10/02/2024
حیدرآباد بیورو رپورٹر
یوتھویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد سندھ کے لیگل ایڈوائزر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ جناب طاہر نثار راجپوت نے یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے خیراتی ہسپتال پر لینڈ مافیا کے سرپرست جو تعلقہ لطیف آباد کی سرکاری ادارضی کو لطیف آباد کی سرکاری انتظامیہ کے ساتھ ملکر فروخت کرچکے ہیں اب الیکشن کے دوران لالہ رحمان پٹھان افغانی نے سکندر شیخ نامی شخص کو قبضہ کرواکر پانچ دنوں میں خیراتی ہسپتال کی جگہ پر قبضہ کرکے نوجوان لڑکیوں کی مدد حاصل کرلی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اب اس پلاٹ کے قریب جو بھی آئیگا ہم اپنے کپڑے پھاڑ کرسماجی تنظیم کے خلاف FIR درج کروادینگے جناب طاہر نثار راجپوت نے وکلا تنظیموں کے ساتھ ملکر ویڈیو بیان دیتے ہویے کہاہے کہ تھاکوہسار چوکی لینڈ مافیا کی ہر ممکن مدد کررہا ہے انہوں نےجناب ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی صاحب اور جناب ایس۔ایس۔پی۔حیدرآباد امجدشیخ صاحب سے مطالبہ کیا ہے کہ مہرعلی ھاوُسنگ اسکیم یونٹ نمبر 11لطیف آباد میں قائم ایک ڈسپنسری جوکہ محکمہ صحت کو ماں اور بچوں کے ٹیکو کامرکز ہے اسی طرح وہاں کے غریب لوگوں کے لئے مفت طبی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ فوری قبضہ مافیا کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔