26/01/2026
کراچی(پ۔ر)پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ اینڈ کری ایٹرز سندھ کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا ، حلف برداری کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی مرکزی صدر کی خصوصی شرکت ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ پی ایف ۔یو۔سی سندھ باڈی کی منعقدہ تقریب حلف برداری میں معروف سیاسی، سماجی و ادبی شخصیت سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب صاحب نے عہدیداران سے حلف لیا حلف اٹھانے والے اراکین میں صوبائی صدر اختر ایوب خان حیدرآباد، جنرل سیکرٹری عمران قائم خانی، نائب صدر نعمان احمد دہلوی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری طوبٰی صدیقی، کوارڈینیشن سیکرٹری علی رضا رانا، انفارمیشن سیکرٹری امتیاز علی آرائیں، فیصل اطہر
حیدرآباد، غلام حسین لاشاری حیدرآباد، مریم صدیقی
کراچی، ڈاکٹر محمد طیب خان سنگھانی کراچی اور محمد مطاہر خان سنگھانی کراچی شامل تھے تقریب حلف برداری میں مرکزی صدر غلام فرید رزاقی نے لاہور سے خصوصی شرکت کی اس موقع پر حاجی حنیف طیب صاحب کا کہنا تھا کہ معاشرتی نہ ہمواریاں اپنی جگہ مگر اسکے باوجود لکھاری اپنے آپکو کبھی بھی مظلوم نہ سمجھے بلکہ اسکا کام تو خود مظلوم طبقے کی داد رسی کرنا ہے ایک لکھاری کے کاندھے پر بہت بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کرتے ہوئے انکی دبی ہوئی آواز کو نہ صرف حکام بالا تک پہنچاتا ہے بلکہ قلم کے ذریعے انکے مسائل کو حل کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا ہے تقریب کے اختتام پر حاجی حنیف طیب صاحب نے پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ اینڈ کری ایٹرز کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار فرمایا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے دعائے خیر فرمائی اس موقع پر مرکزی صدر فرید رزاقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نوجوانوں کو کسی صورت مایوس نہیں ہونے دیں گے انہوں نے اعلان کیا کہ پی ۔ ایف ۔ یو ۔ سی نوجوانوں کے لئے "سینٹر آف ایکسیلنس ڈیجیٹل میڈیا" قائم کرے گی جہاں تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ سرٹیفیکیشن بھی کروائی جائے گی فرید رزاقی نے صوبائی کابینہ سے بہتر کام کرنے کی امید ظاہر کی اور کہا کہ وہ صوبائی صدر اختر ایوب خان سے بہترین امیدیں وابستہ رکھتے ہیں اور آئندہ بھی سندھ کے دورے پر آکر دیکھیں گے کہ تنظیم بہتر انداز میں پھل پھول رہی ہے
جاری کردہ: امتیاز علی آرائیں ۔ انفارمیشن سیکریٹری پی ایف یو سی ۔ صوبہ سندھ