
11/04/2025
کراچی میں موبائل فونز کی خریداری سے قبل سی پی ایل سی سے تصدیق لازمی قرار دے دی گئی۔ دکانداروں نے چوری شدہ موبائل خریدا یا بیچا تو انہیں بھی سزائیں ہونگی۔
سندھ حکومت نے چوری شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، موبائل فونز کی خریداری سے قبل سی پی ایل سی سے تصدیق لازمی قرار دے دی گئی۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ہر قسم کے موبائل فون کی خرید و فروخت دستاویزی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، چوری، چھینے گئے موبائل فون خریدنے، بیچنے والے دکانداروں کو بھی سزائیں ہوں گی۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ موبائل بیچنے والے شخص کے شناختی کارڈ کی کاپی، فون نمبر بھی لازمی درج ہوگا۔
سندھ حکومت نے چوری شدہ گاڑیوں کے پرزے بیچنے والوں کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔