
19/12/2022
حارث روف اپنی کلاس فیلو سے شادی کے لیے تیار
اسلام آباد:(بیسک ویوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف جلد اپنی کلاس فیلو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔
ان کے نکاح کی تقریب 24 دسمبر کو اسلام آباد میں منقد ہو گی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف سر پر سہرہ سجانے کو تیار ہیں۔ ان کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق حارث روف کا نکاح اسلام آباد میں ان کی کلاس فیلو سے ہوگا تاہم شادی کی تقریب حارث روف کی مصروفیات اور قومی ڈیوٹی کو مدنظر رکھ کر کی جائے گ
تفصیلات کے مطابق 24 دسمبر کو حارث رؤف کا نکاح اسلام آباد میں ان کی کلاس فیلو سے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق حارث رؤف کی شادی کی تقریب اگلے سال ہوگی۔
حارث روف پاکستان کی محدود اوورز کی ٹیموں کے اہم فاسٹ بولر ہیں انھوں نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کیا مگر پہلے ہی ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہوکر سیریز سے باہر ہوگئے ۔ وہ اب نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوں