خدا کرے کہ میری ارضِ پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشۂ زوال نہ ہو
یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو
یہاں جو سبزہ اُگے وہ ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو
گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارشیں برسائیں
کہ پتھروں کو بھی روئیدگی محال نہ ہو
خدا کرے کہ نہ خم ہو سرِ وقارِ وطن
اور اس کے حسن کو تشویشِ ماہ وسال نہ ہو
ہر ایک خود ہو تہذیب وفن کا اوجِ کمال
کوئی ملول نہ ہو، کوئی خستہ حال نہ ہو
خدا کرے کہ میرے اک بھی ہم وطن کے لیے
حیات جرم نہ ہو، زندگی وبال نہ ہو
*پاکستان ہمیشہ زندہ باد🇵🇰*
11/08/2025
اسلام آباد تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود ترامڑی چوک عرفان آباد میں چوہرے قتل کی واردات، ملزم علی نے جائیداد کے تنازع میں باپ اور بہن کو خنجر کے وار سے قتل کر دیا،،والد آئی بی سے ریٹائرڈ انسپکٹر تھے،والد اور بہن کے قتل کے بعد ملزم راولپنڈی اڈیالہ روڈ پر اپنی بہن کے گھر پہنچا جہاں ملزم نے دوسری بہن کو بھی خنجر کے وار سے قتل کیا اور اس کے تین ماہ کے بچے پر بھی حملہ کیا، بہن جوکہ آئی بی میں کانسٹیبل تھی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی جبکہ تین ماہ کا شیر خوار بچہ تشویش ناک حالت اسپتال منتقل کر دیا گیا،، اسلام اباد اور راولپنڈی پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم علی اور اس کے والد کے درمیان جائیداد کا تنازعہ تھا،، راولپنڈی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا اغاز کر دیا
09/08/2025
40 سال پہلے ڈھوک کنڈ سے لی گئ اک تصویر
سامنے نیو مل ڈبل روڑ والا کچھ حصہ نظر آ رہا ہے جہاں آج گنجان آبادی ہے درمیان میں دریا نظر آ رہا ہے اور اس طرف جہاں کھیتوں میں گندم نظر آ رہی ہے یہاں اب عبداللہ گارڈن اور حمید ٹاؤن بنا ہوا ہے۔
07/08/2025
سی ڈی اے نے اسلام آباد کی 99ویں ہاؤسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دیدیا، متعلقہ سوسائٹیز کے اسپانسرز اور مالکان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ
06/08/2025
آج سیلاب کے متعلق جیو نیوز کی کوری شہر نیومل شرقی میں کوریج۔
06/08/2025
6.8.2025
نالہ جسے ہم مقامی لوگ دریا کہتے ہیں جبکہ سرکاری کاغذات میں( گمراہ کس )
کے نام سے لکھا پڑھا جاتا ہے
آج تیز بارش کی وجہ سے کافی بپھرا ہوا تھا سیلابی صورت حال کے بعث کوری شہر ڈھوک باغ اور کنڈ میں ڈھوک عبداللہ متاثر ہوئے ہیں اس سے آگے چل کر نیو چٹھہ ہاسٹل سٹی میں بھی نقصان ہوا ہے لمبی چوڑی تقریر کرنا میرے خیال میں فضول ہے نہ تو یہاں حکومتی کوئی ہدایت یا قانون ہے اور نہ ہی لینڈ مافیہ میں خوف خدا۔
آج کے سیلاب کی چند جھلکیاں ۔
Credit by Miraza Usman Baig.kuri
06/08/2025
6.8.2025
کوری شہر دریا میں شدید تغیانی پانی پل کے اوپر تک پہنچ گیا۔
06/08/2025
03/08/2025
نہایت دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
مل ملوٹ نزد چھپراں والے وریام عباسی صاحب کا جواں سالہ بیٹا پانی میں ڈوب جانے کے بعث وفات پا گیا ہے جس کی نماز جنازہ آج مورخہ3.8.2025
بروز اتوار رات 11 بجے مل ملوٹ نزد چھپراں میں ادا کی جائے گی۔
انا اللہ و انا علیہ راجعون 😥
اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے
Be the first to know and let us send you an email when Sahra Sona kuri shar ساھڑا سونڑاں کوری شہر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Contact The Business
Send a message to Sahra Sona kuri shar ساھڑا سونڑاں کوری شہر: