13/12/2025
حیدرآباد: حیسکو کا بڑا اقدام ، فتح فیڈر لوڈشیڈنگ فری، شہری و سماجی حلقوں کا خیرمقدم
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) حیسکو نے شہر میں بجلی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے شہید اُمید علی سب ڈویژن کے 11 کے وی فتح فیڈر کو لوڈشیڈنگ فری قرار دے دیا۔ اس طرح حیسکو کے زیرو لوڈشیڈنگ فیڈرز کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی ہے، جسے شہری حلقوں کی جانب سے خوش آئند اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری نے باضابطہ اعلان کیا، جبکہ ان کے ہمراہ چیف آپریٹنگ آفیسر اعجاز شیخ، چیف پلاننگ ذوالفقار میمن,ایچ آر شفیق میمن ایس ای سرکل ون سہیل شیخ لائزن آفیسر عامر نوید میمن چیف انجینئر عمار جدون, چیف ٹیکنیکل طفیل میر بحر ایکیسن لطیف ٹو منیر پہنور ایکسین لطیف آباد ون سجاد پرویز میمن ولیداد چانڈیو ایس ڈی او شہید امید علی عرفان شیخ ترجمان حیسکو صادق کُبر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ تقریب میں افسران کا استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے کیا گیا۔ فتح فیڈر پر 4060 کنکشنز، 90 ٹرانسفارمرز، 8.6 کلومیٹر ایچ ٹی لائن اور 23.4 کلومیٹر ایل ٹی لائن موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زیرو لوڈشیڈنگ پالیسی کا مقصد عوام کو بلا تعطل اور معیاری بجلی کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔تقریب میں شریک مختلف سماجی و فلاحی شخصیات نے اس اقدام کو سراہا۔سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے سابقہ ٹرسٹی اور مسجد ہذا کے ٹرسٹیز کے سرپرستِ اعلیٰ خرم لودھی نے کہا کہ بورڈ اسٹیڈیم فیڈر اور اب فتح فیڈر کو زیرو لوڈشیڈنگ کرنے میں حیسکو چیف کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فیض اللہ ڈاہری آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی سہولت کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔اسی موقع پر اسلام دین لودھی نے بھی حیسکو چیف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیض اللہ ڈاہری “عوام کا درد رکھنے والے اور خدمت کے جذبے سے سرشار افسر ہیں۔” انہوں نے توقع ظاہر کی کہ وہ نہ صرف لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھیں گے بلکہ نیپرا میں بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے بھی موثر آواز اٹھائیں گے، تاکہ صارفین کو حقیقی ریلیف حاصل ہو سکے۔حیسکو اور چھ نمبر کی معزز شخصیت کے درمیان MOU (اخلاقی معاہدے) پر ال پاکستان آئل ملز ایسوسی ایشن اور جامع مسجد غوثیہ ٹرسٹ کے چیئرمین سابقہ و بانی جرنل سکیٹری آٹا چکی ایسوسی ایشن حیدرآباد اسلام الدین لودھی اور علامہ دانش عطاری نے دستخط کئے