14/08/2025
حیدرآباد — جشنِ آزادی پر رانی باغ اور چڑیا گھر میں عوام سے لوٹ مار، ٹکٹ کی قیمت میں پانچ گنا اضافہ
رپورٹ( محبوب علی جمالی )
حیدرآباد: جشنِ آزادی کے موقع پر شہر کی واحد تفریح گاہ رانی باغ اور چڑیا گھر میں عوام سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ عام دنوں میں 20 روپے فی فرد کا انٹری ٹکٹ، جشنِ آزادی کے موقع پر 100 روپے فی فرد میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
شہریوں کے مطابق یہ اضافہ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ عوام کے لیے معاشی بوجھ بھی ہے، خاص طور پر ایسے موقع پر جب بڑی تعداد میں خاندان اپنے بچوں کے ساتھ تفریح کے لیے باغ کا رخ کرتے ہیں۔
شہری حلقوں نے سوال اٹھایا ہے کہ میونسپل کارپوریشن اس غیر قانونی ٹکٹ فروخت پر مکمل خاموش کیوں ہے؟ عوام کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر اس زیادتی کا نوٹس لے کر اصل نرخ بحال کیے جائیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔