AYAR

AYAR AYAR DIGITAL MEDIA

10/09/2026

ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کے احکامات پر ایس ڈی پی او چھلگری افتخار احمد بُرڑو کی زیرِ نگرانی سب ڈویژن چھلگری میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد شہریوں کے مسائل اور شکایات کو براہِ راست سن کر ان کے بروقت ازالے کو یقینی بنانا تھا۔

حیدرآباد مارکیٹ پولیس کی عدالتی حکم کارروائیزینب کوئین نامی ٹک ٹاکر لطیف آباد نمبر 8 جوہریہ اسکوائر کے فلیٹ سے گرفتارملز...
10/09/2026

حیدرآباد مارکیٹ پولیس کی عدالتی حکم کارروائی
زینب کوئین نامی ٹک ٹاکر لطیف آباد نمبر 8 جوہریہ اسکوائر کے فلیٹ سے گرفتار
ملزمہ پر مارکیٹ تھانہ پر ماجد خان نامی شخص کی فریاد پر مقدمہ نمبر319/2025درج تھا

حیدرآباد ٹریفک پولیس کا شہریوں کے لیے اہم پیغامحیدرآباد ٹریفک پولیس نے شہریوں سے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔...
08/09/2026

حیدرآباد ٹریفک پولیس کا شہریوں کے لیے اہم پیغام

حیدرآباد ٹریفک پولیس نے شہریوں سے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ ٹریفک سگنل توڑنے، غلط جگہ گاڑی پارک کرنے اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی پر مینول اور ای چالان بھی کیا جائے گا۔

حیدرآباد: ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کا عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقادحیدرآباد میں ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے ...
08/09/2026

حیدرآباد: ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کا عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد
حیدرآباد میں ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے ایس ایس پی آفس میں شہریوں سے ملاقات کر کے ان کی شکایات اور مسائل تفصیل سے سنے۔ اس موقع پر سائلین نے مختلف نوعیت کی درخواستیں پیش کیں، جن پر ایس ایس پی نے متعلقہ پولیس افسران کو قانون کے مطابق فوری کارروائی اور ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کے احکامات جاری کیے۔
ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے ہدایت کی کہ شہریوں کے جائز مسائل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ تمام متعلقہ افسران پیش رفت کی رپورٹ بھی بروقت پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف اور ریلیف فراہم کرنا حیدرآباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

05/09/2026

کرائم فائٹر ایس ایچ او نیک محمد کھوسو کی بڑی کارروائی
حیدرآباد تھانہ مارکیٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران 5 چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں، جنہیں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تھانہ مارکیٹ پولیس متحرک ہے۔
Nek Muhammad Khoso

حیدرآباد: ڈی ایس پی افتخار احمد برڑو کو فرائض منصبی کی بہترین ادائیگی، شاندار کارکردگی اور امن و امان کے قیام میں نمایاں...
03/09/2026

حیدرآباد: ڈی ایس پی افتخار احمد برڑو کو فرائض منصبی کی بہترین ادائیگی، شاندار کارکردگی اور امن و امان کے قیام میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ڈی آئی جی حیدرآباد کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا گیا۔

02/09/2026

سندھ اسیمبلی سے براہ راست۔

24/08/2026

سندھ کے بہادر افسران ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ صاحب اور ایس ایچ او مارکیٹ نیک محمد کھوسو صاحب کے ساتھ معروف صحافی پیر بخش مینگل اور محمد یونس راجڑ کی خوشگوار ملاقات ہوئی۔ ہلکے پھلکے مذاق، مثبت گفتگو اور یادگار لمحات کو ویڈیو کی صورت میں محفوظ کیا۔
Nek Muhammad Khoso District Police Hyderabad - SSP Hyderabad Peerbux Mengal

23/08/2026

حیدرآباد تھانہ ہٹڑی کی حدود، علی آباد کالونی میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی افتخار برڑو موقع پر پہنچے، جہاں انہوں نے مظاہرین سے ملاقات کی، ان کے تحفظات سنے اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

ڈی ایس پی افتخار برڑو کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنا احتجاج پرامن طور پر ختم کر دیا۔

Address

Hyderabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AYAR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share