Hiking Friends Pakistan

Hiking Friends Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hiking Friends Pakistan, Digital creator, Islamabad.

Sit with people who protect your name in your absence.(Musa peak 🏔️)
22/09/2026

Sit with people
who protect your name in your absence.
(Musa peak 🏔️)

21/09/2026

Tilla Chourani is a beautiful and relatively less-crowded high point of the Margalla Hills. The route has **forest sections, open ridges, wide grassy patches and beautiful mountain views**, with the landscape becoming especially attractive around the meadow/open-area sections.
Tilla Churani is around **1,550–1,600 m** in elevation, and several different approaches are documented. Some routes are quite demanding, so it is better suited to experienced hikers and groups familiar with Margalla trails.

One of the most beautiful hiking tracks and meadows of Tilla Churani, Margalla Hills, Islamabad — a peaceful trail surrounded by greenery, open ridges and breathtaking mountain views.”** 🌿⛰️

20/09/2026

KP Gate To Tilla Churani 🏔️✌️

السلام علیکم، کیسے ہیں سب؟ امید ہے سب خیریت سے ہوں گے۔آج ہماری ہائیک تھی ٹلہ چُرانی** کی، اور الحمدللہ آج کا دن بہت زبرد...
20/09/2026

السلام علیکم، کیسے ہیں سب؟ امید ہے سب خیریت سے ہوں گے۔

آج ہماری ہائیک تھی ٹلہ چُرانی** کی، اور الحمدللہ آج کا دن بہت زبردست رہا۔

ٹلہ چُرانی کو مارگلہ ہلز کی سب سے بلند چوٹی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس کی خاص بات یہ بھی ہے کہ ایک طرف سے یہ **خیبر پختونخوا** کی حدود کے قریب ہے جبکہ دوسری طرف **اسلام آباد** کی حدود آتی ہیں۔

آج خاص طور پر ہمارے ساتھ بہت سے نئے دوستوں نے بھی ہائیک جوائن کی، اور الحمدللہ سب کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا۔

تقریباً **10 کلومیٹر** کا خوبصورت لوپ بنتا ہے۔ ہم نے اپنا ٹریک **کے پی گیٹ، پیر سوہاوہ** سے شروع کیا۔ وہاں سے ہم ٹلہ چُرانی کی طرف گئے اور پھر ٹلہ چُرانی سے آگے ایک خوبصورت سے **میڈو** کی طرف نکلے۔

یہ وہی میڈو ہے جہاں ہم اکثر آتے رہتے ہیں، اور یہاں ایک خوبصورت **پانی کا چشمہ** بھی موجود ہے۔ ہائیک کے دوران اس جگہ پر رکنا، تھوڑا آرام کرنا اور قدرتی ماحول سے لطف اندوز ہونا اپنا ہی مزہ ہے۔

الحمدللہ آج نئے اور پرانے دوستوں کے ساتھ ایک اور خوبصورت ہائیک مکمل ہوئی۔

**Keep Hiking, Keep Exploring! 🇵🇰**

19/09/2026

**نیا ڈگری بنگلہ، جس کے بارے میں شاید ہر کسی کو معلوم نہیں!**

یہ ایک بہت ہی خوبصورت اور پرسکون جگہ ہے۔ یہ پرانے ڈگری بنگلے سے تقریباً پانچ منٹ کی ہائیک کے فاصلے پر ہے۔

یہ دیکھیں، یہاں آپ کو **دو کمرے، ایک چھوٹا سا برآمدہ، اٹیچ واش روم اور پچھلی طرف ایک کچن** بھی ملتا ہے۔ جگہ واقعی بہت خوبصورت ہے اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے بھی اچھی ہے۔

آپ اس جگہ کو رہائش کے لیے بک بھی کروا سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے آپ کو **محکمۂ جنگلات (Forest Department) سے باقاعدہ اجازت لینا ہوگی۔**

پرانے ڈگری بنگلے پر ایک بندہ اس جگہ کی دیکھ بھال کے لیے موجود ہے، لیکن اس کے پاس اسے کرائے پر دینے یا بکنگ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ اس لیے اگر آپ یہاں رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو متعلقہ محکمۂ جنگلات سے رابطہ کرکے اجازت اور بکنگ کا طریقہ کار معلوم کرنا ہوگا۔

تو اگر آپ ڈگری بنگلہ جانے کا پلان بنا رہے ہیں تو اس نئی جگہ کو بھی ضرور دیکھیں۔ خوبصورت ماحول، پرسکون جگہ اور نیچر کے بالکل قریب ایک بہترین لوکیشن ہے

19/09/2026

جب بھی آپ ہائیکنگ کریں اور گلیات کا رخ کریں، اور نتھیا گلی سے آگے میرنجانی کی طرف جائیں، تو میرنجانی سے آگے ڈگری بنگلہ آتا ہے۔ نتھیا گلی سے ڈگری بنگلہ کا فاصلہ تقریباً 12 کلومیٹر ہے۔

جب آپ پرانے ڈگری بنگلے پر پہنچتے ہیں، جہاں لوگ کیمپنگ کرتے ہیں، کھانا پکاتے ہیں اور رات گزارتے ہیں، تو وہاں ایک کھلی جگہ بھی موجود ہے۔ یہ پرانا ڈگری بنگلہ برطانوی دور میں بنایا گیا تھا۔

لیکن اس کے ساتھ ایک نئی بلڈنگ بھی موجود ہے، جو پرانے بنگلے سے تھوڑا سا نیچے کی طرف ہے۔ پرانے ڈگری بنگلے سے تقریباً پانچ منٹ کی واک کریں تو آپ نیچے پہنچتے ہیں، جہاں یہ نئی بلڈنگ آپ کو نظر آتی ہے۔

یہ جگہ کافی خوبصورت ہے، اور میں اگلی ویڈیو میں آپ کے ساتھ اس نئی بلڈنگ کی مکمل تفصیل، سہولیات اور باقی معلومات بھی شیئر کروں گا۔

آپ یہاں فیملی کے ساتھ بھی آ سکتے ہیں، کوئی مسئلہ نہیں، بس ہائیکنگ اور پیدل چلنے کا شوق ہونا چاہیے کیونکہ یہاں پہنچنے کے لیے واک کرنی پڑتی ہے۔

اگر آپ اپنا سامان ساتھ لے کر نہیں چلنا چاہتے تو میرنجانی کے اسٹارٹنگ پوائنٹ سے آپ کو گھوڑا بھی مل جاتا ہے، جس کے ذریعے آپ اپنا سامان اوپر بھجوا سکتے ہیں۔ اگر ضرورت ہو تو گائیڈ کی سہولت بھی مل جاتی ہے۔

اس کے علاوہ اگر آپ نے وہاں کھانے یا کوکنگ کا انتظام کرنا ہو تو آپ اپنا سامان ساتھ لے جا سکتے ہیں، جبکہ وہاں مقامی سطح پر کھانے کا انتظام بھی کروایا جا سکتا ہے۔

یہ وقت اس جگہ کو وزٹ کرنے کے لیے بہت اچھا ہے۔ ابھی تقریباً ایک مہینہ ایسا ہے جس میں آپ اس خوبصورت علاقے کو آسانی سے ایکسپلور کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد سردی شروع ہو جائے گی، برف پڑے گی اور راستہ مشکل بلکہ بعض اوقات بند بھی ہو سکتا ہے۔

تو اگر آپ ڈگری بنگلہ اور اس کے آس پاس کی خوبصورتی دیکھنا چاہتے ہیں، تو ابھی پلان کریں، جائیں، ہائیک کریں اور اس خوبصورت علاقے کو ایکسپلور کریں۔

**Keep Hiking, Keep Exploring!**

اس سنڈے ہمارا پلان ہے ٹلہ چورانی کی ہائیک** کا۔ٹلہ چورانی بنیادی طور پر **مارگلہ ہلز کی بلند ترین چوٹی** ہے، اور یہ ایک ...
16/09/2026

اس سنڈے ہمارا پلان ہے ٹلہ چورانی کی ہائیک** کا۔

ٹلہ چورانی بنیادی طور پر **مارگلہ ہلز کی بلند ترین چوٹی** ہے، اور یہ ایک بہت خوبصورت جگہ ہے

سب سے پہلے ہمارا **گیدرنگ پوائنٹ** ہوگا اولڈ زو پارکنگ۔

جب آپ سیونتھ ایونیو سے مونال کی طرف، یعنی سابقہ مونال اور پیر سوہاوہ روڈ کی طرف جاتے ہیں، جہاں اسلام آباد کا پرانا زو ہوا کرتا تھا، اسی راؤنڈ اباؤٹ کے ساتھ پولیس کی چوکی ہے۔

پولیس چوکی کی بیک سائیڈ پر جو پارکنگ ہے، وہاں ہم **اتوار کی صبح ساڑھے چھ بجے** اکٹھے ہوں گے۔

ان شاء اللہ جو دوست بھی ہمارے ساتھ آنا چاہتے ہیں، وہ یہاں پہنچ جائیں۔ وہاں گیدرنگ کے بعد ہم **کار پول** کے ذریعے اپنے اسٹارٹ پوائنٹ کی طرف جائیں گے، جو کہ **KP Gate** کے پاس ہے۔

جب آپ مونال سے آگے پیر سوہاوہ کی طرف جاتے ہیں تو آگے KP Gate آتا ہے، جہاں سے خیبر پختونخوا کی حدود شروع ہوتی ہیں۔

وہاں ہم اپنی گاڑیاں پارک کریں گے اور وہیں سے اپنی ہائیک شروع کریں گے۔

اس ہائیک کا پورا **لوپ تقریباً 10 کلومیٹر** کا ہے۔ راستے میں بہت خوبصورت مناظر ہیں،

اس کے ساتھ ایک بہت خوبصورت **میڈو** بھی آتا ہے، جہاں پانی کا ایک قدرتی چشمہ ہے۔ آپ وہاں تازہ چشمے کا پانی بھی پی سکتے ہیں۔

اور آج کل تو آپ کو پتا ہی ہے کہ مارگلہ کی گرینری اپنے جوبن پر ہے، تو ان شاء اللہ ہائیک کا مزہ ہی الگ ہوگا۔

ہمارے ویسے بھی ہر ہفتے ہائیکنگ کے پلانز ہوتے ہیں۔ اس سے پہلے ہمارا پلان نتھیا گلی میں **گیا فاریسٹ ٹریک، بارہ گلی** کا تھا، لیکن موجودہ حالات کی وجہ سے ہم وہ ٹریک نہیں کر سکے۔ راستے کھلے ہیں یا بند، یہ صورتحال دیکھ کر ہی وہاں کا پلان بنائیں گے۔

فی الحال اس سنڈے ہمارا **لوکل ہائیک کا پلان ہے۔

تو آپ بھی ہمارے ساتھ جوائن کریں۔ ان شاء اللہ آپ کو بہت اچھا لگے گا، نئی جگہ دیکھیں گے، دوستوں کے ساتھ وقت گزاریں گے اور ایک خوبصورت ہائیک انجوائے کریں گے۔

**Thank you so much!**

**پاکستان زندہ باد 🇵🇰**
**Keep Hiking, Keep Exploring!**

16/09/2026

Trail5🫶❣️

16/09/2026

جب آپ ہائیکنگ پر جاتے ہیں تو ہائیکنگ گروپ کا سب سے خوبصورت فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کو مختلف جگہوں سے آئے ہوئے لوگوں سے ملنے کا موقع ملتا ہے۔ نئے دوست بنتے ہیں، نئے لوگوں سے ملاقات ہوتی ہے اور ایک دوسرے کے کلچر اور رہن سہن کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔

ہمارا گروپ بھی کچھ ایسا ہی ہے، **Hiking Friends Pakistan**۔ اس میں پاکستان کے مختلف شہروں اور علاقوں سے دوست شامل ہیں اور ہمارے ساتھ ہائیکنگ پر بھی آتے ہیں۔

سب سے اچھی بات یہ ہے کہ جب ہم ہائیک پر نکلتے ہیں تو پھر کوئی اجنبی نہیں رہتا۔ سب ایک دوسرے کے ساتھ ایسے سفر کرتے ہیں جیسے ہم سب بھائی بہن ہوں۔ سلام دعا ہوتی ہے، گپ شپ ہوتی ہے، ایک دوسرے کے تجربات شیئر ہوتے ہیں اور بہت اچھی یادیں بنتی ہیں۔

یہ دیکھیں، ہائیک کے بعد سب دوست اکٹھے بیٹھے ہیں، کہیں چائے بن رہی ہے، کوئی اپنا گانا سنا رہا ہے، کوئی نعت سنا رہا ہے۔ جس دوست کو جو آتا ہے، وہ اپنے باقی دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوتا ہے۔ یہی تو اصل خوبصورتی ہے ایسی ہائیکنگ کی۔

اگر آپ بھی روزمرہ کی مصروف زندگی سے تھوڑا سا وقت نکالنا چاہتے ہیں، نئے دوست بنانا چاہتے ہیں، نئی جگہیں دیکھنا چاہتے ہیں اور زندگی کی خوبصورت یادیں بنانا چاہتے ہیں تو آپ بھی ہمارے ساتھ جوائن کر سکتے ہیں۔

تھوڑا سا وقت اپنے لیے ضرور نکالا کریں، خاص طور پر اتوار کے دن۔ ہمارے ویکلی ہائیکنگ پلانز ہوتے ہیں۔

اور اس سنڈے، ان شاء اللہ، ہمارا پلان ہے **ٹلہ چورانی** کا، جو مرگلہ ہلز کی بلند چوٹیوں میں سے ایک ہے۔

تو آپ بھی ہمیں جوائن کریں، ان شاء اللہ صبح تقریباً **چھے، ساڑھے چھے بجے** ہائیک شروع کریں گئے
**Keep Hiking, Keep Exploring!**
**Hiking Friends Pakistan**

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hiking Friends Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share