Aftab zai

Aftab zai Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Aftab zai, Digital creator, Hyderabad.

08/09/2026
08/09/2026

حیدرآباد کا ایک اہم ترین چوک، جہاں تین اہم علاقوں کی حدود آپس میں ملتی ہیں اور یہاں سے ایئرپورٹ سمیت شہر کے نئے ڈیولپ ہونے والے علاقے کی جانب بھی راستہ جاتا ہے ۔

کیا آپ اس چوک کو جانتے ہیں؟ کمنٹ باکس میں بتائیں کہ اس چوک کا نام کیا ہے اور یہ کن علاقوں کے سنگم پر واقع ہے؟

07/09/2026

ٹنڈو الہٰ یار کے سرسبز و شاداب کھیتوں میں کیلے کی فصل تیار، لہلہاتے باغات نے منظر کو دلکش بنا دیا۔ یہاں کا خوش ذائقہ اور معیاری کیلا ملک بھر میں خاص مانگ رکھتا ہے، جبکہ اس کی رسد مشرقِ وسطیٰ تک بھی کی جاتی ہے۔


06/09/2026

ریسکیو 1122 کے پریس ترجمان کے مطابق حیدرآباد کے علاقے رسالہ روڈ کے قریب ایک بند گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، گودام میں پلاسٹک کا سامان موجود ہونے کے باعث آگ نے شدت اختیار کی۔ ریسکیو 1122 کی فائر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے.

04/09/2026

حیدرآباد میں ضعیف العمر شخص رات کے اوقات میں سائیکل پر قمر بند فروخت کرکے اپنے گھر کا واحد کفیل بنا ہوا ہے۔ محدود آمدنی کے باوجود وہ کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے اور محنت و خودداری سے اپنی بیوی اور بیٹیوں کی کفالت کر رہے ہیں۔

نو سالہ حسین آفتاب نے ان چاچا کے حوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ ویلاگ کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ ضرورت ہو یا نہ ہو، ان سے کمر بند خرید کر ان کی محنت کا ساتھ دیا جائے۔

04/09/2026

وقت میں تبدیلی کا امکان ہے ؟

Address

Hyderabad
71000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aftab zai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share