AdN News

AdN News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AdN News, Islamabad.

Welcome to The Gem & Antique Emporium🌟

✨ Discover the Beauty of Real Gemstones & Silver Jewelry! ✨

At The Gem & Antique Emporium, we specialize in providing exquisite sales and services of authentic gemstones and stunning silver items.

28/08/2021

[آج ہماری خارجہ پالیسی خودداری پر مبنی ہے ہم نے اپنے ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے ]
ماضی میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کی حالت یہ تھی کہ ہم نے دو پرائی جنگوں میں شرکت کی اور اپنا مالی اور جانی نقصان کروایا۔ اب امریکہ افغانستان سے رخصت ہو رہا ہے یہ ایک حقیقت ہے۔ پاکستان اپنی سرزمین کو کسی ملک کے خلاف استعمال ہونے نہیں دے گا۔ وزیراعظم عمران خان

28/08/2021

وزیرِ اعظم عمران خان: اراکینِ پارلیمنٹ کی ملاقات
وزیرِ اعظم عمران خان سے سینیٹر ذیشان خانزادہ، اور اراکینِ قومی اسمبلی گُل داد خان اور گُل ظفر خان کی ملاقات.
معاونِ خصوصی ملک عامر ڈوگر، سینیٹر سیف اللہ نیازی اور رکنِ قومی اسمبلی عامر محمود کیانی بھی ملاقات میں شریک.
ملاقات میں انضمام شدہ اضلاع میں تعمیر و ترقی کے جاری منصوبوں پر پیش رفت پر گفتگو

28/08/2021

جب بھی غیر جمہوری و سلیکٹڈ حکومت اقتدار میں آتی ہے تو وہ عوام سے ان کے حقوق چھینتی ہے۔ جس طرح آمر مشرف و ضیاء الحق نے ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالا تھا ویسے ہی موجودہ حکومت پاکستان کی عوام کے معاشی قتل پر اتر آئی ہے۔”
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

28/08/2021

ھٹہ: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان پیپلزپارٹی ضلع سجاول کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی محمد علی ملکانی کی رہائش گاہ آمد
ٹھٹہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے محمد علی ملکانی، حاجی شوکت ملکانی اور ڈاکٹر نیاز ملکانی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی
ٹھٹہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی محمد علی ملکانی کی والدہ کے بلندی درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا
ٹھٹہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلی سید مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، منظور وسان، عاجز دھامرا، صادق میمن، گہرام خان اور شفقت شیرازی نے بھی ملکانی خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا
ٹھٹہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ جام خان شورو، ذوالفقار شاہ، ایاز شیرازی، ارباب وزیر میمن، قاسم نوید، سسی پلیجو، ریحانہ لغاری، عبدالواحد سومرو اور ہیر سوہو نے بھی ملکانی خاندان سے اظہار افسوس کیا

طالبان کے پاس 85 فیصد ممالک سےزیادہ بلیک ہاکس،اڑائیں گےکیسے؟جہاں ایک طرف امریکی حکام اس بات پر نالاں نظر آرہے ہیں کہ ارب...
28/08/2021

طالبان کے پاس 85 فیصد ممالک سےزیادہ بلیک ہاکس،اڑائیں گےکیسے؟
جہاں ایک طرف امریکی حکام اس بات پر نالاں نظر آرہے ہیں کہ اربوں ڈالر اخراجات کے باوجود افغان فوج طالبان کے خلاف کیوں نہیں لڑی وہاں انہیں اس بات کا بھی افسوس ہے کہ امریکہ کے فراہم کردہ جدید ہتھیار طالبان کے قبضے میں کیوں چلے گئے۔
برطانوی جریدے ٹیلی گراف میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق امریکی کانگریس کے رکن جم بینکس کا کہنا ہے کہ افغان نیشنل آرمی نے 85 ملین ڈالر کا امریکی سازو سامان طالبان کے ہاتھوں میں جانے دیا جس میں 75 ہزار گاڑیوں اور 6 لاکھ سے زائد ہتھیاروں کے علاوہ 200 سے زائد طیارے اور ہیلی کاپٹرز بھی شامل تھے۔
جم بینکس کا کہنا تھا کہ طالبان کے پاس اس وقت دنیا کے 85 فیصد ممالک سے زیادہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز موجود ہیں۔جم بینکس کا کہنا تھا کہ طالبان کے پاس اس وقت دنیا کے 85 فیصد ممالک سے زیادہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز موجود ہیں۔
اسلحے کے ساتھ جنگ میں استعمال ہونے والا جدید سازوسامان کا استعمال تو طالبان کرسکتے ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں کچھ پروموشنل ویڈیو بھی جاری کی ہیں تاہم ایک سوال جو ذہن میں ابھرتا ہے وہ یہ ہے کہ طالبان افغان نیشنل آرمی سے ہتھیائے گئے جنگی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیسے کریں گے۔
طالبان نے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں طالبان جنگجو بظاہر قندھار ہوائی اڈے پر امریکی فوج کے امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں کے گرد جشن منا رہے ہیں جبکہ اس کے علاوہ بھی سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں طالبان جنگجوؤں کو طیاروں سے چھیڑچھاڑ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

طالبان کے پاس کتنے طیارے ہوسکتے ہیں؟
افغان نیشنل آرمی کے پاس کل 220 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹرز موجود تھے جن میں سے زیادہ تر ہیلی کاپٹرز تھے لیکن افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان میں موجود طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی تعداد صرف 160 ہے کیوں کہ باقی ہیلی کاپٹرز اور طیاروں میں افغان ایئرفورس کے اہلکار پڑوسی ممالک فرار ہوگئے اور وہ جہاز تاحال انہی ممالک کے ایئرپورٹ پر کھڑے ہیں۔
افغان طالبان کا زیادہ تر تجربہ گوریلا جنگ کا ہے لیکن وہ ریگولر آرمی کی طرح بھی لڑنے کا تجربہ رکھتے ہیں مگر پہلے دور حکومت کی طرح اس مرتبہ بھی طالبان اب تک جہاز یا ہیلی کاپٹرز کا استعمال نہیں کر سکے۔

طالبان اپنی فضائی فورس کیسے تشکیل دے سکتے ہیں؟

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے ریٹائرڈ ایئروائس مارشل فیض امیر کا کہنا ہے کہ افغان فضائیہ کے پا جتنے پائلٹس تھے وہ یا تو طالبان کے ہاتھوں قتل ہوگئے یا ملک چھوڑ چکے ہیں اور فی الحال یہ بھی واضح نہیں کہ افغانستان میں کتنے طیارے باقی بچے ہیں جبکہ یہ دیکھنا بھی ضروری ہے کہ وہ جہاز درست حالت میں بھی ہیں یا نہیں۔
ایئروائس مارشل فیض امیر کا کہنا تھا کہ ان تمام باتوں کا جائزہ لینے کے لیے بھی طالبان کے پاس متعلقہ شعبوں کے ماہرین موجود نہیں اور انہیں ان فضائی اثاثوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کے لیے بھی کسی دوسرے ملک کی مدد درکار ہوگی۔

طالبان کو پائلٹس اور انجینئرز بنانے میں کتنا عرصہ درکار ہوگا؟
ایئروائس مارشل فیض امیر کا کہنا تھا کہ جہاں تک پائلٹ اور انجینئر تیار کرنے کا تعلق ہے اس کا انحصار اس پر ہے کہ ان کے پاس موجود جہاز کس نوعیت کے ہیں۔ ان کا خیال تھا کہ افغانستان کے پاس زیادہ تر پرانے جہاز ہیں اور ایسے جہاز اپریٹ کرنے کے لیے تو پائلٹس ڈیڑھ سال میں ٹرین ہوسکتا ہے مگر سیفٹی اسٹینڈرز کے مطابق فلائینگ کے لیے کم از کم 4 سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پائلٹس کو دو سے ڈھائی سال لگتے ہیں مگر مکمل آپریشنل ٹریننگ تک پائلٹس کو 5 سال لگ جاتے ہیں۔

کیا جہازوں کی مینٹیننس امریکی تعاون کے بغیر ممکن ہوگی؟

فیض امیر کا کہنا تھا کہ افغان فضائیہ کے پاس اکثر جہاز روسی ساخت کے تھے اور امریکا نے بھی روس سے طیارے اور ہیلی کاپٹرز خرید کر انہیں دیے تھے جس کی وجہ یہ ہے کہ افغان فضائیہ کو روسی جہاز اڑانے کا تجربہ تھا لیکن کچھ ہیلی کاپٹر اور طیارے امریکی ساخت کے بھی تھے۔
انہوں نے کہا کہ اب ایسی صورت میں ان کو دو ٹیمیں تیار کرنی ہوں گی کیوں کہ روسی اور امریکی سازوسامان کی ساخت مختلف ہوتی ہے۔
ایئروائس مارشل کا کہنا تھا کہ افغان فضائیہ کے لیے بھی مینٹیننس کا کام بیرونی کنٹریکٹر انجام دیتے تھے اور اب بھی دنیا بھر میں وہ کہیں سے بھی ان کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں لیکن افغانستان کی موجودہ مالی حالت کو دیکھ کر اس بات کا امکان کم دکھائی دے رہا ہے مگر ان کو جو بڑا مسئلہ درپیش ہوگا وہ ان جہازوں کے پرزہ جات کا ہے جو ان متعلقہ ممالک کے بغیر کوئی فراہم نہیں کرسکے گا۔

کیا طالبان ان طیاروں کو فروخت کرسکتے ہیں؟
ایئروائس مارشل فیض امیر کا کہنا تھا کہ طالبان اگر فروحت کرنا بھی چاہیں تو جب تک ان جہازوں کو بنانے والے ممالک اجازت نہیں دیں گے ان طیاروں کو کوئی بھی نہیں خرید سکے گا کیوں کہ ان کے لیے اسپیئر پارٹس کی فراہمی صرف وہی ممالک کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کی پاکستان پر پابندی کے بعد ہم ایف سولہ طیاروں کے لیے بلیک مارکیٹ سے پارٹس خریدتے تھے مگر اس کے لیے بھی مہارت ضروری ہے۔

کیا پاکستان اس سلسلے میں طالبان کی مدد کرسکتا ہے؟
فیض امیر کا کہنا تھا کہ ایئرفورس کےلیے ڈسپلن بہت ضروری ہے اور اس کی سلیکشن اور تربیت کا ایک خاص میکنزم ہوتا ہے اور اس سلسلے میں بھی طالبان کو مدد کی ضرورت ہوگی ورنہ غیر مروجہ تربیت سے بنے پائلٹس اپنے علاوہ دوسروں کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغان آرمی اور ایئرفورس کے اہلکار اب تک بھارت میں تربیت حاصل کرتے تھے لیکن اب طالبان کے لیے آپشن پاکستان اور روس ہوسکتے ہیں جس کا مستقبل میں امکان بھی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے افغان پائلٹس کو یہاں زبان کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوگا کیوں کہ اکثر افغانی اردو جانتے ہیں اور اس کے علاوہ انہیں پشتو میں بھی سمجھایا جاسکتا ہے۔

تحریک طالبان پاکستان کی دہشتگردی بیرون ملک فنڈنگ کےبغیرممکن نہیں تھی،فوادوفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے تحریک ط...
28/08/2021

تحریک طالبان پاکستان کی دہشتگردی بیرون ملک فنڈنگ کےبغیرممکن نہیں تھی،فواد
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے تحریک طالبان پاکستان نے جو دہشت گردی کی وہ بیرون ملک فنڈنگ کے بغیر ممکن نہ تھی۔

کراچی میں گورنر ہاؤس سندھ میں ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کو ہندوستان کے فنڈز میسر تھے،ٹی ٹی پی نے جو دہشت گردی کی وہ بیرون ملک فنڈنگ کے بغیر ممکن نہ تھی۔

خطے کی صورتحال سے متعلق فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ بڑے فیصلوں کے لیے بڑے دل چاہیے اورآگےبڑھنےکےلیےعالمی طاقتوں سےبات کرنی ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان نے جو بات کی تھی وہ صحیح ثابت ہوئی۔انھوں نے کہا کہ وقت بدلنے میں دیر نہیں لگتی کیوں کہ دنیا آپس میں جڑی ہوئی ہے اور خطرہ کسی ایک علاقے کا نہیں ہے۔ پاکستان کے مشورے پر پہلےعمل کیا ہوتا تو آج صورتحال بہترہوتی اوراس صورتحال میں پاکستان کا تجزیہ درست ثابت ہوا ہے۔ افغانستان کی صورتحال پر گہری نظر ہے۔

فوادچوہدری نے مطالبہ کیا کہ اس وقت دنیا افغانستان کےعوام کو تنہا نہ چھوڑے۔ اس ملک میں حکومت افغانستان کے عوام نے بنانی ہے اور دنیا کو چاہیےکہ ان کی معاشی سماجی طور سے مدد کرے اورکسی قوم کی تباہی کاانتظارنہیں کرناچاہیے۔

سیاست سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کو لگتا ہے کہ اندرون سندھ پیسہ لگ رہا ہے لیکن سندھ حکومت کو ملنے والا پیسہ دبئی میں نکلتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مرادعلی شاہ سے میڈیا سوال پوچھے کہ 13 سال کی کارکردگی کیا رہی اور پانی کی مانیٹرنگ کیوں نہیں ہونے دے رہے ہیں۔ سندھ حکومت لوگوں کوصحت کارڈدینےکوتیار نہیں اور نہ خود کام کررہی ہے اور نہ وفاقی حکومت کو کرنے دے رہی ہے۔ فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی بنائے گی۔

پی ڈی ایم سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کل کراچی میں جلسہ کر رہی ہے،کنٹونمنٹ بورڈ کے جلسوں میں زیادہ رش ہوتا ہے،شہبازشریف کو کراچی میں اپنی حیثیت کا اندازہ ہوجانا چاہیے۔شہبازشریف جلسےسےپہلےیہ فیصلہ کریں کہ نون لیگ کا لیڈر کون ہے۔ شہبازشریف کو کراچی میں اپنی حیثیت کا اندازہ ہوجاناچاہیے۔ انھوں نے طنزیہ کہا کہ مولانافضل الرحمان جلسے کے بعد پھر سے بیمار ہوجائیں گے۔

پیپلزپارٹی اور نون لیگ پر تنقید کرتےہوئے انھوں نے یہ بھی کہا کہ نون لیگ سینٹرل پنجاب سے باہر نہیں نکلتی اوربلاول اندرون سندھ سےنہیں باہر آتے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو نے کچھ نہیں کیا اور سیاست میں ان کا کوئی تجربہ نہیں۔ مریم اور بلاول سیکڑوں تقریریں کرچکے ہیں اور کسی اہم مسئلے پر بات نہیں کی،ان دونوں رہنماؤں کو پاکستان کے مسائل کا پتہ نہیں ہے۔

اسلام آباد کےتمام ہوٹلز میں عام شہریوں کیلئے بکنگ بندافغانستان سے پاکستان آنے والے مسافروں کو ٹھہرانے کے لیے اسلام آبا...
27/08/2021

اسلام آباد کےتمام ہوٹلز میں عام شہریوں کیلئے بکنگ بند
افغانستان سے پاکستان آنے والے مسافروں کو ٹھہرانے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ نے شہر کے تمام ہوٹلز میں عام شہریوں کے لیے بکنگ بند کردی۔

ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ہوٹلز میں بکنگ 21روز کے لیے بند کی گئی۔ ان تمام ہوٹلوں میں افغانستان سے آنے والے غیر ملکیوں کو ٹھہرایا جائے گا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے وفاقی دارالحکومت میں ہوٹلز بند کرنے سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیا ہے اور کہا کہ کسی کو بے دخل نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے واضح کیا کہ نئی بکنگ میں بین الاقوامی ٹرانزٹ مسافروں کو ترجیح دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزارت داخلہ نے بارڈر منیجمنٹ اور ایوی ایشن ڈویژن کو ٹرانزٹ ویزا کی فراہمی سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ افغانستان سے پاکستان آنے والے سفارتکاروں سمیت دیگر غیر ملکی 21روز میں ملک چھوڑنے کے پابند ہوں گے۔

خطے کی بدلتی صورتحال میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ سی پیک سمیت دیگر 129چینی کمپنیوں کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے خصوصی سیل قائم کر دیا گیا۔

موجودہ صورتحال سے متعلق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد دوپہر تین بجے لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے۔

سعودی عرب کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے سفری ہدایت نامہ (ٹریول ایڈوئزری) جاری کر دی گئی جس کے تحت عمرہ زائرین کو مکمل کر...
25/08/2021

سعودی عرب کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے سفری ہدایت نامہ (ٹریول ایڈوئزری) جاری کر دی گئی جس کے تحت عمرہ زائرین کو مکمل کرونا ویکسینیشن کروانی ہوگی۔

سعودی جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن نے تمام ایئر لائنز کو ہدایت نامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ عمرہ زائرین کو ايس او پيز پر عمل کرنا ہوگا۔

ہدایت نامہ کے مطابق مکمل ویکسی نیشن کے بغیر عمرہ زائرین کو پرواز میں سوار نہ کیا جائے۔

ویکسین کی مکمل ڈوز کی تصدیق کے ليے سرکاری سرٹیفکیٹ کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ویکسین کی مکمل ڈوز کا سرٹیفکیٹ سعودی ایئر پورٹس پر متعلقہ حکام کو پیش کرنا ہوگا۔

مسافر کی روانگی سے 72گھنٹے قبل کی کرونا نیگیٹو پی سی آر رپورٹ ہونا بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔ ہدایت نامے کی خلاف ورزی کے ذمہ دار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

منظور شدہ ویکسین میں ایسٹرا زینیکا، فائزر، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہيں۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل 26جولائی کو سعودی عرب نے غیر ملکی زائرین کے لیے عمرہ بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق عمرہ زائرین ایس او پیز کے تحت سعودی عرب پہنچیں گے، غیرملکی زائرین کو مرحلہ وار عمرہ ادائیگی کی اجازت دی جائے گی جبکہ کرونا سے متاثر ممالک کے شہریوں کی درخواستوں پر کوئی غور نہیں کیا جائے گا۔

اس سے قبل رواں سال کرونا کی وجہ سے سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار ملکی اور غیرملکیوں نے حج کی سعادت حاصل کی تھی۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت نے وعدہ کیا ہےکہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے...
25/08/2021

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت نے وعدہ کیا ہےکہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

بدھ کو اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتےہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ پاکستان نے افغانستان سے لوگوں کے انخلاء کے لیے کردار ادا کیا اور ماضی میں امریکا کا اتحادی ہونے کی بھاری قیمت چکائی۔ موجودہ صورتحال میں افغان طالبان نے افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

Sorry, the video player failed to load.(Error Code: 101102)
انھوں نے واضح کیا کہ پاکستان پر مہاجرین کا کوئی بوجھ نہیں ہے اور وزارت داخلہ کا کام باہر سے آنے والوں کو طورخم بارڈر پہنچانا ہے۔ پاکستان دنیا کے ساتھ کھڑا ہے اور افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے۔ افغانستان کے کسی معاملے میں پاکستان ملوث نہیں ہے۔

بھارت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے اور بھارتیوں کے چہرے لٹکے ہوئے ہیں۔ بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی اور بھارت نے ہی پاکستان میں دہشت گردی کروائی۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کو پاکستان میں دہشت گردی کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزارت داخلہ میں ساری ایجنسیاں 24گھنٹے کام کررہی ہیں اور سی پیک میں کام کرنے والے چینی باشندوں کو بھی سیکیورٹی دیں گے۔

سیاسی معاملات پران کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو مفت مشورہ دیتا ہوں کہ یہ خطہ دنیا کی سیاست کے لیے اہم ہونےجارہا ہے اور اب یہاں مقامی سیاست نہیں چلے گی۔ مولانا فضل الرحمن سیانے ہیں تاہم باقی پی ڈی ایم انڈر 19 ہے اور کچھ نہیں ہونے جارہا ہے۔

تمام افغانیوں کو تحفظ کا یقین دلاتے ہیں، ترجمان طالبان کابل: ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان شہریوں کے لیے کابل ا...
24/08/2021

تمام افغانیوں کو تحفظ کا یقین دلاتے ہیں، ترجمان طالبان
کابل: ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان شہریوں کے لیے کابل ایئرپورٹ کی بندش کا اعلان کرتے ہوئے امریکا کو خبر دار کیا ہے کہ افغانستان سے ہنرمند افغانیوں کے انخلا سے باز رہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکا لوگوں کو ایئرپورٹ بلاتا ہے اور پھر انہی لوگوں پر فائرنگ کر دیتا ہے اس لیے اب ایئرپورٹ افغان شہریوں کے لیے بند کر رہے ہیں صرف غیرملکیوں کو ملک سے جانے کی اجازت ہوگی۔
ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ دس دنوں میں تشدد، قتل یا دہشت گردی کا ایک واقعہ بھی نہیں ہوا۔ پورے ملک میں سوائے کابل ایئرپورٹ کے مکمل طور پر امن و امان قائم ہے اور وہاں بھی ہلاکتوں کی ذمہ دار ذمہ دار امریکی فوج ہے۔

امریکا ہنر مند افغان شہریوں کو لے جانے سے باز رہے

ترجمان طالبان نے امریکا کو ہنر مند افغان شہریوں کے انخلا سے باز رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تمام افغانیوں کو تحفظ کا یقین دلاتے ہیں۔ افغان شہری دربدر ہونے کے بجائے اپنے ملک میں باعزت طریقے سے رہیں اور جو چلے گئے ہیں وہ واپس آکر ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کریں۔
حکومت کس طرز کی ہوگی
حکومت سازی سے متعلق ذبیح اللہ مجاہد نے واضح کیا ہے کہ ابھی حکومت کی تشکیل کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے تاہم افغانستان میں قائم ہونے والی نئی حکومت مغربی طرز کی جمہوریت کی طرح نہیں ہوگی۔

روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ملکر افغانستان میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے  تیار ہیں۔غ...
24/08/2021

روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ملکر افغانستان میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے ایک انٹریو میں کہا ہے کہ امریکا، روس، چین اور پاکستان، افغان بحران کو حل کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین پر امن قائم کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ خطے کو کسی قسم کا خطرہ نہ ہو۔
روسی وزیرخارجہ نے افغان مہاجرین کو وسطی ایشیا میں داخلے کی اجازت دینے اور وہاں امریکی فوج کو ان کی نگرانی پر معمور کرنے کے خیال کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کا خیال ہے کہ وسط ایشیائی ممالک یا دنیا میں کوئی بھی ملک امریکی اہداف کو مکمل کرنے کے لیے قربانی کا بکرا بنے گا تو یہ آپ کی خام خیالی ہے اور میرا نہیں خیال کسی بھی ملک کو ایسا کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان کا گائیڈڈ میزائل فتح ون کا کامیاب تجربہراولپنڈی: پاکستان نے ملک میں تیارکردہ گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون ک...
24/08/2021

پاکستان کا گائیڈڈ میزائل فتح ون کا کامیاب تجربہ
راولپنڈی: پاکستان نے ملک میں تیارکردہ گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ یہ راکٹ سسٹم روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ راکٹ سسٹم پاک فوج کی دشمن کے علاقے میں اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت کو مزید بڑھائے گا۔

صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تجربے میں حصہ لینے والے اہلکاروں اور سائنس دانوں کو میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

Address

Islamabad

Telephone

+923016669819

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AdN News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share