Peace TV Urdu S

Peace TV  Urdu S اسلامی پیج۔قرآن و حدیث

26/05/2026
26/05/2026
26/05/2026
اس بار کے خطیب حج ۔۔ ان شااللہسعودی فرمانروا خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی منظوری کے بعد مسجد نبوی ﷺ کے س...
18/05/2026

اس بار کے خطیب حج ۔۔ ان شااللہ

سعودی فرمانروا خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی منظوری کے بعد مسجد نبوی ﷺ کے سینئر ترین امام و خطیب، فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر علی بن عبدالرحمن الحذیفی کو حج 2026 کے موقع پر یومِ عرفہ کا خطیب مقرر کر دیا گیا۔

شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی دنیا کے معروف قاری اور مجود ہیں اور عالمِ اسلام کی معروف شخصیت ہیں۔ آپ 1366 ہجری میں سعودیہ عرب کے علاقے “العوامر” کے گاؤں “القرن المستقیم” میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد شرعی علوم میں تخصص حاصل کیا۔

شیخ علی الحذیفی نے جامعہ الازہر مصر سے ماسٹرز اور بعد ازاں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ آپ کی ڈاکٹریٹ کا موضوع اسلامی شریعت میں نظامِ حکومت اور مختلف فقہی مذاہب کا تقابلی مطالعہ تھا۔

آپ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ سمیت متعدد علمی اداروں میں تدریسی خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

شیخ علی الحذیفی کو 1399 ہجری میں مسجد نبوی ﷺ کا امام مقرر کیا گیا، جبکہ 1401 ہجری کے رمضان المبارک میں مسجد الحرام میں بھی امامت کا شرف حاصل ہوا۔ 1402 ہجری سے مسلسل مسجد نبوی ﷺ میں امامت و خطابت کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

آپ مدینہ منورہ کے مشہور مصحفِ مدینہ کی علمی نظرِ ثانی کمیٹی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں، جبکہ قرآنِ کریم کی ریکارڈنگ اور اشاعت سے متعلق کئی علمی و دینی کمیٹیوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

شیخ علی الحذیفی کی دلنشین قراءتِ قرآن عالمِ اسلام میں بے حد مقبول ہے، اور دنیا بھر کے ریڈیو و ٹی وی چینلز ان کی تلاوت نشر کرتے ہیں۔ ان کی متعدد دینی و علمی تصانیف بھی منظرِ عام پر آ چکی ہیں۔

Address

میانوالی
Isa Khel

Telephone

+923037494721

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Peace TV Urdu S posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Peace TV Urdu S:

Share

Category