Voice of Hyderabad

Voice of Hyderabad Welcome to Voice of Hyderabad

19/09/2026

مکہ المکرمہ میں آج فجر کی نماز کے وقت ابابیلیوں کی غیر معمولی حرکات دیکھی گئ جس سے وہاں موجود زائرین اور رہائشیوں میں خوف کی فضا قائم ہوی ذرائع کے مطابق روزانہ ابابیلوں کی بڑی تعداد خانہ کعبہ کا طواف کرتی ہے لیکن آج بہت بڑی تعداد میں ابابیلوں کی حرکات وسکنات الگ طرح کی تھی جس سے مکہ المکرمہ سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں میں ہلچل مچادی ہے ۔۔

محکمہ صحت نے لیاقت یونیورسٹی اسپتال جام شورو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خان بلو کو رپورٹ کرنے کا حکم ڈاکٹر غلام مرتضی میم...
18/09/2026

محکمہ صحت نے لیاقت یونیورسٹی اسپتال جام شورو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خان بلو کو رپورٹ کرنے کا حکم ڈاکٹر غلام مرتضی میمن لیاقت یونیورسٹی اسپتال جام شورو کے نئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مقرر، نوٹیفیکشن جاری

17/09/2026

حیدرآباد میں موٹر سائیکل چور گینگ بے لگام، چند سیکنڈ میں نئی موٹر سائیکل چوری CCTV کیمرے نے چور کا چہرہ عیاں کر دیا

حیدرآباد: شہر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ، شہری اپنی قیمتی موٹر سائیکلیں سرعام کھونے پر مجبور، جبکہ چوروں کو قانون اور پولیس کا کوئی خوف دکھائی نہیں دے رہا۔

حیدرآباد کے اہم تجارتی علاقے گل سینٹر کے قریب نیشنل بینک فاطمہ جناح برانچ کے سامنے کھڑی مقامی دکاندار محسن امام شیخ کی نئی اپلائیڈ 125 موٹر سائیکل نامعلوم موٹر سائیکل چور انتہائی مہارت کے ساتھ صرف چند سیکنڈ میں چوری کرکے فرار ہوگیا۔

افسوسناک امر یہ ہے کہ واردات کے مقام کے اطراف میں متعدد سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونے کے باوجود چور نے اپنا چہرہ نہیں چھپایا۔ سی سی ٹی وی فٹیج میں مبینہ چور کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جس سے پولیس کے لیے ملزم کی شناخت اور گرفتاری میں مدد مل سکتی ہے۔

متاثرہ نوجوان کے مطابق موٹر سائیکل چوری ہونے کے بعد وہ مکی شاہ تھانے پہنچا اور مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی، تاہم اس کا مؤقف ہے کہ ڈیوٹی افسر کی جانب سے صرف رجسٹر میں انٹری کی گئی، جبکہ اس انٹری کی نقل بھی متاثرہ نوجوان کو فراہم نہیں کی جا رہی۔

ایک طرف شہری اپنی جمع پونجی سے خریدی گئی موٹر سائیکل چند لمحوں میں گنوا رہے ہیں، تو دوسری جانب وارداتوں کی واضح سی سی ٹی وی فٹیج سامنے آنے کے باوجود متاثرین کو قانونی کارروائی کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں سے اپیل ہے کہ اگر کوئی شخص سی سی ٹی وی فٹیج میں نظر آنے والے مبینہ چور کو پہچانتا ہے یا اس کے بارے میں معلومات رکھتا ہے تو پولیس کو اطلاع دے تاکہ ملزم تک پہنچنے میں مدد مل سکے۔

متاثرہ نوجوان نے ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی حیدرآباد سے اپیل کی ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، سی سی ٹی وی فٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کرکے قانونی کارروائی کی جائے اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرائی جائے۔

16/09/2026

حیدرآباد: لیاقت کالونی حیسکو آفس کے ساتھ موجود ڈاکخانے کا عملہ شہریوں کو مبینہ طور پر غیر ضروری تنگ کرنے لگا

شہری نے مبینہ رویے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ شہریوں کی جانب سے ڈاکخانہ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے اور مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
#حیدرآباد #ڈاکخانہ #شہری

14/09/2026

بارش شروع ہونے سے قبل ہی لطیف اباد، سٹی، قاسم اباد سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی اطلاعات

14/09/2026

تھرپارکر میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون جاں بحق، 3 افراد زخمی

14/09/2026

یہ ہیں جی سستی شہرت کے بھوکے
چھپڑی وی لاگرز, شرم وحیاء, غیرت واخلاقیات, معاشرتی آداب ان ڈیجیٹل کنجروں وکنجریوں کے قریب سے بھی نہیں گزرے.

حیدرآباد میں نئیں قائم کردہ فوڈ اسٹریٹ مہران والک پر عوام نے انہیں خوب ذلیل کیا اور درگت بناکر انہیں وہاں سے دھکے دیکر باہر نکالا.

شہر میں کھلم کھلا ایک عوامی مقام پر اسکی طرح کی غلاظت پھیلائی جارہی ہے۔

سمجھ نہیں آتی ہماری GenZ کو کیا ہوگیا ہے ؟؟؟🤨

راتوں رات مشہور ہونے کے لیے ایک سے ایک شارٹ کٹ رستہ اختیار کرنے کے لیے تیار ہوجاتے خواہ اُس کے لیے انہیں کچھ بھی کرنا پڑے یہ تیار ہیں.

یہ V Log ملاحظہ کیجے ہے
یہ سارا مینیج ہے لیکن آپ دیکھئے اور سمجھیے کہ یہ غلیظ ذہن نئیں نسل کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔

اور میں مھران واک انتظامیہ سے بھی گزارش ہے کہ اپنے سیکیورٹی والوں کا رویہ بھی عوام دوست بنائیں.

12/09/2026

حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار کا حملے کے معاملے پر کل تک انتظار، ایف آئی آر کا عندیہ

حیدرآباد: ایڈووکیٹ مہران تھیبو اور کے۔بی۔ تھیبو پر مبینہ قاتلانہ حملے کے بعد حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی منتخب باڈی دیگر وکلاء کے ہمراہ متعلقہ تھانے پہنچی۔

پولیس کی جانب سے تعاون کرتے ہوئے زخمی وکلاء کا فوری میڈیکل کروایا گیا، جبکہ ایف آئی آر کے اندراج کے لیے قانونی کارروائی شروع کی گئی۔

صدر حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایڈووکیٹ شاکر نواز شر کے مطابق بلڈر اور بعض سیاسی شخصیات کی جانب سے رابطہ کرکے آج ایف آئی آر درج نہ کروانے کی درخواست کی گئی اور حملے میں ملوث مسلح افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی۔

12/09/2026

قاسم آباد میں عارف بلڈر کے گارڈز اور وکلاء میں لڑائی کے دوران عارف بلڈر کے غنڈوں کی وکلاء نے درگت بناڈالی

علاقے میں دونوں گروپس کے جانب سے ڈنڈوں اور اسلحے کا بھی آزادانہ استعمال

Address

Liberty Choke
Hyderabad
71000

Telephone

+92229210207

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Hyderabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice of Hyderabad:

Shortcuts

Share