عکس نیوز- Aks News

عکس نیوز- Aks News AksTV is a New Addition in Digital Media Industry. We will Provide best Infotainment to our Audience with new perspective.

Solar Need of the Hour....!
12/08/2024

Solar Need of the Hour....!

Feel Free To Contact 🙂
25/06/2024

Feel Free To Contact 🙂

Juma Mubarak
21/06/2024

Juma Mubarak

Happy Eid Mubarak 🥰
17/06/2024

Happy Eid Mubarak 🥰

ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹس پاکستان آرمی میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں جنہیں بریگیڈیئر کے عہدے پر  ترقی...
03/06/2024

ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹس پاکستان آرمی میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں جنہیں بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی میڈیکل کور میں بریگیڈیئر کے رینک پر ترقی پانے پر ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہیلن میری رابرٹس پاکستانی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون بریگیڈئیر ہیں۔

وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ ہیلن میری رابرٹس نے ثابت کیا کہ خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں، مسیحی برادری سمیت پوری قوم کو بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس پر فخر ہے۔

ایک بوڑھا آدمی تربوز بیچ رہا تھا۔ اس نے بورڈ پر لکھ رکھا تھا۔ تین روپے کا ایک تربوز دس روپے کے تین۔ اتنے میں ایک نوجوان ...
03/06/2024

ایک بوڑھا آدمی تربوز بیچ رہا تھا۔ اس نے بورڈ پر لکھ رکھا تھا۔ تین روپے کا ایک تربوز دس روپے کے تین۔ اتنے میں ایک نوجوان آیا جو پڑھا لکھا لگ رہا تھا۔ اس نے پہلے تین روپے کا ایک تربوز خریدا پھر تین روپے کا دوسرا تربوز خریدا، ایسے الگ الگ کر کہ تیسرا بھی 3 روپے میں خریدا۔ جاتے جاتے بوڑھے کی طرف مڑا اور کہنے لگا۔ 'شاید آپ کو پتہ نہیں چلا مگر دیکھیں میں نے الگ الگ کر کہ تربوز خریدا اور 1 روپیہ بچا لیا۔ شاید یہ کاروبار وغیرہ آپ کے بس کی بات نہیں۔ آپ اپنے لیے کوئی اور کام دیکھیں۔ بوڑھا مسکراتے ہوئے۔ آپ جیسے کئی نوجوان روز آتے ہیں۔ انہیں ضرورت ایک تربوز کی ہوتی ہے مگر ایک کی جگہ تین تین خریدتے ہیں اور جاتے ہوئے یہی مشورہ دیتے ہیں ۔ منقول

28 مئی 1998 کو آج کے دن پاکستان کی طرف سے کیے گئے تاریخی ایٹمی تجربات کی یاد میں ملک بھر میں آج یوم تکبیر جوش و جذبے س...
28/05/2024

28 مئی 1998 کو آج کے دن پاکستان کی طرف سے کیے گئے تاریخی ایٹمی تجربات کی یاد میں ملک بھر میں آج یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 26 سال مکمل ہوگئے اور اسی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے اور شہر شہر سیمینار اور تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے، ایٹمی تجربات نے ثابت کیا کہ پاکستان خودمختاری پرسمجھوتہ نہیں کرے گا اور یوم تکبیر پیغام ہے کہ پاکستان کیخلاف جارحیت کا انجام عبرتناک ہوگا۔**

واضح رہے کہ 26سال قبل بلوچستان کےعلاقے چاغی میں ارتعاش پیدا ہوا اور چاغی کےایک سنگلاخ پہاڑ سے ریت دھواں بن کر اڑنے لگی، ارتعاش دراصل پاکستان کے ناقابل تسخیر ہونے کا اعلان تھا، پاکستان کےایٹمی دھماکوں سےخطےمیں طاقت کاتوازن برقرارہوگیا اور پاکستان کو دنیا کی ساتویں، پہلی اسلامی ایٹمی ریاست ہونےکااعزازحاصل ہوا اور پاکستان نے بھارت کا خطے میں بالادستی کا خواب چکناچورکردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا...
24/05/2024

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکا اور کیریبین میں یکم جون سے 29 جون تک ہونے والے اس عالمی ایونٹ میں بابر اعظم پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

بابر اعظم (کپتان) ، ابرار احمد، اعظم خان ، فخرزمان ، حارث رؤف ، افتخار احمد ، عماد وسیم ،محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان ،نسیم شاہ ، صائم ایوب، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان اسکواڈ میں شامل ہیں۔

پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ف...
18/05/2024

پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان کھیلا گیا، جس میں پاکستان نے تین سیٹ جیتے جبکہ ترکمانستان کی ٹیم صرف ایک راؤنڈ جیت سکی۔


گرین شرٹس نے فاٸنل میں پچیس اکیس، پچیس انیس،بیس پچیس، پچیس چودہ پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ جبہک ایشین چیمپٸین شپ میں کرغزستان نے سری لنکا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

17/05/2024

یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال عباس اور درفشاں سلیم نے خفیہ نکاح کرلیا ہے۔یہ ...
16/05/2024

یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال عباس اور درفشاں سلیم نے خفیہ نکاح کرلیا ہے۔یہ خبر یہ ہےکہ درفشاں سلیم اور بلال عباس نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے اور دونوں نے اپنے کیریئر کی وجہ سے اپنے نکاح کو دُنیا سے خفیہ رکھا ہوا ہے۔ماریہ علی نے کہا کہ یہ سب نے ہی دیکھا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مرشد’ کی آخری قسط کے پریمیئر پر بلال عباس نے ایک لمحے کے لیے بھی درفشاں کو تنہا نہیں چھوڑا تھا، دونوں نے ایک حقیقی جوڑی کی طرح ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ ‘عشق مرشد’ کی آخری قسط کے پریمیئر پر دونوں ہی اداکار تین گھنٹے تاخیر سے آئے تھے، اس کے علاوہ ڈرامے کے سیٹ پر بھی دونوں ساتھ ہی آتے تھے، اکٹھے کھانا کھاتے تھے اور شوٹنگ کے دوران بھی زیادہ وقت اکٹھے ہی گزارتے تھے۔

ماریہ علی نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں درفشاں سلیم نے بھی اسی دوران عُمرے کی سعادت حاصل کی جس وقت بلال عباس بھی عُمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے۔

IshqMurshid #

Address

Ghori Town Phase 5 Koral Town, Islamabad
Islamabad Capital Territory

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when عکس نیوز- Aks News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share