MNB Urdu

MNB Urdu Pakistan's 1st & Only Digital News Platform Focused only on Youth Affairs ,Education & Career Opportunities

وفاقی حکومت کی ہدایت پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جشن آزادی کے موقع پر معرکہ حق میں مسلح افواج کی جرات و بہادری کو خراجِ ...
15/08/2025

وفاقی حکومت کی ہدایت پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جشن آزادی کے موقع پر معرکہ حق میں مسلح افواج کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے 75 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کر دیا۔ نِکل اور پیتل سے تیار کردہ یہ سکہ 30 ملی میٹر قطر اور 13.5 گرام وزن کا حامل ہے۔ سکے کے ایک رخ پر ہلال و ستارہ جبکہ دوسرے پر ’’معرکہ حق‘‘ اور ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ درج ہے۔ یہ سکہ 15 اگست سے ملک بھر میں اسٹیٹ بینک کے تمام فیلڈ دفاتر میں عوام کیلئے دستیاب ہے

18 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نے 24 اے لیول مضامین میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے چار نئے عالمی ری...
15/08/2025

18 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نے 24 اے لیول مضامین میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے چار نئے عالمی ریکارڈ قائم کیے، جس کے بعد ان کے عالمی تعلیمی ریکارڈز کی تعداد چھ ہو گئی۔ انہیں طب کی تعلیم کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ بھی مل گیا، جسے وہ اپنے بچپن کا خواب قرار دیتی ہیں۔ ماہ نور کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی والدین کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے، جو 2006 میں لاہور سے برطانیہ منتقل ہوئے تھے۔ وہ موسیقی میں ڈپلومہ، اداکاری و پبلک اسپیکنگ میں گولڈ میڈلز، اور ’مینسا‘ کی رکنیت بھی رکھتی ہیں۔ اس شاندار کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف نے انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے’’قوم کی بیٹی‘‘ قرار دیا

78 ویب یومِ آزادی کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیسی بے مثال نعمت پر ...
14/08/2025

78 ویب یومِ آزادی کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیسی بے مثال نعمت پر ہم اللّٰہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت ہونے پر ہمیں فخر ہے، پاکستان ایک روشن چراغ ہے جس کی روشنی سے دنیا جگمگا رہی ہے، پاکستان ہماری آن، بان اور شان ہے، اسکے بغیر ہم کچھ بھی نہیں، ہم یہ دن مناتے ہوئے اپنے اُن لاکھوں شہداء کو نہیں بھول سکتے جن کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، آج کا دن صرف جشن نہیں، بلکہ پاک سرزمین سے وفاداری کے عہد کی تجدید کا دن ہے، آج کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ وطنِ عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے

اتوار کی شب غزہ شہر میں الشفا ہسپتال کے مرکزی دروازے کے باہر اسرائیلی بمباری میں الجزیرہ کے معروف فلسطینی صحافی انس الشر...
12/08/2025

اتوار کی شب غزہ شہر میں الشفا ہسپتال کے مرکزی دروازے کے باہر اسرائیلی بمباری میں الجزیرہ کے معروف فلسطینی صحافی انس الشریف اپنے چار ساتھیوں سمیت شہید ہو گئے۔ شہادت کے بعد انکی 6 اپریل کو لکھی گئی وصیت ایکس پر جاری کی گئی، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ: ’’یہ میری وصیت اور میرا آخری پیغام ہے، اگر یہ الفاظ آپ تک پہنچیں تو جان لیں کہ اسرائیل مجھے قتل کرنے اور میری آواز خاموش کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے، میں فلسطین کو تمہارے سپرد کرتا ہوں جو مسلم دنیا کا تاج ہے اور دنیا کے ہر آزاد انسان کی دھڑکن ہے، میری تمہیں نصیحت ہے کہ زنجیریں تمہیں خاموش نہ کر سکیں، سرحدیں تمہیں نہ روک سکیں، آزادی اور عزت کا سورج وطن پر طلوع ہونے تک پُل بنے رہو، میں تمہیں اپنا خاندان سپرد کرتا ہوں کہ تم انکا خیال رکھو، غزہ کو مت بھولنا اور مجھے بھی اپنی مخلص دعاؤں میں یاد رکھنا

راولپنڈی بورڈ کے میٹرک امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ طالب علم اکرام اللّٰہ کاکڑ کو وزی...
10/08/2025

راولپنڈی بورڈ کے میٹرک امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ طالب علم اکرام اللّٰہ کاکڑ کو وزیر اعظم شہباز شریف نے ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے انہیں خصوصی تحفہ بھی پیش کیا۔ وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ 2022 میں قلعہ سیف اللّٰہ کے دورے کے دوران امدادی خیمے میں اکرام اللّٰہ سے ملاقات ہوئی تھی، جہاں اس نے اعلیٰ تعلیم کا عزم ظاہر کیا تھا، جس پر اسے لارنس کالج میں اسکالر شپ دی گئی۔ اکرام اللّٰہ نے کہا کہ اُس وقت وزیراعظم سے پوزیشن لانے کا وعدہ کیا تھا جو پورا کیا اور یہ کامیابی اُنکی رہنمائی اور تعاون کی مرہون منت ہے۔ اکرام اللّٰہ نے مزید بتایا کہ وہ مستقبل میں سی ایس ایس اور آکسفورڈ اسکالرشپ کا ارادہ رکھتا ہے اور ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہے

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان 5 اکتوبر کو منعقد کرنے کا اعلان کر دیا۔ رجسٹریشن 8 اگست سے 25 اگست تک جاری رہے...
09/08/2025

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان 5 اکتوبر کو منعقد کرنے کا اعلان کر دیا۔ رجسٹریشن 8 اگست سے 25 اگست تک جاری رہے گی، جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ یکم ستمبر تک ممکن ہوگی۔ فیس میں صرف 1000 روپے (12.5 فیصد) اضافہ کرتے ہوئے نئی فیس 9000 روپے مقرر کی گئی ہے اور 80 فیصد اضافے کی افواہوں کی تردید کی گئی ہے۔ امتحان انگریزی زبان میں کاغذی صورت میں ہو گا، جس میں 180 ایم سی کیوز ہوں گے اور منفی مارکنگ نہیں ہو گی۔ ایم ڈی کیٹ کا مکمل نصاب پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق 2025 کے پہلے چھ ماہ میں معاشی مشکلات اور بے روزگاری کے باعث پاکستان سے تقریباً 3.5 لاکھ محنت ...
08/08/2025

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق 2025 کے پہلے چھ ماہ میں معاشی مشکلات اور بے روزگاری کے باعث پاکستان سے تقریباً 3.5 لاکھ محنت کش، تعلیم یافتہ اور ہنر مند افراد بیرون ملک جا چکے ہیں۔ بڑی تعداد میں ڈاکٹرز اور نرسز خلیجی ممالک، برطانیہ اور کینیڈا کا رخ کر رہے ہیں، جس سے پاکستان کا کمزور نظامِ صحت مزید دباؤ کا شکار ہو رہا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو ملک میں طبی عملے کی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ہنر مند اور تعلیم یافتہ افراد کے ملک چھوڑنے کے رجحان کو روکنے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کرے

#3.5LakhMigration

گوجرانوالہ کی رہائشی کومل کے ہاں ایک نجی ہسپتال میں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی، جن میں چار بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہ...
08/08/2025

گوجرانوالہ کی رہائشی کومل کے ہاں ایک نجی ہسپتال میں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی، جن میں چار بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔ کومل نے دو سال قبل بھی بیک وقت 3 بچوں کو جنم دیا تھا، جس کے بعد وہ صرف دو برس میں آٹھ بچوں کی ماں بن چکی ہیں۔ ولادت کے بعد ماں اور بچے خیریت سے ہیں، صرف ایک بچی کو سانس میں معمولی تکلیف پر نرسری میں شفٹ کیا گیا۔ اس غیر معمولی واقعے نے نہ صرف خاندان کو خوشی دی بلکہ پورے علاقے کو بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دی۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ یہ اللّٰہ تعالیٰ کی خاص رحمت ہے اور وہ اس انعام پر انتہائی شکرگزار ہیں

حکومت پاکستان اور این ڈی ایم اے کے تعاون سے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے غزہ کے متاثرین کیلئے 100 ٹن امدادی سامان ...
04/08/2025

حکومت پاکستان اور این ڈی ایم اے کے تعاون سے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے غزہ کے متاثرین کیلئے 100 ٹن امدادی سامان اردن روانہ کر دیا گیا، جہاں سے یہ سامان غزہ منتقل کیا جائے گا۔روانگی کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، صدر الخدمت فاؤنڈیشن اور این ڈی ایم اے کے حکام موجود تھے۔ امداد میں 65 ٹن کین فوڈ، 20 ٹن خشک دودھ، 5 ٹن بسکٹ اور 10 ٹن ادویات شامل ہیں۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے الخدمت کی کاوشوں کو سراہا اور غزہ میں سرگرم رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا

مانچسٹر میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور معروف آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ عمران بھائی...
03/08/2025

مانچسٹر میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور معروف آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ عمران بھائی ہمیشہ میرے رول ماڈل رہے ہیں، الحمداللّٰہ میں جو بھی ہوں ایک رول ماڈل میرے سامنے تھے تبھی میں شاہد آفریدی بنا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ میری پاکستانی کمیونٹی آپس میں ایک مثال بن کر دکھائے، میری اپنے دوستوں اور فیملیز سے یہی درخواست ہے کہ سیاست کو گھروں تک نہ لے کر جائیں اور آپس میں پیار و محبت کے ساتھ رہیں

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے سی ایس ایس 2026 کے شیڈول کا ایڈوانس پبلک نوٹس جاری کر دیا۔ ایم پی ٹی کے لیے درخواستوں کا...
03/08/2025

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے سی ایس ایس 2026 کے شیڈول کا ایڈوانس پبلک نوٹس جاری کر دیا۔ ایم پی ٹی کے لیے درخواستوں کا اعلان 10 اگست 2025 کو ہو گا، جبکہ درخواستیں 11 سے 25 اگست تک وصول کی جائیں گی۔ تحریری امتحان کے لیے درخواستیں 15 سے 30 دسمبر 2025 تک جمع کرائی جا سکیں گی۔ سی ایس ایس 2026 کا تحریری امتحان 4 فروری 2026 کو منعقد کیا جائے گا

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (NIT) لاہور میں خزاں 2025 سے تعلیم کا آغاز کرے گا، جہاں مینجمنٹ سائنسز اور ڈیٹا سائنسز و آئ...
02/08/2025

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (NIT) لاہور میں خزاں 2025 سے تعلیم کا آغاز کرے گا، جہاں مینجمنٹ سائنسز اور ڈیٹا سائنسز و آئی ٹی جیسے جدید شعبے شامل ہوں گے۔ یہاں طلبہ کو امریکی نصاب کے مطابق تعلیم دی جائے گی، جو پاکستان کے تعلیمی ماحول اور ثقافتی اقدار کے مطابق ترتیب دی گئی ہے۔ طلبہ کو دوہری ڈگری حاصل کرنے کا موقع ملے گا جس کے تحت وہ NIT اور ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی (ASU) دونوں سے سند حاصل کر سکیں گے، جبکہ انہیں بیرون ملک ASU کے کیمپسز میں پڑھنے کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس منصوبے کو پاکستان کی نوجوان نسل کیلئے بین الاقوامی معیار کی تعلیم، روزگار کے بہتر مواقع اور روشن مستقبل کی طرف ایک اہم پیش رفت قرار دیا

Address

E1
Islamabad
44790

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MNB Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to MNB Urdu:

Share