Apna Pakistan

Apna Pakistan Apna Pakistan covers positive politics, business, sports, and international updates with responsibility. Stay informed, stay aware—with Apna Pakistan.

𝘼𝙗𝙤𝙪𝙩 𝘼𝙥𝙣𝙖 𝙋𝙖𝙠𝙞𝙨𝙩𝙖𝙣

Apna Pakistan Web News is committed to spreading awareness through soft news and informative content. We focus on human-interest stories, positive political updates, business awareness, and sports coverage from around the world. Our platform promotes responsible journalism by sharing insightful, non-sensational content on politics, the economy, sports, and international affair

s. Entertainment and international news are shared solely for informational and awareness purposes, without targeting individuals or nations.

𝘼𝙥𝙣𝙖 𝙋𝙖𝙠𝙞𝙨𝙩𝙖𝙣 𝙑𝙞𝙨𝙞𝙤𝙣 𝙎𝙩𝙖𝙩𝙚𝙢𝙚𝙣𝙩

To become a trusted source of soft and awareness-based news that informs, educates, and inspires people by highlighting positive stories, promoting responsible journalism, and fostering a well-informed society.

---
𝘼𝙥𝙣𝙖 𝙋𝙖𝙠𝙞𝙨𝙩𝙖𝙣 𝙈𝙞𝙨𝙨𝙞𝙤𝙣 𝙎𝙩𝙖𝙩𝙚𝙢𝙚𝙣𝙩

Our mission is to deliver timely and thoughtful content that raises awareness on key topics including politics, business, sports, and international affairs. We aim to promote positivity, transparency, and social understanding by focusing on human-interest stories and informative updates—while avoiding sensationalism and biased reporting.

𝙎𝙩𝙖𝙮 𝙞𝙣𝙛𝙤𝙧𝙢𝙚𝙙, 𝙨𝙩𝙖𝙮 𝙖𝙬𝙖𝙧𝙚—𝙬𝙞𝙩𝙝 𝘼𝙥𝙣𝙖 𝙋𝙖𝙠𝙞𝙨𝙩𝙖𝙣.

پشاور: سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی کابینہ کے اراکین کو دی گئی مراعات تاحال واپس نہیں لی گئیں۔سرکاری ...
23/10/2025

پشاور: سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی کابینہ کے اراکین کو دی گئی مراعات تاحال واپس نہیں لی گئیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور دور کے وزرا، مشیروں اور معاونین خصوصی کے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں اور رہائش گاہیں اب بھی ان کے پاس ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سابق کابینہ اراکین کے پی آر اوز، پی ایس اور دیگر عملے کو اپنے محکموں میں واپس رپورٹ کرنے کے احکامات بھی تاحال جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور دور کے وزراکے پاس سرکاری سکیورٹی اہلکار بھی تاحال تعینات ہیں۔

پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ امپ...
23/10/2025

پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ امپیریل کالج لندن، حکومتِ پنجاب کے منصوبے نواز شریف آئی ٹی سٹی لاہور میں اپنا کیمپس قائم کرے گا۔

یہ دعویٰ غلط ہے۔ برطانوی کالج نے ایسے کسی بھی منصوبے کی سختی سے تردید کی ہے۔

دعویٰ
وزیر مریم اورنگزیب نے 18 اکتوبر کو اپنے X (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر لکھا:”وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے ، نواز شریف آئی ٹی سٹی میں امپیریل کالج لندن کا کیمپس بنے گا جس میں 300 بیڈ کا جدید ترین اسپتال بھی بنایا جائے گا، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پروجیکٹ، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور نواز شریف آئی ٹی سٹی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔“

اس آرٹیکل کے شائع ہونے تک اس پوسٹ کو 24ہزار سے زائد بار دیکھا، 240 دفعہ ری پوسٹ اور 770 سے زائد مرتبہ لائک کیا گیا۔

پاکستان حکومت نے قومی پاسپورٹ کا نیا اور مکمل طور پر جدید ڈیزائن متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس میں ثقافتی ورثے اور...
23/10/2025

پاکستان حکومت نے قومی پاسپورٹ کا نیا اور مکمل طور پر جدید ڈیزائن متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس میں ثقافتی ورثے اور جدید سکیورٹی خصوصیات کو یکجا کیا جائے گا۔

وزارتِ داخلہ نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس (DGIP) کو منصوبے پر عمل درآمد کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے ڈیزائن کی چھپائی کا عمل جلد شروع ہونے کا امکان ہے، اور مرحلہ وار طور پر موجودہ پاسپورٹس کی جگہ نیا ڈیزائن متعارف کرایا جائے گا۔

نئے پاسپورٹ کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کا تجدید شدہ جمالیاتی ڈیزائن ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، اس میں پاکستان کے چاروں صوبوں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے تاریخی و ثقافتی مقامات کی تصاویر شامل ہوں گی، تاکہ پاکستان کے ثقافتی تنوع اور قومی تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جا سکے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا میڈیا ٹاک میں کہنا تھا کہ صوبے کے امن کے لیے ہر اقدام اٹھائیں گے،پنجاب کے امن کو خراب ...
23/10/2025

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا میڈیا ٹاک میں کہنا تھا کہ صوبے کے امن کے لیے ہر اقدام اٹھائیں گے،پنجاب کے امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ہتھیار بندجتھوں کو ریاستی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے،ہمارا دین ہر ایک کے ساتھ حسن سلوک کادرس دیتا ہے، پنجا ب میں اس وقت10لاکھ سے زائد افراد کے پاس اسلحہ موجود ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ 28اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کردیے گئے ہیں،اب کوئی نیا اسلحہ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا،جن اسلحہ ڈیلرز کے پاس لائسنس نہیں تھا ان کی دکانیں سیل کردی گئی ہیں، 511اسلحہ ڈیلرز نے لائسنس کی توثیق کے لیے درخواست دی۔

وزیر اطلاعات پنجا ب نے کہا کہ90اسلحہ ڈیلرز کے کاغذات کی جانچ پڑتال جاری ہے،ایک انتہا پسند جماعت کے مقدر کافیصلہ کچھ دیر میں وفاق کرے گا،غزہ اور فلسطین کی آزادی کے لیے نکلنے والوں نے املاک کو جلایا۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 10لاکھ12ہزار454افراد کے پاس انفرادی اسلحہ لائسنس ہے،جن کے پاس اسلحہ لائسنس ہے وہ اسے خدمت مراکز میں رجسٹرڈ کرائیں،ٹی ایل پی سے متعلق فیصلہ کچھ دیر میں وفاقی حکومت کی جانب سے متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا گیا، پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں چھینی گئیں،شہری املاک کو نقصان پہنچایاگیا،گاڑیوں کو آگ لگائی گئی۔

22/10/2025

شکارپور: سندھ کے 71 انعام یافتہ ڈاکوؤں نے وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ کے سامنے سرینڈر کر لیا-

22/10/2025

Why aren't all Muslim Countries developed? Why are Muslims not strong?
Do you know about these questions? so plz let us know in the comments.

A woman reportedly shot dead her husband and four children before ending her own life, allegedly over suspicions of her ...
22/10/2025

A woman reportedly shot dead her husband and four children before ending her own life, allegedly over suspicions of her husband’s extramarital affair. The shocking incident took place in Khairpur, Sindh.

Police discovered six bodies belonging to a prominent local business family inside their home on Tuesday. According to initial reports, all victims had sustained gunshot wounds to the head and abdomen.

Station House Officer (SHO) Nazir Mangi of A-Section Police Station said officers arrived at the residence of businessman Naveed Arain after neighbours reported sounds of gunfire. “When the team entered the house, all six family members were found dead in different rooms,” he confirmed.

The deceased were identified as 35-year-old Naveed Arain, his wife Aqsa (30), and their four children — Ali Sher, Ahmed Ali, Muhammad Musa, and Mubashra, aged between six and fourteen.

Police said preliminary evidence suggests that Aqsa allegedly used her husband’s licensed firearm to kill her family members before shooting herself. “The position of her body and forensic evidence collected from the scene indicate a murder-suicide,” Inspector Nazir told the media.

Investigators believe the incident stemmed from a domestic conflict, as Aqsa reportedly suspected her husband of infidelity. The family, police added, was known for operating a well-established business in Sukkur.

Authorities have sealed the residence and collected forensic samples for further investigation. Police said additional statements from relatives and neighbors are being recorded to confirm the sequence of events.

پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ا...
22/10/2025

پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے، سینٹ کام نے ایک بیان میں کہا کہ کارروائی سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 سے منسلک پی این ایس یرموک نے کی۔

پاکستان کے اسپن بالر آصف آفریدی نے آج اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ 5 وکٹیں ل...
22/10/2025

پاکستان کے اسپن بالر آصف آفریدی نے آج اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ 5 وکٹیں لینے کے بعد آصف آفریدی نے اللہ کا شکر ادا کرنے کے لیے گراؤنڈ میں سجدہ کیا۔
38 سالہ اصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے سب سے عمر رسیدہ پاکستانی بالر بن گئے۔

ہیوسٹن کے ارب پتی جوڑے نینسی اور رِچ کنڈر نے اپنی 95 فیصد دولت جو تقریباً 29 کھرب روپے بنتی ہے، فلاحی کاموں کے لیے عطیہ ...
22/10/2025

ہیوسٹن کے ارب پتی جوڑے نینسی اور رِچ کنڈر نے اپنی 95 فیصد دولت جو تقریباً 29 کھرب روپے بنتی ہے، فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارب پتی جوڑے کی جانب سے عطیہ کردہ زیادہ تر رقم مقامی فلاحی منصوبوں، پارکس کی بحالی، تعلیمی اداروں اور کمیونٹی پروگرامز پر خرچ کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والے ارب پتی مخیر جوڑا نینسی اور رِچ کنڈر نے اپنی 11 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کی دولت میں سے 95 فیصد (تقریباً 29 کھرب روپے) فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کے منصوبے کی تصدیق کی ہے۔

جوڑے کا کہنا ہے کہ ان کی زیادہ تر رقم ہیوسٹن کے مقامی فلاحی منصوبوں، پارکس کی بحالی، تعلیمی اداروں اور کمیونٹی پروگرامز پر خرچ کی جائے گی۔

ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والے رچ کنڈر کا کہنا تھا ہم بہت خوش قسمت ہیں کیونکہ ہماری دولت میں بہت بڑا ہاتھ ان لوگوں کا ہے جنہوں نے ہماری مدد کی، ہمارا ہمیشہ سے یہ مقصد رہا ہے کہ جب ہم اس دنیا سے جائیں تو اسے اس سے بہتر چھوڑ کر جائیں جیسا اسے ہم نے پایا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بند کے بعد 11 روز سے بند تجارتی گزرگاہیں جلد کھلنےکا امکان ہے۔چمن میں پاک افغان بارڈ...
22/10/2025

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بند کے بعد 11 روز سے بند تجارتی گزرگاہیں جلد کھلنےکا امکان ہے۔

چمن میں پاک افغان بارڈر باب دوستی تجارتی سرگرمیوں کےلیے بند ہے تاہم اسپین بولدک میں پھنسی 500 سے زائد خالی پاکستانی گاڑیوں کی واپسی ہو چکی ہے۔

کسٹمز حکام کے مطابق آج سے صرف افغان باشندوں کو افغانستان لے جانے خالی پاکستانی گاڑیوں کو واپسی کی اجازت ہوگی، بندش سے دونوں طرف ویزا پاسپورٹ ٹریولنگ کرنے والوں کی بڑی تعداد پھنسی ہوئی ہے۔

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم 2000 سے زائد افغان باشندوں کو افغانستان منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب طورخم میں بھی تجارتی گزرگاہ کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی، گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر نصب کیے جاچکے ہیں۔ تجارتی گزرگاہ بند ہونےسے کارگو گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

جنوبی وزیرستان میں انگور اڈہ، شمالی وزیرستان میں غلام خان اور ضلع کرم میں خرلاچی سرحد بھی 10 روز سے بند ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بارڈر کی بندش سے 5 ہزار سے زیادہ پاکستانی افغانستان میں پھنسے ہیں۔

امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بتادیا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔امریک...
22/10/2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بتادیا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔

امریکی صدر نے اوول آفس میں دیوالی کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم سے ٹیلیفون پر بات ہوئی اور ان سے تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ تجارت کے ذریعے معاملات حل کررہے ہیں اور انہوں نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران بھارتی وزیراعظم کو بتادیاکہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے ۔

Address

Hyderabad Sindh
Hyderabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share