DayNews.pk

DayNews.pk A online urdu News unit affiliated with "Dunyapk". A Rising Star in news world. dunyapk.com and https://DayNewspk.com

وزارت صعنت و پیداوار  نے  چینی کی خوردہ (ری ٹیل) قیمت 88.24 روپے فی کلو جبکہ  چینی کی ایکس مِل قیمت 70 روپے فی کلو مقرر ...
17/07/2021

وزارت صعنت و پیداوار نے چینی کی خوردہ (ری ٹیل) قیمت 88.24 روپے فی کلو جبکہ چینی کی ایکس مِل قیمت 70 روپے فی کلو مقرر کردی ہے۔

امریکی ریاست جارجیا کے شہر  اگسٹا کے رہائشی میکس ولچر اور ان کی اہلیہ ٹرش نے سونے سے قبل اپنے بسترکے نیچے سے 18 سانپ بر ...
17/07/2021

امریکی ریاست جارجیا کے شہر اگسٹا کے رہائشی میکس ولچر اور ان کی اہلیہ ٹرش نے سونے سے قبل اپنے بسترکے نیچے سے 18 سانپ بر آمد ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرش کا کہنا تھا کہ انہیں بستر کے نیچے فرش پر چلتی ہوئی چیز محسوس ہوئی جس کو دیکھنے کے لیے قریب گئیں تو اس نے حرکت شروع کردی تھی تاہم اس کے کچھ لمحوں میں ان کے خاوند کو بھی ایک سانپ دکھائی دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سانپوں کی تعداد بڑھتے بڑھتے 18 ہوگئی لیکن وہ انہیں مارنا نہیں چاہتے تھے اس لیے سانپوں کو اوزار سے پکڑ کر بیگ میں جمع کرتے گئے اور انہیں بغیر کسی مشکل کے قریبی کریک میں چھوڑ دیا گیا۔

لندن ہائی کورٹ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے برطانوی حکومت کے فیصلےکو درست قرار دے دیا۔لندن ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے...
17/07/2021

لندن ہائی کورٹ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے برطانوی حکومت کے فیصلےکو درست قرار دے دیا۔

لندن ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ برطانوی حکومت ہی کرسکتی ہے، وبا سے نمٹنے کےلیے حکومت کے فیصلے درست ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے دورہ ازبکستان کے دوران سمرقند میں عظیم اسلامی اسکالر اور محدث امام بخاری کے مزار  پر حاضری دی اور ...
17/07/2021

وزیراعظم عمران خان نے دورہ ازبکستان کے دوران سمرقند میں عظیم اسلامی اسکالر اور محدث امام بخاری کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیراعظم اور پاکستانی وفد کے لیے خاص طور پر مزار کا دروازہ کھولا گیا، وزیراعظم کے ساتھ ازبکستان کے وزیراعظم بھی موجود تھے

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور کو آزاد کشمیر کی حدود سے چلے جانےکا حکم دے دیا۔ا...
17/07/2021

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور کو آزاد کشمیر کی حدود سے چلے جانےکا حکم دے دیا۔

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری کو خط لکھ دیا گیا ہے جس کے مطابق علی امین گنڈاپور کی جلسے جلوسوں میں شرکت اور تقریر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں گرفتارسابق کمشنر محمد محمود کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے محمد محمود کو او ا...
17/07/2021

راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں گرفتارسابق کمشنر محمد محمود کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے محمد محمود کو او ایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کےسابق کمشنر محمد محمود کو 12 اپریل سے او ایس ڈی قرار دیا گیاہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹن (ر) محمد محمود پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں، وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے۔

خیال رہےکہ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کو گذشتہ دنوں گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ کی آڑ میں 131 ارب روپے کی زمین کی خریدو فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق رنگ روڈ کی نئی الائنمنٹ سے 50 سے زائد طاقتور لوگوں اور رئیل اسٹیٹ ڈیلرز نے ممکنہ فائدہ اٹھایا اور رنگ روڈ سے جڑے کئی کاروباری افراد نے تقریباً 64000 کنال سے زائد زمین حاصل کی۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کمشنر نے بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر اختیارات استعمال کرتے ہوئے رنگ روڈ کی الائنمنٹ تبدیل کی، اس عمل سے منصوبے کی لاگت 6ارب 24کروڑ 70لاکھ روپے سے بڑھ کر 16ارب 30کروڑ روپے ہو گئی، شریک ملزم وسیم علی تابش پر الزام ہےکہ انہوں نے بغیر الائنمنٹ کی منظوری کے اٹک کی زمین کے لیے2 ارب 6کروڑ روپے تقسیم کیے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف لِپ سِنکنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلیا۔صدر مملکت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مط...
17/07/2021

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف لِپ سِنکنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلیا۔
صدر مملکت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق صدر پاکستان ٹک ٹک پر بھی موجود ہیں۔

صدر مملکت کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہےکہ وہ پاکستان کے نوجوانوں کے لیے مثبت اور محرک جذبات کے پیغام کو عام کرنے کے لیے ٹک ٹاک صارفین کے لیے متاثر کن ویڈیوز شیئر کرتے رہیں گے

یوروپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت کے مطابق کمپنیاں  خواتین ملازمین کے کچھ صورتوں  میں  اسکارف پہننے پر  پابندی عائد کرسکت...
16/07/2021

یوروپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت کے مطابق کمپنیاں خواتین ملازمین کے کچھ صورتوں میں اسکارف پہننے پر پابندی عائد کرسکتی ہیں۔

افغان طالبان نے برطانیہ کی جانب سے ممکنہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنےکی خواہش کا خیر مقدم کیا ہے۔برطانوی وزیر دفاع کے انٹر...
16/07/2021

افغان طالبان نے برطانیہ کی جانب سے ممکنہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنےکی خواہش کا خیر مقدم کیا ہے۔

برطانوی وزیر دفاع کے انٹرویو پر ردعمل میں ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ طالبان دنیا کےتمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتےہیں، ہم بین الاقوامی اصولوں کے پابند ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبان نے یقین دلایا ہےکہ افغانستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، دیگر ممالک کو بھی افغان داخلی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزہ آن ارائیول کی سہولت کو بحال کر دیا ہے۔قطری حکومت کی ط...
16/07/2021

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزہ آن ارائیول کی سہولت کو بحال کر دیا ہے۔

قطری حکومت کی طرف سے اس حوالے سے تحریری احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں اور نئی پالیسی بھی متعارف کروا دی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کو فی الحال کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی ضرورت نہیں ہے۔مت...
16/07/2021

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کو فی الحال کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی ضرورت نہیں ہے۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لیے لازمی تصدیق شدہ ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی شرط واپس لے لی ہے، پاکستانی شہریوں کے لیے فلائیٹ آپریشن بحال ہونےکے بعد اب صرف نادرا ویکسیشن سرٹیفیکیٹ ہی درکار ہوگا

وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ کسی نے نہیں کہا کہ ملالہ کی تص...
16/07/2021

وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ کسی نے نہیں کہا کہ ملالہ کی تصویر ہٹائی جائے یا نیوٹن کی تصویر پر دوپٹہ ڈالا جائے۔

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے گذشتہ دنوں نجی پبلشر کی مطالعہ پاکستان کی کتاب کیخلاف کریک ڈاؤن کیا تھا جس میں پاکستان کی اہم شخصیات کے مضمون میں ملامہ یوسف زئی کا تذکرہ بھی تھا۔

اس معاملے پر اب طاہر اشرفی نے کہا کہ ہم سے کسی ادارے نے این اوسی نہیں لیا، ہم نے اور ٹیکسٹ بورڈ نے کتاب نہیں دیکھی، جب آئے گی تو دیکھیں گے، کتاب کے خلاف کریک ڈاؤن ملالہ کی وجہ سے نہیں این او سی نہ لینے کی وجہ سے کیا گیا۔

لاہور میں علماء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا علما بورڈ کے بارے میں بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، جب قرآن پاک کی اشاعت کے لیے این اوسی لیا جاتا ہے تو ایک کتاب کیلئے کیوں نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایک قوم ایک نصاب کی جانب بڑھ رہے ہیں، ہیرو ساری قوم کے ہوتے ہیں، عزیز بھٹی، اعتزاز اور پشاور میں جان بچانے والی ٹیچر قوم کی ہیرو ہیں۔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DayNews.pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to DayNews.pk:

Share