Dr.Mubi speaks

Dr.Mubi speaks Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr.Mubi speaks, Digital creator, Islamabad.

30/03/2025

Eid Mubarak!
As the blessed month of Ramadan comes to an end, may this Eid bring you and your family immense joy, peace, and countless blessings. May your prayers be answered, your hearts be filled with love, and your home be graced with happiness.Wishing you and your loved ones a day full of laughter, delicious feasts, and cherished moments. May Allah shower His mercy upon you and grant you success in this life and the Hereafter.Eid Mubarak to you and your family

"Ramadan Kareem Mubarak 🌙 Wishing you a blessed month of fasting, reflection, and spiritual growth.
11/03/2024

"Ramadan Kareem Mubarak 🌙 Wishing you a blessed month of fasting, reflection, and spiritual growth.

  scholarship in Bangladesh for Pakistan students for MBBS and BDS for session 2023-24 are application are open now. 29 ...
07/01/2024

scholarship in Bangladesh for Pakistan students for MBBS and BDS for session 2023-24 are application are open now.
29 February 2024 - Last date to apply online link given below .

https://www.dgme.gov.bd/

فریجیڈیٹی..Frigidity....یاد رکھیں یہ ایک بیماری ہے اور آج ہم اس بیماری کے بارے میں بات کریں گے ۔۔۔پاکستان یا ہمارے معاشر...
11/12/2023

فریجیڈیٹی..
Frigidity....

یاد رکھیں یہ ایک بیماری ہے اور آج ہم اس بیماری کے بارے میں بات کریں گے ۔۔۔

پاکستان یا ہمارے معاشرے میں یہ ایک ممنوعہ موضوع ہیں!

جناب عالی!
مرد کی طرح عورت بھی گوشت پوشت کی بنی ہوئی ایک انسان ہی ہے اور مرد کی طرح ایک دماغ ، سوچ سمجھ، سوجھ بوجھ ، احساسات ، جذبات رکھتی ہے ۔۔۔

ہم مرد حضرات کے لئے تو پاکستان کی بیشتر دیواروں پر حکیم صاحبان نے نامردی ، انزال، اختلام، مردانہ قوت اور دیگر بیماریوں کی نشاندھی کرکے کم ازکم یہ بات تو اجاگر کردی ہے کہ مرد حضرات میں کئی جنسی بیماریاں ہوسکتی ہیں ،
اور یہ جو ایک قول مشہور ہے کہ مرد اور گھوڑا کبھی بوڑھے نہیں ہوتے اس کی خود ہی نفی کردی ہے ،
خیر آتے ہیں آج کے موضوع کی طرف ۔۔۔

خواتین میں سیکس کی خواہش ختم کیوں ہو جاتی ہے اور اس کا حل کیا ہے؟

What is Frigidity?

♦️Frigidity is a decrease in libido, A complete lack of interest in s*x.
Arousal does not occur even in frank moments....
Frigidity is a noun and [اردو] meaning is (DISLIKING S*X)....
And This Term Used Especially of women,,,
The condition of not becoming s*xually excited or not enjoying s*x....
Some Women experience painful sensations after or during S*xual in*******se....

سیکس سے جڑے معاملات پاکستان سمیت بہت سے معاشروں میں آج تک ممنوع موضوعات سمجھے جاتے ہیں جن پر بات چیت کو ’شرمناک‘ سمجھا جاتا ہے۔

سماجی، مذہبی اور ثقافتی قدغنوں کی وجہ سے یہ انتہائی حساس موضوع رہا ہے۔ ایسا ہی ایک موضوع ’فریجیڈیٹی‘ Frigidity نامی بیماری بھی ہے جو دنیا میں لگ بھگ ہر دو میں سے ایک خاتون کو درپیش ہو سکتا ہے۔..

ماہرین کی مدد سے ہم نے اس بیماری کی ممکنہ وجوہات اور نتائج سمجھنے کی کوشش کی ہے۔

فریجیڈیٹی (جنسی خواہش کی کمی) کیا ہوتی ہے؟

یہ عام زبان میں استعمال ہونے والا لفظ ہے تاہم یہ خواتین میں جنسی خواہش کی کمی کی تعریف بھی ہے جو سیکس کے دوران جسمانی اور نفسیاتی لذت میں عدم دلچسپی کو بھی کہا جا سکتا ہے۔ ایسی کیفیت سیکس کے دوران متاثرہ خاتون کو ہیجان شہوت Or**sm سے محروم کر سکتی ہے۔

ماہرین کی رائے میں اس کیفیت کی وجہ سے خواتین خود کو ذمہ دار قرار دے کر احساس جرم میں مبتلا ہو سکتی ہیں اس لیے اس بیماری کے لیے ’آرگیمزک ڈس فنکشن‘ Or**smic Dysfunction کی اصطلاح بھی استمعمال کی جاتی ہے۔

ایک خاتون کلینکل ماہر جنسیات جن کا کہنا ہے کہ اس بیماری پر بات کرنے سے قبل سماجی اور ثقافتی ماحول کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے۔

یہ ممنوعہ موضوع کیوں ہے؟
انھوں نے کہا کہ میں نے ایسے بہت سے مریض دیکھے جن کو سیکس کی خواہش کی کمی یا جنسی عدم اطمینان کی شکایت تھی۔

وہ کہتی ہیں کہ ’جنسی آزادی میں عورت کو مرد کے برابر کا درجہ نہیں مل سکا جس میں وہ سیکس کو تفریح کا ذریعہ سمجھیں۔‘

ان کے مطابق ’فریجیڈٹی Frigidity کے بارے میں بات کرنے کا مطلب ہے کہ عورت کو اپنی جنسی زندگی کے بارے میں بات کرنا ہو گی جو (بہت سے معاشروں میں) آسان نہیں ہوتا۔‘

’اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ معاشرے میں ایک جوڑے کی جنسی زندگی کی تمام تر ذمہ داری عورت کے حصے میں آتی ہے اور اگر وہ سیکس کی خواہش میں کمی کی شکایت کرے تو یہ ایک مسئلہ بن سکتا ہے۔‘

ڈاکٹر صاحبہ کا کہنا ہے کہ ’سیکس ایک انسانی ضرورت ہے جیسے خوراک۔ اور جب اس میں خرابی پیدا ہوتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ کہیں نہ کہیں کوئی مسئلہ ہے۔ لیکن اس بارے میں سوال سے لوگ شرمندہ ہو سکتے ہیں تو اسی لیے یہ ایک ممنوعہ موضوع تصور ہوتا ہے جس پر بات کرنا مشکل ہے۔‘

فریجیدیٹی کی وجوہات کیا ہوتی ہیں؟
Causes Of Frigidity....

اس جنسی بیماری کی وجوہات جسمانی بھی ہو سکتی ہیں اور نفسیاتی بھی۔

نفسیاتی وجوہات میں پریشانی، جنسی تشدد سمیت دیگر وجوہات شامل ہو سکتی ہیں جن سے غصے یا شرم کا احساس سیکس سے جڑ جائے۔ اس کے علاوہ شراب نوشی، تمباکو نوشی یا منشیات کا استعمال بھی اس کی وجہ بن سکتا ہے۔

کسی فرد میں ہیجان شہوت کا حصول عمر، تعلیمی قابلیت، مذہب، شخصیت یا رشتے کی نوعیت سے بھی جڑا ہو سکتا ہے۔ یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ سیکس کے آغاز میں ہیجان شہوت مشکل سے حاصل ہوتی ہے اس لیے جب کوئی مریض ہمارے پاس آتا ہے تو ہم کہتے ہیں کہ یہ ایک عام مسئلہ ہے اور سیکس سے عادی ہونے میں خواتین کو کافی وقت لگ سکتا ہے اور اسی لیے عام طور پر شرم کا احساس حاوی ہو جاتا ہے۔‘

عمر کے علاوہ جسمانی صحت یا ذہنی اور نفسیاتی صحت کا بھی ایک اہم کردار ہوتا ہے۔ اگر ان میں سے کوئی بھی چیز متاثر ہو تو اس کا اثر سیکس پر ہو سکتا ہے۔

کوئی عورت جو ایسی کیفیت سے گزر رہی ہے، ہو سکتا ہے کہ وہ نفسیاتی علاج کروا رہی ہو یا پھر ماہواری کے دوران غدود کی وجہ سے متاثر ہو یا یہ بھی ممکن ہے کسی بھی وجہ سے اس کی جسمانی صحت اسے سیکس کی خواہش میں کمی کے مسئلے سے دوچار کر رہی ہو۔

اس مسئلے کا علاج کیا ہے؟
Treatment of Frigidity....

اس مسئلے کا کوئی مخصوص علاج نہیں ہے کیوں کہ اس کا دارومدار وجوہات پر ہوتا ہے۔

اگر مسئلہ نفسیاتی ہے تو کسی ماہر نفسیات یا سیکس کے ماہر سے رجوع کرنا چاہیے یا پھر میاں بیوی دونوں ہی تھراپی حاصل کر سکتے ہیں۔

ایسی ادویات جو کسی ذہنی بیماری کے لیے استعمال کی جا رہی ہوں، وہ بھی اس مسئلے کی وجہ بن سکتی ہیں۔

اب تک ایسا کوئی علاج دریافت نہیں ہوا جو اس مسئلے کو حل کر سکے۔ تاہم کچھ ایسی ادویات ہیں جو خواتین کی جنسی خواھش کو بڑھاتی ہیں ۔۔

ایسی خواتین جو سیکس میں عدم دلچسپی کے مسئلے سے دوچار ہوتی ہیں ان کے لیے دیگر راستے موجود ہوتے ہیں جیسا کہ مالش یا خودلذتی۔ ان کے مطابق یہ ضروری ہے کہ مرد اور خواتین سیکس کے دیگر ذرائع کی اہمیت کو تسلیم کریں۔‘

میں نے مریضوں سے بات کی کہ ’کیسے وہ اپنے جسم کو جان سکتے ہیں اور خصوصاً خواتین جسم کے مختلف حصوں کو پہچان کر لذت کا احساس حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہیں۔‘

کوگنیٹیو بیہیویرل تھراپی CBT اور سیکس تھراپی S*x Therapy ایسے مسائل کا سامنا کرنے والے مریضوں کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

ماہر نفسیات گوکنیٹیو بیہیویریل تھراپی CBT کے ذریعے نفسیاتی علاج کرتے ہیں۔
بہت سی خواتین کے لیے جنسی خواہشات کا اظہار کرنا مشکل ہوتا ہے تو ڈاکٹر انھیں اعتماد حاصل کرنے میں مدد فراہم۔کریں۔ مقصد یہ ہے کہ آپ اپنے جسم پر کنٹرول حاصل کریں۔۔۔

کیا فریجیڈیٹی خاتون یا جوڑوں کے تعلقات کو متاثر کرتی ہے؟
یہ کیفیت اعتماد میں کمی یا ڈپریشن تک کی وجہ بن سکتی ہے۔ کسی خاتون کے لیے جنسی لذت سے محرومی کافی متاثر کن ہوتی ہے جو رشتوں میں مشکلات کا باعث بن سکتی ہے۔

جب ہم کام پر، یا دوستوں کے ساتھ یا خاندان والوں کے ساتھ ہوتے ہیں اور کوئی اپنی جنسی زندگی کے بارے میں بات کرے تو ہم اکثر مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں جس کے اثرات کام پر، ہماری ذات پر، آپ کے شریک حیات پر حتی کہ بچوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

’ہم دیکھتے ہیں کہ اکثر خواتین بچوں پر خوامخواہ ہاتھ اٹھاتی ہیں کیوں کہ وہ تنہا محسوس کرتی ہیں اگرچہ وہ شادی شدہ ہوتی ہیں لیکن وہ شادی کے تعلق سے لطف اندوز نہیں ہو رہی ہوتیں۔‘

یہ کیفیت تعلقات میں مسائل پیدا کرتی ہے۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ کوئی عورت اپنے خاوند کی خواہش نہ کرے، اسے اپنے شوہر سے ملاپ میں لذت محسوس نہ ہو؟
ایسے میں مرد سوچ سکتا ہے کہ اس کی بیوی اسے سزا دے رہی ہے اور یوں شادی کا بندھن مشکل میں پڑ سکتا ہے۔‘

اس کیفیت کو شکست دی جا سکتی ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ جنسی پارٹنر صبر کرنے والا اور سمجھدار ہو جو عورت کو یہ احساس نہ دلائے کہ مسئلہ اس میں ہے بلکہ ایسی علامات ظاہر ہونے پر بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرے۔

ڈاکٹر شاہد عرفان

ہوشیار رہو، یہ ناقابل علاج ہے۔ ہیئر کٹس کا اشتراک نہ کریں، ریزر کا اشتراک نہ کریں، ہیئر ڈریسر سے محتاط رہیں۔ یہ بیماری م...
03/12/2023

ہوشیار رہو، یہ ناقابل علاج ہے۔ ہیئر کٹس کا اشتراک نہ کریں، ریزر کا اشتراک نہ کریں، ہیئر ڈریسر سے محتاط رہیں۔ یہ بیماری مریضوں کو آہستہ آہستہ مار دیتی ہے، مختلف جنسی شراکت داروں کے ساتھ زیادہ آسانی سے پھیلتی ہے، کنڈوم کا استعمال کریں اور جسمانی رطوبتیں نہ بانٹیں۔ہم جنس سے بچیں.


آشوب چشم وبا کی صورت اختیار کر  چکا ہےاپنا اوراپنے عزیزوں کا خیال رکھیں اور احتیاطی تدابیر کو اپنائیںیہ  وبا مہلک ثابت ہ...
21/09/2023

آشوب چشم وبا کی صورت اختیار کر چکا ہے
اپنا اوراپنے عزیزوں کا خیال رکھیں اور احتیاطی تدابیر کو اپنائیں
یہ وبا مہلک ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ صحت مند نظر آنے والا بچہ دراصل کشنگ سنڈروم نامی ایک خطرناک بیماری میں مبتلا ہے۔یہ  بیماری ہارمونل مسئلہ کی وجہ سے ہو ...
09/09/2023

یہ صحت مند نظر آنے والا بچہ دراصل کشنگ سنڈروم نامی ایک خطرناک بیماری میں مبتلا ہے۔
یہ بیماری ہارمونل مسئلہ کی وجہ سے ہو سکتی ہے اور ساتھ ہی نیپی ریش کے لیے ہاٸ پوٹیسنی سٹیراٸیڈ کریم کے زیادہ استعمال کی وجہ سے بھی۔
تمام والدین کے لیے پیغام یہ ہے کہ نیپی ریش کے لیے ہاٸ پوٹیسنی سٹیراٸیڈ کریمز جیسے ڈرموویٹ(Dermovate) بیٹنویٹ(Betnovate) وغیرہ کے استعمال سے گریز کریں۔
کم پوٹینسی کی سٹراٸیڈ کریم جیسے ٹیریوکراٹ(Travocart),ہاٸیڈرازول (Hydrazole) یا
کیناکومب( Kenacomb) کا استعمال بھی صرف ڈاکٹر کے مشورہ سے کریں اور کریم مقدار ,استعمال کے دورانیے پر عمل کریں۔ خود سے لمبے عرصے تک اور بار بار استعمال سے پرہیز کریں ۔
نان سٹیراٸیڈ کریمز جیسے ریشنل (Rashnil)
سوڈوکریم (Sudocream) پیڈز کریم (Peds cream)
کا استعمال کیا جا سکتاہے ,لیکن اگر تین دن کے استعمال کے بعد بھی ریش ٹھیک نہ ہو یا مزید بگڑ ریا ہو تو ڈاکٹر کو چیک کرواٸیں۔


06/08/2023

Make your CV shine with our comprehensive blog on the best way to structure a medical CV.

دنیا کا خاموش ترین کمرہ، جہاں آپ ایک گھنٹہ بھی نہیں رک سکتےواشنگٹن: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کا خاموش ترین...
05/08/2023

دنیا کا خاموش ترین کمرہ، جہاں آپ ایک گھنٹہ بھی نہیں رک سکتے

واشنگٹن: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کا خاموش ترین کمرہ مائیکروسافٹ نے بنایا ہے لیکن کوئی بھی یہاں چند منٹ سے زیادہ ٹھہر نہیں سکتا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف ایک شخص نے اس کمرے میں 30 منٹ سے زائد وقت گزارا ہے اور اوسطاً افراد چند منٹوں بعد باہرنکل آتے ہیں۔ کیونکہ کمرے کے اندر جاتے ہی آپ دل کی دھڑکن سن سکتےہیں، پھر آنتوں اور معدے کی آوازیں بھی سن سکتے ہیں اور اس کےبعد ہڈیوں کی حرکت اور خون کی روانی تک سن سکتے ہیں۔ اس پر بیٹھنے والا عجیب کیفیت کا شکار ہوتا ہے اور کمرے سے باہر نکل جاتا ہے۔
اسے انگریزی میں ’اینیکوئک چیمبر‘ کہتے ہیں جہاں آواز کی لہریں مکمل طور پر جذب ہوجاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کی خاموشی بہت عجیب لگتی ہے کیونکہ خاموش ترین لائبریری میں بھی 40 ڈیسی بیل کا شور ہوسکتا ہے۔ لیکن یہاں منفی ڈیسی بیل کا راج ہے۔ بہت سے لوگ یہاں آکر چند سیکنڈ میں کانوں کی گھنٹی بجنے کی آواز محسوس کرتے ہیں اوررکنا بھی محال ہوجاتا ہے۔
دوسری بات یہ ہے کہ اس کمرے میں آکر کئی لوگوں نے توازن کھودیا اور لوگ اپنی سانس کی آواز سے بھی ڈرنے لگتے ہیں۔ انجینیئروں نے اس کمرے کے چاروں طرف اور چھت پر بھی خاص تختے نما ساخت لگائی ہیں جو آواز کو جذب کرلیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے اس کی ڈیزائننگ اور تیاری میں پورے دو برس لگے ہیں۔

اب اس کی خاموشی مزید بڑھا کر منفی 24 اعشاریہ 9 ڈیسی بیل کردی گئی ہے۔ یہاں مائیکروسافٹ کی مصنوعات کی بھنبھناہٹ سن کر آلات کو بہتر بنایا جاتا ہے۔ اس سے مصنوعات کی تیاری کو اعلیٰ معیار تک لے جایا جاسکتا ہے۔
تاہم عام افراد اس کمرے کی سیر نہیں کرسکتے کیونکہ یہ سنجیدہ سائنسی تحقیق اور مصنوعات سازی کے لیے بنایا گیا ہے۔

1: ہڈیوں کی تعداد: 206 2: پٹھوں کی تعداد: 639 3: گردے کی تعداد: 2 4: دودھ کے دانتوں کی تعداد: 20 5: پسلیوں کی تعداد: 24 ...
30/07/2023

1: ہڈیوں کی تعداد: 206
2: پٹھوں کی تعداد: 639
3: گردے کی تعداد: 2
4: دودھ کے دانتوں کی تعداد: 20
5: پسلیوں کی تعداد: 24 (12 جوڑے)
6: دل کے چیمبرز کی تعداد: 4
7: سب سے بڑی شریان: شہ رگ
8: نارمل بلڈ پریشر: 120/80 ایم ایم ایچ جی

9: خون کا پی ایچ: 7.4
10: ریڑھ کی ہڈی میں ریڑھ کی ہڈی کی تعداد: 33
11: گردن میں ریڑھ کی ہڈی کی تعداد: 7
12: درمیانی کان میں ہڈیوں کی تعداد: 6
13: چہرے پر ہڈیوں کی تعداد: 14
14: کھوپڑی میں ہڈیوں کی تعداد: 22
15: سینے میں ہڈیوں کی تعداد: 25
16: بازو میں ہڈیوں کی تعداد: 6
17: انسانی بازو میں پٹھوں کی تعداد: 72
19: قدیم ترین رکن: چمڑا
20: سب سے بڑی خوراک: جگر
21: سب سے بڑا خلیہ: مادہ بیضہ
22: سب سے چھوٹا خلیہ: سپرم سیل
23: سب سے چھوٹی ہڈی: درمیانی کان کی رکاب
24: پہلا ٹرانسپلانٹ شدہ عضو: ایک گردہ
25: پتلی آنت کی اوسط لمبائی: 7 میٹر
26: بڑی آنت کی اوسط لمبائی: 1.5 میٹر
27: نوزائیدہ بچے کا اوسط وزن: 3 کلوگرام
28: ایک منٹ میں دل کی دھڑکن: 72 بار
29: جسمانی درجہ حرارت: 37 °C
30: خون کا اوسط حجم: 4 سے 5 لیٹر
31: خون کے سرخ خلیوں کی عمر: 120 دن
32: سفید خون کے خلیات کی عمر: 10 سے 15 دن
33: حمل کی مدت: 280 دن (40 ہفتے)
34: انسانی پاؤں کی ہڈیوں کی تعداد: 33
35: ہر کلائی میں ہڈیوں کی تعداد: 8
36: ہاتھ کی ہڈیوں کی تعداد: 27
37: سب سے بڑا اینڈوکرائن غدود: تھائرائڈ گلینڈ
38: سب سے بڑا لمفیٹک عضو: تللی
40: سب سے بڑی اور مضبوط ہڈی: فیمر
41: سب سے چھوٹا پٹھوں: سٹیپیڈیئس (درمیانی کان)
41: کروموسوم نمبر: 46 (23 جوڑے)
42: نوزائیدہ بچے کی ہڈیوں کی تعداد: 306
43: خون کی واسکاسیٹی: 4.5 سے 5.5 تک
44: یونیورسل ڈونر بلڈ گروپ: O
45: یونیورسل ریسیور بلڈ گروپ: AB
46: سب سے بڑا leukocyte: monocyte
47: سب سے چھوٹی leukocyte: lymphocyte
48: خون کے سرخ خلیات کی تعداد میں اضافے کو پولی گلوبولی کہتے ہیں۔
49: جسم کا بلڈ بینک ہے: تللی
50: زندگی کے دریا کو خون کہا جاتا ہے۔
51: عام خون میں کولیسٹرول کی سطح: 100 ملی گرام/ڈی ایل
52: خون کا مائع حصہ ہے: پلازما
تُو پاک ہے، اے رب، تو کتنا عظیم ہے۔
(اللہ نے سب کچھ کامل بنایا)

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Mubi speaks posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dr.Mubi speaks:

Share