
30/07/2025
چیئرمین انسپیکشن اینڈ ایجوکیشن نیشنل کونسل فارطب و صدر پاکستان طبی کانفرنس خیبرپختونخوا محترم جناب حکیم حاجی عبد الواحد شمسی کی سربراہی میں اطباء کے وفد نے ڈائریکٹر رجسٹریشن ولائسنسنگ خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن جناب محسن ترک سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں خیبرپختونخوا کے اطباء کرام کو ہیلتھ کیئر کمیشن کے حوالہ سے درپیش چیلنجز پر مفصل گفتگو ہوئی۔ان مسائل میں رجسٹریشن ولائسنسنگ کے عمل میں تیزی ،آسانی اور شفافیت کے ساتھ فیسوں میں کمی اور اطباء کی ٹریننگ کے عمل کو سادہ بنانے پر اتفاق ہوا۔نیز ایم ایس ڈی ایس کو قابل عمل بنانے پر بھی غوروخوض کیا گیا۔ڈائریکٹر رجسٹریشن ولائسنسنگ جناب محسن ترک نے نیشنل کونسل فارطب کی کاوشوں کو سراہا اور مذکورہ مسائل کے حل کیلیئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی۔
حکیم ذوالفقار علی ملک (ترجمان نیشنل کونسل فارطب)