24/09/2025
سانگھڑ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تعلقہ ٹنڈو آدم کے گاؤں سنجر جونیجو آمد
سانگھڑ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق رکن قومی اسمبلی روشن دین جونیجو کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کی
سانگھڑ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی کے بانی رکن روشن دین جونیجو کے انتقال پر ان کے صاحبزادوں ایم این اے صلاح الدین جونیجو اور غیاث الدین جونیجو سے تعزیت
سانگھڑ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پی پی پی رہنما روشن دین جونیجو کے انتقال پر ان کے بھائیوں نور محمد جونیجو، محمد خان جونیجو اور بھتیجے پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری جہانگیر جونیجو سے بھی اظہار افسوس
سانگھڑ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی روشن دین جونیجو کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا
سانگھڑ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی شازیہ مری، وزیر زراعت محمد بخش خان مہر، اراکین سندھ اسمبلی امداد پتافی، جام شبیر علی ودیگر کا بھی ورثاء سے اظہار افسوس
سانگھڑ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی شہید بینظیرآباد کے ڈویژنل جنرل سیکریٹری جاوید نایاب لغاری، پی پی پی رہنما امام الدین شوقین ودیگر نے بھی سوگواران سے تعزیت کی