Pakistan Defence Urdu

Pakistan Defence Urdu حقیقت چاہے تلخ ہو لکھتا ہوں یہی میری پہچان ہے

ٹی ٹی پی کے اندر اختلافات منظر عام پر۔ اختلافات پشاور میں مسجد پر حملے اور کنڑ میں ممبرز کے ہلاکت کے بعد سامنے آئے ہیں۔
16/02/2023

ٹی ٹی پی کے اندر اختلافات منظر عام پر۔ اختلافات پشاور میں مسجد پر حملے اور کنڑ میں ممبرز کے ہلاکت کے بعد سامنے آئے ہیں۔

07/01/2023

حالیہ دنوں علماء کرام کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف فتویٰ جاری کیے جانے کے بعد ٹی ٹی پی کمانڈر مفتی نور ولی محسود کا یہ ویڈیو جاری کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے
پاکستان نے ہمیشہ امن کو سرفہرست اور مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھا. مذاکرات کو ٹی ٹی پی نے سبوتاژ کیا۔ ٹی ٹی پی نہتی عوام کو نشانہ بنا کر اور خود کش حملے کر وا کر اسلامی تعلیمات کو پس پشت ڈال رہی ہے۔ ایسے میں علماء کرام ٹی ٹی ہی کو دہشت گرد اور گمراہ نہ کہیں تو کیا کہیں؟ معصوم و مظلوم عوام کو ناحق قتل کرنے والوں کو کیا لقب دیں؟؟

ایک جانب جنگ بندی کی بات کرتے ہیں، دوسری جانب روزانہ جھوٹے دعوے کرتے ہیں اور پولیس اور عوام کو نشانہ بناتے ہیں۔
سچ تو یہ ہے کہ علماء کرام ،عوام، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے اتحاد نے ٹی ٹی پی کی کمر توڑ دی ہے اور اب اس تحریک کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی۔

*بنوں آپریشن!*° بنوں میں حالات مکمل کنٹرول میں ہیں اور آپریشن کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے۔ سی ٹی ڈی کمپاونڈ کا کنٹرول سیکی...
21/12/2022

*بنوں آپریشن!*

° بنوں میں حالات مکمل کنٹرول میں ہیں اور آپریشن کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے۔ سی ٹی ڈی کمپاونڈ کا کنٹرول سیکیورٹی اداروں نے سنبھال لیا ہے۔

° ریاست نےتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے محصور دہشتگردوں کو بارہا ہتھیارڈالنے کا موقع دیا لیکن دہشتگرد اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہے.

° *درحقیقت محصور دہشتگردوں کی اکثریت ہارڈ کور اور پیشہ ور دہشتگردوں پر مشتمل تھی جن کے پاس موقع دیے جانے کے باوجود کہیں جانے کا کوئی ٹھکانہ موجود نہیں تھا*

° بالآخر ریاست نے اپنی رٹ قائم کرتے ہوے قلیل وقت میں کلیرنس آپریشن مکمل کیا اور کم سےکم جانی نقصان کو یقینی بناتے ہوئے نہ صرف یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کرایا بلکہ دہشتگردوں کے فرار کی کوشش کو بھی ناکام بنایا۔

° اس آپریشن میں فوج کے بہادر سپوتوں نے ایک بار پھر اپنی جرآت اور شجاعت کا لوہا منوایا اور اپنےخون کی قربانی دے کر دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا

° *ہمیں SSG پر فخر ہے اور ZARRAR ہماری شان ہے*

° ٹی ٹی پی خوارجین پر مشتمل ایک دہشتگرد جماعت ہے جو بے گناہ پشتونوں کو شہید کر رہی ہے جس میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں.

° پشتون عوام پہلے بھی ٹی ٹی پی کے ایجنڈے کو مسترد کر چکے ہیں اور آئندہ بھی انکی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوے ان کے خلاف صف آراء رہیں گے۔

° ٹی ٹی پی کا مکمل خاتمہ ہی مستقل امن کا ضامن ہےجسمیں سیکیورٹی اداروں کو عوام کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے۔

° ٹی ٹی پی کے محصور ہشتگردوں کے متعلق بیانات اور ان کی رہائی کے لیے مسلسل کوششیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ان دہشتگردوں کا تعلق ٹی ٹی پی سے تھا اور سی ٹی ڈی نے ان دہشتگردوں کو خفیہ اطلاع پر آپریشن کے بعد حراست میں لیا تھا.

° مستقبل میں بھی ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ان کا مکمل خاتمہ کر کے مستقل امن قائم کیا جائےگا لیکن اس کے لیے سوات کی عوام کی طرح قبائلی عوام کو بھی ٹی ٹی پی کے خلاف صف آراء ہونے اور اپنی صفوں میں چھپے دہشتگردوں کے سہولتکاروں کو بےنقاب کرنے کی ضرورت ہے.

ٹی ٹی پی کی جانب سے جنگ بندی کے خاتمے  کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پچھلے پانچ دنوں میں ٹی ٹی پی کے 13 دہشتگرد ہلاک کیے ہیں ...
06/12/2022

ٹی ٹی پی کی جانب سے جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پچھلے پانچ دنوں میں ٹی ٹی پی کے 13 دہشتگرد ہلاک کیے ہیں جن میں اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔ جبکہ سیکیورٹی فورسز کے دو سپاہی شہید ہوے ہیں۔ TTP کے جھوٹے دعوے شکست کی واضع نشانی ہے

06/12/2022

ایس ایس جی کمانڈو اسرار محمد جنہوں نے تین گولیاں سینے پر کھا کر پاکستانی سفیر کی جان بچائی۔ قوم کے اس ہیرو کی داستان سنیے

لکی مروت آپریشن اپڈیٹ : لکی مروت میں گزشتہ روز سے جاری آپریشن میں ٹیپوں گل سمیت 10/8 دہشتگرد ہلاک. اس آپریشن میں آرمی,  ...
27/11/2022

لکی مروت آپریشن اپڈیٹ :

لکی مروت میں گزشتہ روز سے جاری آپریشن میں ٹیپوں گل سمیت 10/8 دہشتگرد ہلاک. اس آپریشن میں آرمی, ایف سی اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ مشترکہ حصہ لے رہے ہیں۔

23/11/2022

جعلی اور جھوٹا بیانیہ بناکر ہیجان پیدا کیا اور اب اس بیانیے سے راہ فرار اختیار کی جارہی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ

لکی مروت میں سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں کے مشترکہ آپریشن میں ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد وحید اللہ عرف اسام.ہ ...
23/11/2022

لکی مروت میں سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں کے مشترکہ آپریشن میں ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد وحید اللہ عرف اسام.ہ ہلاک ہوگیا۔ ہلاک دہشت گرد حالیہ دہشت گردی کے واقعات سمیت متعدد دہشت گردی کے مقدمات میں لکی پولیس اور سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھا۔

قبائلی علاقوں میں ٹی ٹی پی کی جانب سے لوگوں کو بھتے کی پرچیاں دی جاتی ہے نہ دینے کی صورت میں باقاعدہ طور پر ان کے گھروں ...
21/11/2022

قبائلی علاقوں میں ٹی ٹی پی کی جانب سے لوگوں کو بھتے کی پرچیاں دی جاتی ہے نہ دینے کی صورت میں باقاعدہ طور پر ان کے گھروں پر ہینڈ گرنیڈ سے حملے کیے جاتے ہیں پختون خواہ کے لوگ یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں۔ اعلامیہ جاری کرکے ٹی ٹی پی عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتی۔

ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولینے اپنی کتاب ’انقلاب محسود، میں متعدد بار اعتراف کیا ہے کہ ٹی ٹی پی اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے ڈاکہ زنی، بھتہ خوری، اجرتی قتال جیسی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ تو اب ٹی ٹی پی کیسے بھتہ خوری سے انکار کرسکتی ہے۔ واٹس ایپ نمبر شیئر کرنا عوامی سپورٹ حاصل کرنے کے لیے محض ایک چال ہے

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Defence Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share