
26/07/2019
ایران میں 1979 میں آنے والے خمینی انقلاب کے بعد دنیا بھر کے سنی ممالک میں شیعہ شدت پسند تنظیمیں قائم کی گئیں، 1979-1980 میں پاکستان میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ قائم ہوئی جو اب تحریک جعفریہ یا اسلامی تحریک کے نام سے کام کرتی ہے، ریاست پاکستان نے اسے کالعدم قرار دے رکھا ہے۔
1980 میں قائم ہونے والی شیعہ تنظیم ‘اسلامک موومنٹ آف نائجیریا‘ بھی ایسی تنظیموں کا تسلسل ہے اور یہ نائجیریا کی مرکزی شیعہ تنظیم ہے جس کی سربراہی ابراہیم کرتے ہیں۔
نائجیریا کی شمالی ریاستوں میں اس تنظیم کے اپنے سکول اور ہسپتال ہیں، ماضی میں اس تنظیم کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے جھگڑے ہوتے رہے ہیں۔ اس تنظیم کے ممبران ایران تعلیم و تربیت کے حصول کے لیے مسلسل آتے جاتے رہتے ہیں۔
______
انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس واچ نے نائجیریا کے حکام سے کہا ہے کہ وہ اہل تشیع اور ریاستی اداروں کے مابین ہونے والے پرتشددفسادات کی تحقیق کروائیں۔ پیر کو دارالحکو....