نمبر 61 کا اُردو ترجمہ کچھ یوں بنتا ہے۔
اس ایکٹ میں موجود کسی بھی چیز کے باوجود، یونیورسٹی اپنی تاریخی روایت کے مطابق انٹرمیڈیٹ سطح کی تعلیم کا بندوبست جاری رکھے گی، جب تک کہ یونیورسٹی کی متعلقہ اتھارٹیز اس پروگرام میں کوئی تبدیلی نہ کر دیں، اسے ختم نہ کر
دیں یا اس میں ترمیم نہ کر لیں۔

اس ترجمے کی آخری دو سطریں پڑھ کر چھ جماعت پاس عام شخص کو بھی باآسانی یہ سمجھ آجاۓ گا کہ ”گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی کی اتھارٹیز انٹرمیڈیٹ کلاسز کے پروگرام میں
تبدیلی, ترمیم یا اس کو ختم بھی کرسکتی ہیں“۔

گزشتہ سات سالوں میں گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی کی اتھارٹیز کا گورنمنٹ کالج (کالی موری) کے ساتھ ناانصافی پر مبنی سلوک اب ڈھکی چھپی بات نہیں رہی ہے۔

کالج میں داخلوں کا پورٹل بند ہو جانے کی خبر جان کر تو عوام پر بجلی گر پڑی تھی۔

اب عوام کا حکومتِ سندھ سے صرف ایک ہی مطالبہ ہے کے شہر کے اس تاریخی تعلیمی ورثے کا الحاق جلد از جلد گوررنمنٹ کالج یونی ورسٹی سے ختم کر کے گورنمنٹ کالج (کالی موری) کو ماضی کی طرح محکمہ تعلیم سندھ کے زیرِ انتظام کر کے اس کو ہمیشہ کے لیے محفوظ کیا جاۓ۔

سندھ حکومت نے کم از کم ماہانہ اُجرت 40 ہزار روپے مقرر کردی، نوٹیفکیشن جاری نیم ہنر مند افراد کی ماہانہ اُجرت 41,380 روپے...
30/07/2025

سندھ حکومت نے کم از کم ماہانہ اُجرت 40 ہزار روپے مقرر کردی، نوٹیفکیشن جاری

نیم ہنر مند افراد کی ماہانہ اُجرت 41,380 روپے مقرر کردی گئی ہے،وزیر محنت شاہد تھہیم

ہنر مندوں کی اُجرت 49,628اوراعلیٰ ہنر مندوں کی اُجرت 51,745روپےمقرر،وزیر محنت شاہد تھہیم

نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا، وزیر محنت شاہد تھہیم

یہ اُجرت تمام رجسٹرڈ و غیر رجسٹرڈ صنعتی و تجارتی اداروں پر یکساں لاگو ہوگی،وزیر محنت شاہد تھہیم

مرد و خواتین مزدوروں کو برابری کی بنیاد پر اُجرت دی جائے گی ،وزیر محنت شاہد تھہیم

مزدوروں کو فی گھنٹہ اُجرت کم از کم 192 روپے فی گھنٹہ کرنی ہوگی ،وزیر محنت شاہد تھہیم

سندھ حکومت مزدور دوست پالیسیوں پر گامزن ہے ،وزیر محنت شاہد تھہیم

مزدوروں کی فلاح و بہبود، مناسب اُجرت اور بہتر ماحول کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں ،وزیر محنت

کم از کم اُجرت میں اضافے کا مقصد مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنا اور مزدور طبقے کو باعزت زندگی فراہم کرنا ہے ،وزیر محنت شاہد تھہیم

حیدرآباد: 29 جولائی 2025ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی بڑی والدہ محترمہ کا رضا الہی سے انتقال ہوگیا ہےانا للہ و...
29/07/2025

حیدرآباد: 29 جولائی 2025

ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی بڑی والدہ محترمہ کا رضا الہی سے انتقال ہوگیا ہے

انا للہ وانا الیہ راجعون

اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت و درجات بلند فرمائے۔ آمین

مورخہ 01 اگست بروز جمعہ شام 6 بجے SSP ہاؤس پر فاتحہ خوانی اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا میں شرکت فرمائیں

ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد

بہترین قدم💐۔ اس ٹیچر لاٸسنس کے داٸرہ کار کو نجی اسکولز اور کالجز تک پھیلایا جانا چاہیے اور اس کےحصول کے لیے چار سالہ بیچ...
29/07/2025

بہترین قدم💐۔ اس ٹیچر لاٸسنس کے داٸرہ کار کو نجی اسکولز اور کالجز تک پھیلایا جانا چاہیے اور اس کےحصول کے لیے چار سالہ بیچلرز ڈگری کے علاوہ تین سال اور دو سال کی بیچلرز ڈگری والے اساتذہ کو بھی لازمی شامل کیا جانا چاہیے یعنی تعلیمی لاٸسنس کے حصول کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت 14 سالہ بیچلر ڈگری کی رکھی جانی چاہیے اس طرح کٸی قابل اساتذہ جن کے پاس 14یا15 سال کی تعلیمی بیچلر ڈگری ہے وہ حکومت کی ٹریننگ کی بدولت پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں تدریس کے فراٸض انجام دے سکیں گے۔ شکریہ۔

https://www.facebook.com/share/p/16bSizRAYj/

29/07/2025

حیدرآباد: ایم پی اے ایم کیو ایم پاکستان محمد راشد خان ایڈوکیٹ کا گورنمنٹ کالج (کالی موری) میں فرسٹ اور سیکنڈ اٸیر کلاسز کی بحالی اور کالج کو تاریخی حیثیت میں بحال کرنے کے لیے حیدرآباد کے عوام کی اُمنگوں کی درست ترجمانی کرتا خطاب۔
عوام کی آواز عوامی نماٸندوں کے ذریعے ایوانوں میں پہنچ چکی ہے لہذا فیصلہ بھی عوامی خواہشات کے مطابق ہی حکومتِ سندھ کو کرنا چاہیے۔

29/07/2025

حیدرآباد: ایم پی اے ایم کیو ایم پاکستان محمد راشد خان ایڈوکیٹ کا گورنمنٹ کالج (کالی موری) میں فرسٹ اور سیکنڈ اٸیر کلاسز کی بحالی اور کالج کو تاریخی حیثیت میں بحال کرنے کے لیے حیدرآباد کے عوام کی اُمنگوں کی درست ترجمانی کرتا خطاب۔
عوام کی آواز عوامی نماٸندوں کے ذریعے ایوانوں میں پہنچ چکی ہے لہذا فیصلہ بھی عوامی خواہشات کے مطابق ہی حکومتِ سندھ کو کرنا چاہیے۔

حیدرآباد: گورنمنٹ کالج (کالی موری) میں انٹرمیڈیٹ کلاسز کے داخلوں کا پورٹل بند ہونے اور کالج کی بندش کے خلاف ایم پی اے ای...
26/07/2025

حیدرآباد: گورنمنٹ کالج (کالی موری) میں انٹرمیڈیٹ کلاسز کے داخلوں کا پورٹل بند ہونے اور کالج کی بندش کے خلاف ایم پی اے ایم کیو ایم پاکستان محمد راشد خان ایڈوکیٹ کی جانب سے سندھ اسمبلی میں جمع کرایا گیا توجہ طلب نوٹس۔

خصوصی توجہ براۓ چیرمین ایم کیو ایم پاکستان و وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی صاحبگورنمنٹ کالج حیدرآباد: ایک تعلیمی ورث...
24/07/2025

خصوصی توجہ براۓ چیرمین ایم کیو ایم پاکستان و وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی صاحب

گورنمنٹ کالج حیدرآباد: ایک تعلیمی ورثہ جو بحالی کا منتظر ہے

گورنمنٹ کالج حیدرآباد، جو کبھی علم، تہذیب، اور کردار سازی کا گہوارہ سمجھا جاتا تھا، اپنی سو سالہ تاریخ میں سندھ کے ہزاروں نوجوانوں کو تعلیم، شعور، اور اعتماد سے آراستہ کر چکا ہے۔ یہ کالج صرف ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ ایک ایسی درسگاہ تھا جہاں سے علم کا نور پورے سندھ میں پھیلا۔

اس عظیم ادارے سے بے شمار شخصیات نے علم حاصل کیا، جنہوں نے بعد ازاں ملک و ملت کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا۔ ان میں سابق وزیرِ اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف اور وزیراعلیٰ سندھ سید عبداللہ شاہ کے نام قابلِ فخر ہیں، جو اسی کالج کے در و دیوار سے نکل کر ایوانِ اقتدار تک پہنچے۔ اس کے علاوہ کئی نامور ادیب، شاعر، پروفیسر، بیوروکریٹس، اور سیاستدان اس ادارے کی گود میں پروان چڑھے۔

بدقسمتی سے، 2018 میں جب اس کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا، تو انتظامیہ نے اس عظیم کالج کی انٹرمیڈیٹ کلاسز بند کر کے ایک عظیم تعلیمی روایت کو ختم کر دیا۔ نتیجتاً، ہزاروں طلبہ سستی اور معیاری تعلیم سے محروم ہو گئے۔

ہم جناب ڈاکٹر خالد مقبول صیقی سمیت سندھ حکومت، محکمہ تعلیم، اور بالخصوص وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس عظیم و تاریخی تعلیمی ورثے کو زندہ رکھیں اور گورنمنٹ کالج حیدرآباد کو دوبارہ بحال کریں۔ یہ اقدام نہ صرف تعلیمی میدان میں بہتری لائے گا بلکہ اس تاریخی ادارے کے ساتھ انصاف بھی ہوگا۔

علم کا یہ چراغ پھر سے روشن ہونا چاہیے!

خصوصی توجہ براۓ وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ صاحبگورنمنٹ کالج حیدرآباد: ایک تعلیمی ورثہ جو بحالی کا منتظر ہےگورنمنٹ ...
24/07/2025

خصوصی توجہ براۓ وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ صاحب

گورنمنٹ کالج حیدرآباد: ایک تعلیمی ورثہ جو بحالی کا منتظر ہے

گورنمنٹ کالج حیدرآباد، جو کبھی علم، تہذیب، اور کردار سازی کا گہوارہ سمجھا جاتا تھا، اپنی سو سالہ تاریخ میں سندھ کے ہزاروں نوجوانوں کو تعلیم، شعور، اور اعتماد سے آراستہ کر چکا ہے۔ یہ کالج صرف ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ ایک ایسی درسگاہ تھا جہاں سے علم کا نور پورے سندھ میں پھیلا۔

اس عظیم ادارے سے بے شمار شخصیات نے علم حاصل کیا، جنہوں نے بعد ازاں ملک و ملت کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا۔ ان میں سابق وزیراعلیٰ سندھ سید عبداللہ شاہ کا نام قابلِ فخر ہے، جو اسی کالج کے در و دیوار سے نکل کر ایوانِ اقتدار تک پہنچے۔ اس کے علاوہ کئی نامور ادیب، شاعر، پروفیسر، بیوروکریٹس، اور سیاستدان اس ادارے کی گود میں پروان چڑھے۔

بدقسمتی سے، 2018 میں جب اس کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا، تو انتظامیہ نے اس عظیم کالج کی انٹرمیڈیٹ کلاسز بند کر کے ایک عظیم تعلیمی روایت کو ختم کر دیا۔ نتیجتاً، ہزاروں طلبہ سستی اور معیاری تعلیم سے محروم ہو گئے۔

ہم سندھ حکومت، محکمہ تعلیم، اور بالخصوص وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے والد کے قائم کردہ تعلیمی ورثے کو زندہ رکھیں اور گورنمنٹ کالج حیدرآباد کو دوبارہ بحال کریں۔ یہ اقدام نہ صرف تعلیمی میدان میں بہتری لائے گا بلکہ اس تاریخی ادارے کے ساتھ انصاف بھی ہوگا۔

علم کا یہ چراغ پھر سے روشن ہونا چاہیے!

https://www.facebook.com/share/p/16cPHXwH2X/
11/07/2025

https://www.facebook.com/share/p/16cPHXwH2X/

🎯 Ready to Build Your Tech Career?

💡 Under the Prime Minister’s Vision for Youth Empowerment, NAVTTC presents:

🔥 Summer of Code Program | Batch-II

🚀 Get Hands-on Training in High-demand IT skills, Earn FREE 🌍International Certifications and Become Job-ready for the Future

🎓 Courses Offered at ICMA International Hyderabad Campus:

1️⃣ Big Data Analytics Techniques
2️⃣ Artificial Intelligence (Robotics)
3️⃣ Data Mining / Business Intelligence
4️⃣ Advanced Web Application Development
5️⃣ Advanced Python Programming & Applications
6️⃣ Network Administrator (CISCO, HUAWEI, IBM)
7️⃣ Internet of Things (IoT) – System Development & Applications
8️⃣ Artificial Intelligence (Machine Learning & Deep Learning Communication)

📅 Last Date to Apply: 15th July 2025

🔗 Apply Now: https://nsis.navttc.gov.pk/sign-in

📲 Or Scan the QR Code to Register Instantly

✨ Take the First Step toward Your Tech Future - Seats are Limited

📞 For More Details, Please Contact Us:

📱 0335 2889972 | 0334-2889972 | ☎️ 022-9240315-16-17
📘 Follow Us: facebook.com/ICMAHyderabadCampus
🌐 Website: www.icmainternational.com

11/07/2025

Address

Hyderabad, Sindh
Hyderabad
71000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JAGO JAGAO TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to JAGO JAGAO TV:

Share