30/10/2024
جمعیت علماء پاکستان کا لبیک یافلسطین مارچ،جمعہ یکم نومبر3بجے تلک چاڑی تاکورہ نور چوک ہو گا ڈاکٹر یونس دانش
صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر اور پیر غلام محمد سوہو قیادت کریں گے
جمعیت علماء پاکستان کے مقامی قائدین شہرکے مختلف علاقوں سے جلوس کی قیادت کریں گے
جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر یونس دانش کے اعلامئے کے مطابق جمعیت علماء پاکستان اورجماعت قادریہ محمودیہ کے زیر اہتمام لبیک یافلسطین مارچ یکم نومبر 2024ء بروز جمعہ 3بجے دن تلک چاڑی تا کوہ نور چوک جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر اور سجاہ نشین آستانہ عالیہ ستیانہ شریف پیر غلام محمد سوہو کی قیادت میں ہوگا۔اس مارچ میں شرکت کیلئے حسینی چوک پریٹ آباد،پھلیلی بازار،نورانی بستی،صائمہ پلازہ ہالا ناکہ،لیاقت کالونی،سخی پیر،اسلام آباد، آفندی ٹاؤن،گؤشالہ،بکرا منڈی،لطیف آباد صدیق اکبر مسجد لطیف آباد 10،قاسم آباد،ٹنڈو جام کے مختلف علاقوں سے جلوس نکالنے جائیں گے جو تلک چاڑی پر جمع ہو کر لبیک یا فلسطین مارچ میں شریک ہوں گے اور پھر یہ قافلہ کورہ نور میلاد مصطفےٰ چوک پر قائدین خطاب فرمائیں گے۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان