It's Broken Aariz

It's Broken Aariz وہ ہماری دسترس سے کہیں دور جا بسے🫠❤️‍🩹

11/02/2026

کسی کا سکون چھین لینے کا کفارہ عبادت کر کے ادا* نہیں کیا جا سکتا جو دل توڑتا ہے وہ تسبیح کے دانوں سے نہیں بلکہ ندامت کے آنسوؤں سے معاف ہوتا ہے ۔ عبادت وہ نہیں جو دکھاوے میں ہو بلکہ وہ جو کسی کے درد کو کم کرے یاد رکھو خدا دلوں کا حال جانتا ہے نیتوں کا وزن پہچانتا ہے

20/01/2026

... وه میری نہ ہو سکی
اور میں میں آج بھی بس اسی کا رہ گیا ہوں۔
کچھ کہانیاں مکمل نہیں ہوتیں مگر ختم بھی نہیں ہوتیں۔ وہ کہیں دل کے کسی کونے میں ادھوری سی سانس لیتی رہتی ہیں۔ وہ میری زندگی میں آئی تو ایسے جیسے خاموش دعاؤں کا جواب ہو، اور گئی تو یوں جیسے سب کچھ ہوتے ہوئے بھی کچھ باقی نہ بچا ہو۔ وہ کسی اور کی تقدیر بن گئی اور میں بس اپنی ہی یادوں کا اسیر ہو کر رہ گیا۔
میں نے اسے پایا نہیں، مگر کھو بھی نہیں سکا۔ اس کی ہنسی آج بھی میرے دنوں کو چبھتی ہے، اور اس کی خاموشی راتوں میں شور بن کر جاگتی ہے۔ وہ جانتی تھی کہ وہ میری نہیں ہو سکتی اور میں جانتا تھا کہ میں اس کے بغیر کبھی پورا نہیں ہو سکوں گا۔ شاید یہی فرق تھا ہمارے نصیبوں میں۔
وہ آگے بڑھ گئی میں وہیں رک گیا اسی موڑ پر جہاں اس کی آخری بات ابھی تک ہوا میں معلق ہے۔ میں نے اس سے شکوہ نہیں کیا، کیونکہ محبت میں شکوے نہیں ہوتے، صرف خاموش صبر ہوتا ہے۔ اور میں نے صبر کو اوڑھ لیا، مسکراہٹ کے نیچے اپنی ٹوٹ پھوٹ چھپا لی۔
وہ کسی اور کی ہو کر بھی میری رہی اور میں کسی کا نہ ہو کر بھی بس اسی کا ہو گیا۔ کچھ رشتے نامکمل ہو کر بھی عمر بھر مکمل محسوس ہوتے ہیں۔ اور شاید وہی میری سب سے بڑی ہار اور سب سے گہری محبت تھی🙃۔

تم سے محبت کرنا میرے بس میں نہیں تھا ... یہ کوئی فیصلہ نہیں تھا، یہ تو دل کی ضد تھی جو بار بار مجھے تمہاری طرف کھینچتی ر...
17/01/2026

تم سے محبت کرنا میرے بس میں نہیں تھا ... یہ کوئی فیصلہ نہیں تھا، یہ تو دل کی ضد تھی جو بار بار مجھے تمہاری طرف کھینچتی رہی۔ میں چاہ کر بھی رک نہ سکا چاہ کر بھی خود کو بچا نہ سکا۔ شاید اسی کو محبت کہتے ہیں، جو انسان کے اختیار سے نکل جاتی ہے۔

میں نے خود کو ہزار بار سمجھایا کہ یہ فاصلہ بہتر ہے، یہ بھول جانا آسان ہے، مگر دل نے کبھی میری نہ سنی دل ضدی بچہ ہے نا جو ایک ہی چیز پر اڑ جاتا ہے، اور میرا دل صرف تمہارے لیے اڑا رہا۔

کاش محبت ایک انتخاب ہوتی تو شاید میں یہ راستہ کبھی نہ چنتا - کاش یہ میرے ہاتھ میں ہوتا تو میں اپنی جان کو اتنے درد سے نہ گزارتا۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ محبت انسان کے ہاتھ میں نہیں، یہ تو بس ایک کھیل ہے جو تقدیر اپنے اصولوں سے کھیلتی ہے۔

میں نے چاہا کہ پیچھے ہٹ جاؤں پر قدم یادوں میں جکڑے رہے۔ میں نے چاہا کہ خوابوں سے نکل جاؤں، مگر ہر خواب تمہارے چہرے سے روشن ہو جاتا۔ میں نے چاہا کہ لفظ بدل دوں پر ہر لفظ تمہاری کہانی سنانے لگتا۔

یہ محبت ایک کمزوری تھی یا تقدیر کا فیصلہ ؟ میں نہیں جانتا مگر اتنا ضرور جانتا ہوں کہ اس محبت نے مجھے وہ درد دیا ہے جس نے مجھے اندر سے بدل ڈالا۔ اب ہنسنے کے لمحے بھی ادھورے لگتے ہیں خوشی کی محفلیں بھی سنسان لگتی ہیں۔ ہر خوشی کے پیچھے ایک سایہ ساہے، .... تمہاری یاد کا سایہ

شاید یہی سچ ہے محبت وہ قرض ہے جو دل ادا تو کرتا ہے، مگر اس کے بدلے سکون ہمیشہ کھو دیتا ہے۔ اور میں بھی وہی قرضدار ہوں، جو ہار کے بھی تم سے جیت گیا.... اور جیت کے بھی سب کچھ ہار گیا۔

31/12/2025

دسمبر کی مثال دوں یا تمہاری
کوئی پوچھ بیٹھا ہے بدلنا کس کو کہتے ہیں 💔
زندگی کی اصل آگہی یہ نہیں کہ جو مل جائے اس پر راضی ہو جاؤ، بلکہ یہ ہے کہ دل میں خواہش بھی ہو اور شکر بھی ہجر میں تڑپنا اگر درد ہے تو اسی تڑپ سے روح زندہ رہتی ہے ۔ جو مان جائے وہ دنیا ہے ، جو چاہنے کی ہمت رکھے وہ عشق ہے ہم وہ لوگ ہیں جو ادھوری چیزوں میں بھی کمال ڈھونڈ لیتے ہیں، کیونکہ دل کے زخم ہی کبھی کبھی تقدیر کے دستخط بن جاتے

سال کے اختتام پر ایک لائن میرے لیے تنقید ، گلا، شکوه تعریف نصیحت شکایت یا کچھ بھی 🤍

30/03/2025

Chand Raat Mubarak! 🌙✨

On this blessed night, we express our heartfelt gratitude for your trust and support. May this EID bring joy, peace, and countless blessings to you and your loved ones.

HAPPY EID TO YOU 🙂🫠

13/11/2023

I fell in love with you and what I mean by you, I mean by who you are. I didn't fall in love with you just because of your body or looks, I fell in love with your voice and your laugh. I fell in love with the way you treat me and love me I
love you and you deserve the
whole world.

06/11/2023

میرا ہر ایک دن تم سے شروع ہوتا ہے اور میری ہر رات کا اختتام بھی تمہاری یاد سے ہوتا ہے
کبھی تم نے سوچا ہے جو شخص ہر روز صبح اٹھ کر تمہارے میسجز چیک کرتا ہے، جو اپنی چھوٹی بڑی ہر خوشی تمہارے ساتھ شیئر کرتا ہے، جو تمہاری آواز کو اپنا رزق سمجھتا ہے اُس سے تمہارا یوں اوجھل ہو جانا کتنی تکلیف دیتا ہو گا؟
تمہاری غیر موجودگی کی وجہ سے میں ہر روز گھنٹوں تمہارے بارے میں سوچتا رہتا ہوں اور بہت سے وسوسے میرے ذہن میں آتے ہیں میں چاہ کر بھی اپنی پریشانیاں کسی اور سے شیئر
نہیں کر پاتا کیونکہ میرے دکھ سکھ کی شراکت بھی تم سے ہے جیسے میری محبت بھی تمہارے لیے ہے ویسے ہی میرے شکوے، میری ناراضگی بھی بس تمہارے ساتھ ہی ہیں
رابطے نہ بھی ہوں پھر بھی محبت کم نہیں ہوتی پر کہتے ہیں کہ رابطے ہی تو تعلقات کو مضبوط کرتے ہیں اور اگر ایسے تمہارے ساتھ میرا رابطہ ختم ہو جائے تو پھر عادت بھی تو ختم ہو سکتی ہے اور اگر تمہارے انتظار کی عادت ختم ہو گئی تو پھر میں اکیلا رہنا سیکھ جاؤں گا اور تم جانتی ہو کہ اکیلا پن بہت اذیت دیتا ہے اور مجھے یوں تنہائی اندر سے اجاڑ رہی ہے مجھے سوچیں کھا رہی ہیں میں تم سے اس قدر جڑ گیا ہوں جیسی چاند آسمان جڑا ہوا ہے مجھے اُس دن کا شدت سے
انتظار ہے جب تم مجھے میسر ہوگئی اور جس دن تم میسر ہوگئی وہ دن تمام زندگی کے سب سے خوبصورت دنوں میں
شمار ہوگا
تمہارا میرے روبرو آنا وقت کے بہترین لمحوں میں سے ایک .. بهترین لمحہ ہو گا

Address

Hyderabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when It's Broken Aariz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share