FTV Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from FTV, News & Media Website, Islamabad.

05/02/2026

تحصیل لاہور پریس کلب کا اہم اجلاس، صحافی ایوب خان کو ملنے والی دھمکیوں پر شدید تشویش

تحصیل لاہور پریس کلب کے ایک اہم اجلاس میں صحافی ایوب خان کو ملنے والی دھمکیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے اس واقعے کو آزادیٔ صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری اور مؤثر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
اجلاس کی صدارت صدر مختیار مہمند نے کی، جبکہ جنرل سیکرٹری شاہد احمد خان، نائب صدر شیراز اعوان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ساجد امین، انفارمیشن سیکرٹری فدا محمد، آفس سیکرٹری احمد علی، ممبر یوسف علی اور پریس کلب کے سینئر ممبر بابو لاجبر سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ صحافیوں کو ان کے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی سے روکنے، دھمکانے یا دباؤ میں لانے کی کسی بھی کوشش کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ شرکاء نے صحافی ایوب خان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ صحافتی برادری اپنے ساتھی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
پریس کلب کے اراکین نے زور دیا کہ اگر اس معاملے کا فوری، شفاف اور منصفانہ حل نہ نکالا گیا تو ضلع صوابی کی صحافتی تنظیمیں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کرنے پر مجبور ہوں گی۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ صحافیوں کے جان و مال اور پیشہ ورانہ تحفظ کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

16/01/2026
12/01/2026

پریس کلب چھوٹا لاہور کی ایریگیشن ایس ڈی او صوابی سے خصوصی ملاقات 🔴
‎خبر:
‎پریس کلب چھوٹا لاہور کی ٹیم نے ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایس ڈی او صوابی سے خصوصی ملاقات کی۔
‎ملاقات کے دوران کسان بھائیوں کو درپیش مسائل، نہری نظام کی بہتری، نہروں کی بروقت صفائی اور پانی کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔
‎اس موقع پر کسانوں کی مشکلات کو اجاگر کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا گیا کہ نہری نظام کی باقاعدہ صفائی اور نگرانی سے زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے۔ ایریگیشن ایس ڈی او صوابی نے کسانوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
‎
‎فدا داوُدی
‎
‎Ftv News
‎
‎Swabi

12/01/2026

تحصیل چھوٹا لاہور پریس کلب کی ڈی پی او صوابی سے خصوصی ملاقات 🔴
‎آج تحصیل چھوٹا لاہور پریس کلب کی ٹیم نے ڈی پی او صوابی سے خصوصی ملاقات کی۔
‎ملاقات کے دوران منشیات کے خلاف جاری کارروائی، ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
‎ڈی پی او صوابی نے یقین دہانی کروائی کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، منشیات کے خاتمے اور ہوائی فائرنگ کے سدباب کے لیے پولیس اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھا رہی ہے۔
‎پریس کلب کی جانب سے بھی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔
‎
‎فدا داوُدی
‎ایف ٹی وی نیوز صوابی
‎

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FTV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share