20/04/2025
افسوس ناک خبر
گلگت بلتستان ضلع استور گاؤں پریشنگ ( کھنگرول) سے تعلق رکھنے والے عرب خان چاچا کو کل رات نو بجے کے قریب ایک ظالم ٹینکر نے کچل ڈالا ۔ قریبی عزیز و اقارب اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں نے ٹینکر کو قبضے میں لے کر احتجاج شروع کر دیا تو کراچی پولیس نے فریق اول کا کردار ادا کرتے ہوئے ٹینکر مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ کر احتجاج کرنے والے 40 سے زائد عزیز و اقارب کو گرفتار کر کے تھانے میں بندکر دیا اور بعد ازاں ان افراد کی ضمانت کے لیے جانے والے مزید درجن پر افراد کو بھی حوالات میں بند کر دیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ گرفتار افراد کو سنگین نوعیت کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور دہشت گردی کے دفعات لگا کر جیل میں بند کرنے کی دھمکیاں اور ڈراوا دیا جا رہا ہے۔۔