Alert News

Alert News Contact For News Coverage
( 03408615051 )

ایس ایس پی حیدرآباد شہازیب چاچڑ نے ٹریفک پولیس کانسٹیبل غلام حسین کو رشوت لینے کے جرم میں معطل اور کوارٹر گارڈ کردیا۔   ...
05/06/2026

ایس ایس پی حیدرآباد شہازیب چاچڑ نے ٹریفک پولیس کانسٹیبل غلام حسین کو رشوت لینے کے جرم میں معطل اور کوارٹر گارڈ کردیا۔

حیدرآباد جیم خانہ میں ایک گیٹ ٹو گیدڑ پارٹی کا اہتمام کیا گیا ، پارٹی کا اہتمام حاجی محمد الیاس قریشی اور محمد فرید قریش...
15/05/2026

حیدرآباد جیم خانہ میں ایک گیٹ ٹو گیدڑ پارٹی کا اہتمام کیا گیا ، پارٹی کا اہتمام حاجی محمد الیاس قریشی اور محمد فرید قریشی کی جانب سے کیا گیا۔ اس موقع پہ
ڈائریکٹر یونیک گروپ آف انڈسٹریز اینڈ چیئرمین سائٹ (سی پی کے) زبیر گھانگرا ،
ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو،
مئیر حیدرآباد کاشف شورو، حیسکو چیف فیض اللّٰہ ڈائری، چیئرمین حیدرآباد آئی اون عمران خان سہروردی ، حاجی امین کھتری، سلیم میمن ،اقبال حسین بیگ، طارق بجاری، ڈاکٹر آغا تاج، ریحان اعظم چشتی، ڈاکٹر رئیس پرویز، قاسم عسانی ، عدنان کریمی، ڈائریکٹر اجوا فوڈ نور محمد گھانگرا، اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔۔۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے سندھ پولیس کے تعاون سے حیدرآباد کے تاجر رہنماء حصام اقبال بیگ...
15/05/2026

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے سندھ پولیس کے تعاون سے حیدرآباد کے تاجر رہنماء حصام اقبال بیگ کو حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔ تاکہ بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل، شکایات اور سیکیورٹی معاملات کا فوری اور مؤثر حل یقینی بنایا جاسکے۔ کاروباری برادری نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ حصام اقبال بیگ کی بطور فوکل پرسن تعیناتی سے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے، جبکہ پولیس اور بزنس کمیونٹی کے درمیان رابطے مزید مضبوط ہوں گے۔ اس موقع پر چیئرمین کاٹی اکرام راجپوت، پٹرین ان چیف یو بی جی ایس ایم تنویر، سینئر نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان ثاقب فیاض مگو، نائب صدر بلال خان، آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ سمیت بزنس کمینٹی اور پولیس افسران بھی موجود تھے۔

بھارت میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ، فی لیٹر 97 روپے 77 پیسے کا ہوگیا
15/05/2026

بھارت میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ، فی لیٹر 97 روپے 77 پیسے کا ہوگیا

پریس ریلیزڈسٹرکٹ پولیس حیدرآبادمورخہ:15 مئی 2026حیدرآباد: ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے آج لطیف آباد بزنس فورم کی د...
15/05/2026

پریس ریلیز
ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد
مورخہ:15 مئی 2026

حیدرآباد: ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے آج لطیف آباد بزنس فورم کی دعوت پر لطیف آباد کی مارکیٹ اور لطیف آباد بزنس فورم کے دفتر کا دورہ کیا

اس موقع پر لطیف آباد بزنس فورم کے پیٹرن اِن چیف اویس اقبال خان اور اُن کی ٹیم نے ایس ایس پی حیدرآباد کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران ایس ایس پی حیدرآباد نے تاجروں سے ملاقات کی، اُن کے مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ افسران کو فوری طور پر مسائل کے حل اور مؤثر عملدرآمد کے احکامات جاری کیے۔

تاجروں نے شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔

بعد ازاں لطیف آباد بزنس فورم کی جانب سے ایس ایس پی حیدرآباد کو اعزازی شیلڈ، سندھی ٹوپی اور روایتی اجرک و لنگی پیش کی گئی۔

ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے کہا کہ:
“پولیس اور تاجر برادری کے درمیان مضبوط رابطہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تاجروں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے پولیس ہر وقت اُن کے ساتھ کھڑی ہے۔”

آج مورخہ 14-05-2026 کو ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ڈیپارٹمنٹ حیدرآباد فدا حسین کھوسو سے ان کے دفتر میں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں...
15/05/2026

آج مورخہ 14-05-2026 کو ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ڈیپارٹمنٹ حیدرآباد فدا حسین کھوسو سے ان کے دفتر میں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں تاجر برادری کو درپیش مسائل، عیدالاضحیٰ سے قبل مارکیٹوں کی صورتحال، سرکاری پالیسیوں اور فوڈ انسپیکشن کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں انجمن تاجران سندھ کے ڈویژن صدر صلاح الدین غوری کی قیادت میں وفد نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ قریب ہے، کاروباری سرگرمیاں عروج پر ہیں جبکہ مختلف حکومتی اقدامات اور مارکیٹ کی صورتحال کے باعث تاجر پہلے ہی شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بلاجواز کارروائیوں، غیر ضروری جرمانوں اور تاجروں کو ہراساں کرنے کے عمل سے گریز کیا جائے۔
وفد نے اس بات پر زور دیا کہ:
• فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد ضرور کیا جائے مگر تاجروں کے ساتھ عزت اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے رویہ اختیار کیا جائے۔
• چھوٹے دکانداروں اور روزگار سے وابستہ افراد کو غیر ضروری دباؤ میں نہ لایا جائے۔
• پہلے آگاہی، رہنمائی اور بہتری کا موقع دیا جائے، بعد ازاں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
• ملاوٹ، غیر معیاری اشیاء اور عوامی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے تاکہ ذمہ دار کاروباری طبقہ متاثر نہ ہو۔
• عیدالاضحیٰ کے موقع پر مارکیٹوں میں تعاون، برداشت اور مثبت ماحول کو فروغ دیا جائے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رہیں گی، تاہم جائز کاروبار کرنے والے تاجروں کے مسائل اور تحفظات کو بھی مدنظر رکھا جائے گا تاکہ عوامی مفاد اور کاروباری ماحول کے درمیان توازن برقرار رہے۔
ناصر خان
میڈیا کوآرڈینیٹر
انجمن تاجران سندھ

چیئرمین آئی اون حیدرآباد کے عمران سہروردی کی ہدایت پر قاسم آباد ٹیم کی جانب سے قاسم آباد کے مختلف مقامات پر گرمی کے باعث...
13/05/2026

چیئرمین آئی اون حیدرآباد کے عمران سہروردی کی ہدایت پر قاسم آباد ٹیم کی جانب سے قاسم آباد کے مختلف مقامات پر گرمی کے باعث ہیٹ اسٹروک کیمپ لگائے گئے، جہاں عوام کو ٹھنڈا پانی اور شربت فراہم کیا گیا۔

جہیز میں سونے کی چین نہ ملنے پر دلہن کو قتل کر دیا گیا
13/05/2026

جہیز میں سونے کی چین نہ ملنے پر دلہن کو قتل کر دیا گیا

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
13/05/2026

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

صارفین سے پٹرولیم لیوی کی مد میں 9ماہ میں 12کھرب وصول کئے جانے کا انکشاف
13/05/2026

صارفین سے پٹرولیم لیوی کی مد میں 9ماہ میں 12کھرب وصول کئے جانے کا انکشاف

Address

Hyderabad

Telephone

+923408615051

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alert News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share