02/09/2023
عیسٰی خیل 😥
عیسٰی خیل انتظامیہ ایک چھوٹی سی ریکوسٹ اور ہے ایک بھائی نے پوسٹ سینڈ کی ہے کہ بورڈ والا کام تو آپ لوگوں نے حال کروا دیا تھا اب اس مسئلے پر بھی غور فرمائیں 👇
عیسیٰ خیل تا درہ تنگ بنوں سی پیک M14 عیسیٰ خیل سے ملانے والی انتہائی اہم سڑک پر جنگلی جھاڑیوں کا راج محکمہ ہائی وے میانوالی کے بیلدار غائب
تفصیلات کے مطابق عیسی خیل درہ تنگ بنوں مین روڈ پر جھاڑیوں نے قبضہ جمالیا ہے ان جھاڑیوں کی وجہ سے ائے روز کوئی نہ کوئی حادثات پیش آ رہے ہیں جھاڑیوں کا روڈ پر پھیلنا محکمہ ہائی وے کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے
محکمہ ہائی وے کے بیلدار ان جنگلی جھاڑیوں کو ختم کرنے میں کہی دکھائی نہیں دیتے ہیں لیکن یہی بیلدار گھر بیٹھےتنخواہیں لے رہے ہیں
میڈیا پر کئی دفعہ نشاندہی کرنے کے باوجود بھی انتظامیہ ان جھاڑیوں کو ختم کرنے کا نوٹس نہیں لے رہی ہے یہ واحد سڑک ہے جو لکی مروت ۔بنوں ۔کرک۔کوہاٹ کو سی پیک M14 سے ملاتی ہے اور اس سڑک پر آئے روز ٹریفک میں اضافہ دیکھا جارہا ہے
۔عیسی خیل سے درہ تنگ تک تقریبا 15 کلومیٹر کی اس سڑک پر جھاڑیوں کا روز بروز بڑھنا محکمہ ہائی وے کے لیے لمحہ فکریہ ہے ان جھاڑیوں کی وجہ سے کئی حادثات پیش آئے ہیں۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے محکمہ ہائی وے میانوالی کے ایکسین اور ڈی سی میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ان جھاڑیوں کا مستقل بندوبست کیا جائے تاکہ عیسیٰ خیل سے درہ تنگ بنوں روڈ پر آنے والی ٹریفک کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے😥