News Cafy

News Cafy نیوز کیفے دراصل خبروں ، خیالات ، تجزیات سے متعلق مواد ک?

ہمارے لیے ریاست مدینہ سے بڑھ کر کوئی مثال نہیں،جسٹس منصور علی شاہاسلام آباد: پاکستان کے سپریم کورٹ کے سنیئر پیونی جج ، ...
01/06/2024

ہمارے لیے ریاست مدینہ سے بڑھ کر کوئی مثال نہیں،جسٹس منصور علی شاہ
اسلام آباد: پاکستان کے سپریم کورٹ کے سنیئر پیونی جج ، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کا آئین بھی تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق دیتا ہے،، ہمارے لئے ریاست مدینہ سے بڑھ کر کوئی مثال نہیں۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں پاکستان کے آئندہ کے چیف جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ مجھے اقلیت کا لفظ پسند نہیں، پاکستان میں سب برابر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا واحد پرچم پاکستانی ہے جس میں اقلیتوں کی نمائندگی ہے،چاہتے ہیں اعلی عدلیہ میں اقلیت سے بھی ججز ہوں۔ مزید کہا کہ آئین اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے،، آئین میں پوری قوم کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔

پی ٹی آئی اسٹبلشمنٹ کے کندھوں پر آنا چاہتی ہے تو کچھ نہیں کہا جا سکتا،اگر جمہوری قوتوں کیساتھ بات چیت کرنا چاہتی ہے تو...
01/06/2024

پی ٹی آئی اسٹبلشمنٹ کے کندھوں پر آنا چاہتی ہے تو کچھ نہیں کہا جا سکتا،اگر جمہوری قوتوں کیساتھ بات چیت کرنا چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کرہم کنڈی

پی ٹی آئی والے ہم سے نہیں تو کیا امریکہ سے مذاکرات چاہتے ہیں؟مصدق ملکاسلام آباد: وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم ہ...
01/06/2024

پی ٹی آئی والے ہم سے نہیں تو کیا امریکہ سے مذاکرات چاہتے ہیں؟مصدق ملک
اسلام آباد: وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم ہر سیاسی جماعت سے مذاکرا ت کیلئے تیار ہیں لیکن جب ہم پی ٹی آئی کو ڈائیلاگ کا کہا تو کہتے ہیں آپ سےمذاکرات نہیں کر یں گے۔

مصدق ملک نے سوال پوچھا کہ یہ کس سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو کیا دیواروں سے مذاکرات کریں گے یا امریکہ سے جس پر بانی پی ٹی آئی اپنی حکومت گرانے کا الزام لگاتے ہیں۔

01/06/2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض کا نام ای سی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصل میں کہا ہے کہ استعاثہ نے عمران ریاض سے متعلق ایسی کوئی بات نہیں بتائی گئی کہ وہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔عمران ریاض کے بیرون ملک فرار کا بھی امکان نہیں اس درخواست منظور کی جاتی ہے

30/05/2024

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے وزیراعظم کی طرف سے ججز کو کالی بھیڑیں کہا جانے والا معاملہ بھی اُٹھا دیا ، جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعظم نے ہمیں کالی بھیڑیں کہا فیصلہ پسند آئے تو ججز ٹھیک ہیں۔فیصلہ پسند نہ آئے تو ہم کالی بھیڑیں بن جاتی ہیں ۔میں کسی اور کے متعلق بات نہیں کر رہا میں ٹی وی اور سوشل میڈیا بھی دیکھتا ہوں۔اس پر اٹارنی جنرل نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ وزیراعظم نے موجودہ ججز کے بارے میں بات نہیں کی۔

جیل میں 11 مہینے گزارنے کے بعد میں یہ سمجھنے لگا ہوں کہ میری حکومت جنرل باجوہ نے امریکہ کے کہنے پر نہیں بلکہ ذاتی فیصلے ...
30/05/2024

جیل میں 11 مہینے گزارنے کے بعد میں یہ سمجھنے لگا ہوں کہ میری حکومت جنرل باجوہ نے امریکہ کے کہنے پر نہیں بلکہ ذاتی فیصلے پر گرائی۔ میرے خیال میں باجوہ کے علاوہ کوئی اور ذمہ دار نہیں۔

30/05/2024

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس ڈی لسٹ کر دیا۔۔بینچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے کیس ڈی لسٹ کیا گیا۔آج ہونے والی سماعت کیلئے الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر ،اور رووف حسن کو نوٹسز جاری کئے تھے۔۔۔الیکشن کمیشن کے مطابق کیس کی سماعت کے لئے تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی۔

29/05/2024

دنیا کی معروف سائبر سکیورٹی کمپنی کیسپرسکی کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2024 کی پہلی سہہ ماہی میں بچوں پر ہونے والے سائبر حملوں میں 35فیصد اضافہ ہوا۔اس دوران بچوں پر 13 لاکھ سائبر حملوں کی نشاندی کی گئی۔

24/05/2024

پیمرا کی جانب سے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی سے متعلق پیمرا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پی ایف یو جے کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیمرا کی جانب سے جاری عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کا 21 مئی کا نوٹیفکیشن کلعدم قرار دیا جائے جبکہ پیمرا کو انسانی بنیادی حقوق کیخلاف کوئی بھی نوٹیفکیشن یا احکام جاری کرنے سے روکا جائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوٹیفکیشن کے ذریعے پیمرا کی جانب سے عام عوام کے معلومات تک رسائی کے حق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔پیمرا کی جانب سے اپنے نوٹیفکیشن میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی گئی ہے۔پیمرا کا 21 مئی کا نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے ایک سمیت پیمرا آرڈیننس 2002 کی روح ک برخلاف ہے

21/05/2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ بیٹی ٹیریان کیس میں بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی ۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ کیس پہلے ہی مسترد ہوچکا ہے،
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹیریان کیس ناقابل سماعت قرار دیدی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے دو ججز کا سنایا جانے والا فیصلہ درست قرار دے دیا

لگتا ہے کچھ مس کیلکولیٹ ہوا ہےسپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر سماعت کا معاملہ ۔۔۔ مخصوص ...
04/05/2024

لگتا ہے کچھ مس کیلکولیٹ ہوا ہے

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر سماعت کا معاملہ ۔۔۔ مخصوص نشتوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی اپیل کی سماعت کی تاریخ تبدیل کردی گئی ۔۔۔ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشتوں سے متعلق کیس 8 مئی کے بجائے 6 مئی بروز سوموار سماعت ہو گی ۔۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا ۔۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ بھی بنیچ کا حصہ ہیں

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی مشیرسماجی بہبود اورسیکریٹری نےکفایت شعاری پالیسی ہوا میں اڑادی،،،،، مشیرسماجی بہبود مشال یوسفزئ...
17/04/2024

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی مشیرسماجی بہبود اورسیکریٹری نےکفایت شعاری پالیسی ہوا میں اڑادی،،،،، مشیرسماجی بہبود مشال یوسفزئی اور سیکریٹری کیلئے گاڑی خریدنےکی سمری تیارکرلی گئی،،،،، سمری کے مطابق مشیرمشال یوسفزئی کیلئےایک کروڑ71لاکھ روپے لاگت کی پرچونر گاڑی خریدی جائے،،،،، محکمہ کےسیکرٹری کی سرکاری گاڑی کی 7 سال کی مدت بھی پوری ہوچکی ہے،،،، سمری کے مطابق سیکرٹری سماجی بہبود 73 لاکھ کی سرکاری گاڑی خریدی جائے،،،،، محکمہ زکوۃ و سماجی بہبود کی گاڑیاں پرانی ہوچکی ہیں،،،، کابینہ نے17 اکتوبر2013 میں وزراء، مشیر، معاونین کیلئےگاڑیاں خریدنےکا فیصلہ کیا تھا،،،

Address

Islamabad, Blue Area
Islamabad
45000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Cafy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to News Cafy:

Share