07/12/2025
فلائٹ دبئی جا رہی تھی، ابھی ابھی اُڑی ہی تھی کہ اچانک پائلٹ نے کاک پٹ سے زور سے چیخ کر کہا: “اوہ میرے خدا! اوہ میرے خدا!”۔۔۔
پورے جہاز میں سناٹا چھا گیا۔
مسافر خوفزدہ ہو گئے اور ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے۔ سب کے چہرے کا رنگ اُڑ چکا تھا۔
تھوڑی دیر بعد پائلٹ نے مائیک پر آ کر معذرت کی: “محترم مسافرو، مجھے معاف کر دیجئے…”۔
“دراصل، بہت گرم کافی میری پتلون پر گر گئی ہے، اسی لیے میں زور سے چلّایا۔
مائیک آن تھا، اور آپ سب نے میری چیخیں سُن لیں۔ اگر یقین نہ آئے، تو آ کر میری پتلون دیکھ سکتے ہیں!”۔
یہ سُن کر ایک مسافر بول پڑا: ۔
“بھائی… آ کر ہماری پتلونیں بھی دیکھ لو 😔😭
مسکرالیں۔۔۔
ایسی ہی مزاحیہ/طنزیہ/اصلاحی کہانیاں پڑھنے کے لیے میری پروفائل فالو کر لیں۔
میرے قسط وار ناول پڑھنے کے لیے پروفائل وِزٹ کریں۔