22/08/2026
ڈاکٹر عظمی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ عمران خان مجھے بار بار کہہ رہے تھے میری قوم کو جا کر بتاو یہ میرے ساتھ کیا ظلم کر رہے ہیں، یہ انسان نہیں ہیں، یہ میرے غیر انسانی سلوک کر رہے ہیں، میری طبعیت خراب تھی جیل میں سب کو کہا لیکن مجھے کوئی سنتا ہی نہیں تھا، میرے ساتھ دس مہینے سے کوئی Human contact نہیں ہے، جیل میں ڈاکٹرز سی کہا ہے کہ انسانوں کی عدم موجودگی کے باعث میری طبیعت خراب ہوتی ہے