Smart News Tv

Smart News Tv |News|Politics|Current Affairs|Live Situation|

03/11/2024
07/03/2024

حیدرآباد فائرنگ کا واقعہ!!
واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی

23/12/2023

کراچی( رپورٹ / عمران صدیقی ) چیئرمین اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء نے کہا ہے کہ انتظامیہ اورنگی ٹاؤن کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو ہنگامی بنیادوں پر بروے کار لا رہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے میونسپل کمشنر اورنگی ٹاؤن آغافہد کے ہمراہ مسیحی آبادیوں میں جاری کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ایس 95 کے جنرل سیکٹریری ۔محکمہ ایم اینڈ ای ۔محکمہ بی اینڈ آر ۔محکمہ باغات ۔محکمہ سینیٹیشن کے افسران ۔محکمہ واٹر کارپوریشن اور محکمہ سالڈویسٹ کے افسران کے علاوہ اقلیتی نمائندے بھی موجود تھے

22/12/2023

کراچی(رپورٹ نازیہ سردار) میو نسپل کمشنر مومن آباد ٹاؤن سید زین علی شاہ نے کہاہے کہ ملازمین کسی بھی ادارے کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں خصوصا ایسے ملازمین جو محنت اور دیانتداری سے فرائض انجام دے کر ادارے کی نیک نامی کا باعث بنتے ہیں ان کی خدمات کو ریٹائر منٹ کے بعد بھی سنہری الفاظ میں یاد رکھا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم مومن آباد ٹاؤن کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبی بشمول اعزازی تقریب برائے ریٹائر ملازمین میں مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر کیا

15/12/2023

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر کی کونسل کا عام اجلاس چیئرمین نواز علی بروہی کی صدارت میں ہوا
جس میں مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا
سابقہ ڈسٹرکٹ کی جانب سے ملنے والے ناکارہ اثاثہ جات پر اراکین کونسل پھٹ پڑے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسی مشینری فراہم کی گئی ہے جو کسی کام کی نہیں اس کے باوجود ہم ہمت نہیں ہاریں گے کیونکہ تمام اراکین کونسل علاقائی ترقی کے لیے ایک پیج پر ہیں

04/12/2023

ملیر : قائداعظم پبلک اسکول کی جانب سے سندھی کلچرڈی کا پروگرام منعقد کیا گیا

16/10/2023

An earthquake originated on 16-10-2023 at 23.20 PST
Mag: 3.1
Depth: 15 km
Lat: 24.85 N
Long: 67.21 E
Epicenter: Near Quaidabad, Karachi ( Felt at Quaidabd)
PMD

15/10/2023

حکومت نے پیٹرول 40 روپے، ڈیزل 15 روپے سستا ۔۔۔

ملیر میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار انسانی جانوں پر ناکام تجربات جاریکراچی ( اسٹاف رپورٹر )ملیر عبداللہ گوٹھ کی گلی نمبر 19...
13/10/2023

ملیر میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار انسانی جانوں پر ناکام تجربات جاری
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )

ملیر عبداللہ گوٹھ کی گلی نمبر 19 میں واقع بھٹائی میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹروں نے 104 ڈگری بخار میں میں انجکشن لگا کر اشرف علی نامی مریض کا بازو خراب کردیا
متاثر اشرف علی نے بتایا کہ گزشتہ ماہ 24 تاریخ کو اسے سردي سے بخار ہوا تھا معمولی ادويات سے بخار ٹھیک نہ ہوا تو وہ عبدااللہ گوٹھ کی گلی نمبر 19 میں واقع بھٹائی میڈیکل سینٹر پر گیا جہاں پر موجود ڈاکٹروں نے بخار چیک کیا جس سے پتا چلا کہ مجھے 104 ڈگری بخار ہے
مریض کے منع کرنے کے باوجود وہاں موجود ڈاکٹروں نے دوائیوں سمیت انجکشن اور ڈرپ کی طویل پرچی ہاتھ میں پکڑا کر لکھی تمام دوائیں لانے كو کہا اور 104 ڈگری بخار میں اپنے ناقص تجربات کے مطابق اسے انجکشن اور ڈرپس لگا دیا
عبدااللہ کے رہائشی مریض اشرف علی کی گھر جاتے ہی مزید طبیعت خراب ہوگئی ہے جسے شاہ لطیف ٹاؤن میں واقع نجی اسپتال میں کے جایا گیا جہاں کے ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بتایا کہ طبیعت میں خرابی کی وجہ زیادہ حرارت میں غلط انجکشن لگانا ہے
متاثر مزدور نے بتایا کہ وہ دیہاڑی دار مزدور ہے جو روزانہ 1000 اجرت کماتا ہے غلط انجکشن لگانے کی وجہ سے اسکا بازو مکمل ناکارہ ہوگیا ہے گزشتہ 15 روز سے بازو زیر علاج ہے جس پر تقریباً 15 ہزار سے زائد کا خرچا ہو چکا ہے جب تمام معاملات کا ذکر مذکورہ ڈاکٹر سے کیا تو وہ برہم ہوگیا خاموش رہنے کا کہا

Address

Hyderabad
72200

Telephone

+923172169897

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Smart News Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Smart News Tv:

Share